زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’مٹھائی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’مٹھائی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پالُودَہ
چاولوں کی جمی ہوئی پیچ یا نشاستہ اور ان سے بنائی ہوئی موٹی سویاں جس میں شربت ملاکر بغرض تفریح پیتے ہیں، فالودہ
پیٹھا
ایک پھل کا نام جو گول کدو کی شکل کا ہوتا ہے، اس کا مربا اور مٹھائی بناتے ہیں، اس مٹھائی کو پیٹھا کہتے ہیں
جَلیبی
ہند و پاک کی ایک مشہورمٹھائی جس کو عربی میں زلابیہ کہتے ہیں (زلابیہ ہی سے بگڑ کر جلیبی کا لفظ بنا ہے)، فارسی میں زلیبی ہے
حَبْشی حَلْوا
(حلوائی) سوہن حلوے کی ایک قسم جو دودھ ، روے اور سمنک کو ترکیب دے کر بنایا جاتا ہے، اس کا رن٘گ لاکھی ہوتا ہے، اس لیے حبشی، جوزی گون٘دے کا حلوا سون (سوہن) کہلاتا ہے
حَلْوا سوہَن
دودھ میں روا اور سمنک حل کرکے پکایا ہوا حلوا، حلوا سوہن کئی قسم کا خاص طور سے مشہور ہے ایک کرارا یعنی سخت جو اصطلاحاً پپڑی کا حلوا سوہن کہلاتا ہے اور نشاستے کے پانی میں برابر کا گھی اور قند ملا کر تار ہند چاشنی کے طورپر پکایا جاتا ہے، دوسرا نرم جو دودھ روے اور سمنک کو ترکیب دے کر بنایا جاتا ہے اور اس کا رنگ لاکھی ہوتا ہے اس لیے حبشی، جوزی یا گوندھے کا حلوا سوہن کہلاتا ہے، یہ نام ابتدا میں اس کی سختی کے باعث رکھا گیا تھا بعد میں ملائم کو بھی اسی نام سے تعبیر کرنے لگے.
حَلْواے سُوہان
فارسی میں حلوائے سوہان، ایک قسم کی مشہور مٹھائی جو اکثر موسم سرما میں تیار کی جاتی ہے۔ یہ نام ابتدا میں اس کی سختی کے باعث رکھا گیا تھا۔ بعد میں ملائم کو بھی اسی نام سے تعبیر کرنے لگے
رَس گُلّا
چھینے کی ایک قسم کی بنگالی شیرینی یا مٹھائی جو گلاب جامن سے مشابہت رکھتی ہے اور شیرے میں پکی ہوتی ہے، گُلاب جامن کی قسم کی سفید رن٘گ کی مِٹھائی جو دُودھ کو پھاڑ کر لڈّو کی شکل میں بنائی جاتی اور قند کے شِیرے میں ڈال کر تیّار کی جاتی ہے
شاہی ٹُكْڑے
ڈبل روٹی كے ٹكڑے جو گھی میں تل كر دودھ میں بھگوئے جاتے ہیں، اس كے بعد چینی (شكر) كا شیرہ بنا كر (جس میں زعفران یا رنگ بھی ملایا جاتا ہے) ان كو شیرے میں ڈبو دیتے ہیں اور اوپر سے خشک میوہ ڈال دیتے ہیں
شِیر خُرما
دودھ میں بگھوئے ہوئے چھوہارے جس میں قند خشک میوہ اور سویاں ملا کر گھی کا بگھار دیا جاتا ہے، مسلمانوں میں عید کی تقریب کا پرتکلف کھانا شمار کیا جاتا ہے، خرما اور دودھ میں پکی ہوئی سویاں
گُلاب جامَن
کھوئے میں تھوڑا میدہ ملا کر بنائے ہوئے گلے گھی میں تل کر اور شیرے میں ڈبو کر بنائی ہوئی ایک مٹھائی
گوجھا
لکڑی کی کیل جو لکڑی کے سامان میں گوند لگا ٹھونکی یا دھنسائی جاتی ہے اور جس کا باہر نکلا ہوا بھاگ آری سے کاٹ کر مسطح کر دیا جاتا ہے، بانس کیل
گھیْوَر
ایک مٹھائی، جو آٹے، گھی، دودھ، شَکر اورناریل کی آمیزش سے بناتے ہیں، پتلے پھین٘ٹے ہوئے میدے کا گھی میں چھنچھنایا ہوا موٹا چیلا، جو تَلنے میں اسپنچ کی شکل کا بن جاتا ہے اس کو میٹھا کرنے کے لئے شیرہ اور گھی اس کے سوراخوں میں بھرجاتا ہے، جو اس کو مزیدار بنا دیتا ہے، کھاجا، کھجلا
لَڈُّو
اصل پونجیایک قسم کی مٹھائی جو بیسن یا مُونگ کے آٹے وغیرہ سے بشکل مدّور بنائی جاتی ہےایک قسم کی مٹھائی جو گول ہوتی ہے ۔ یہ کئی قسم کی ہوتی ہے عام طور پر بوندی یا موتی چور کی ہوتی ہے مگر ملائی کھوئے بیسن یا بورہ وغیرہ کے لڈو بھی بنائے جاتے، گولہ، پنڈ، ڈلا، ڈھیلا، کلوخ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔