’’تحقیراً‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تحقیراً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آخ تُھو
گلا صاف کرنے یا کھکھارنے کی آواز، تھوکنے کی آواز(عموماََ تکرار کے ساتھ مستعمل)
اَخْ تُھو
گلا صاف کرنے یا کھکھارنے کی آواز، تھوکنے کی آواز(عموماََ تکرار کے ساتھ مستعمل)
اُوں
ایک آواز جو حسب ذیل موقعوں پر بے ساختہ منْھ سے نکلتی ہے :
۱. گفتگو کے دوران جب متکلم کی بات سمجھ میں نہ آئے اور اس کا اعادہ کرانا مقصود ہو، مترادف: کیا کہا، پھر کہیے ، بیٹا : کتابوں کا وی ہی آگیا ہے روپیہ دے دیجیے تو ڈاک خانے سے لے آؤں . باپ : اوں ؟ .
اَیسا تَیسا
(کلمۂ تحقیر) کمینہ، ذلیل، برا، بے وقوف
بزرگ
شریف، سنجیدہ، عالی ظرف (اکثر ترکیب میں)
بُوبا
چیز بست ، سامان ، مال و متاع
بُوبَک
(تحقیراً) بوڑھا، بڈھا کھوسٹ، بیوقوف، احمق
بُڑْھیا کو پَیْنٹھ بِنا کب سَرے
اس بوڑھی عورت کے لیے تحقیراََ مستعمل جو سیر تماشے کی دلدادہ ہو
پَتَّھر پَڑْنا
(عموماً عقل یا سمجھ کے ساتھ) بیکار ہوجانا (بیشتر ’ پر‘ کے ساتھ).
پَجَوڑا
۔ (ھ) صفت۔ مذکر۔ پاجی کی تصغیر۔ نہایت ذلیل۔ بڑا پاجی۔ کمینہ۔
پُخْتَریاں
مفت کی پکی پکائی روٹیاں، وہ روٹیاں جو کھانا پکانے والی عورتیں اپنے بچوں کے واسطے امیروں کے گھر سے چرا کر لے جاتی ہیں
پِلا
کتے کا بچہ، بھیڑیے وغیرہ کا بچہ
پوتْڑا
وہ کپڑا جو بچے یا بیمار کے کولھوں کے نیچے پیشاب پاخانے کی احتیاط کے لیے بچھاتے ہیں .
پُھوسڑا
تحقیر سے: (عو) بچہ، اولاد (فقرہ) پچیس برس کی عمر میں خدا خدا کرکے ناک رگڑ کے ایک پھوسڑا دیکھا تھا
پُھوٹْنا
(کسی سخت یا کراری چیز کا) ٹوٹنا ، ٹکڑے ٹکڑے ہونا ، شکستہ ہونا .
پَیر کا ناخُنْ نَہ دِکھانا
۔(عو) روبرو نہ ہونے دینا۔ (تحقیر سے) صورت نہ دکھانا۔ آمنا سامنا نہ ہونے دینا۔ ع
توبْڑا
تھیلا، عموماً وہ تھیلا جو شکاری یا پھیری لگانے والوں کے ساتھ رہتا ہے
تُھوا
مٹی کا بنا ہوا تودہ ، ڈھولا.
تھوتھ
رک : تھوتر ، کھوکھلا پن ؛ خوف ، خطرہ.
تُھوتْھنی
ہاتھی کے منھ کا ایک مرض جس میں اوپر کے تالو میں زخم ہو جاتا ہے
چار پَیسے کا مَزْدُور
معمولی آدمی، کم حیثیت والا آدمی (بطور طنز و تحقیر)
چاندی کا تار
چان٘دی کابنا ہوا تار (تحقیراً) چان٘دی کا معمولی زیور ۔
چَرْخا
(مجازاً) کہنہ یا فرسودہ (بیشتر متحرک رہنی والی چیز)
حَقِیقَت کیا ہے
۱. (تحقیر کے واسطے کہتے ہیں) کیا مال ہے، کیا وقعت ہے ، نا چیز ہے
حَلْوا بَھتّی کَرنا
کسی کے مرنے پر بھات اور حلوہ وغیرہ کھانا ، (تحقیراً) زبر مار کرنا.
حَمَال بازی
(بطور تحقیر) گرز بازی (حمالوں کا کھیل قرار دے کر).
خالَہ کا خَل بَچَّہ
عزیز قریب کی اولاد (تحقیر کے موقع پر مستعمل) .
دَفان
نِکال دینا، دُور کرنا، ہٹا دینا (تحقیر، تَنَفُّر یا عتاب کے موقع پر)
دَقیانُوس
فارس اور عرب کے ایک نہایت ظالم اور کافر بادشاہ کا نام جس کے عہد میں اصحاب کہف ہوئے
دَقِیانُوسی
بہت بوڑھا، بہت پرانا، عہد عتیق کا، ازل کا، بیکار، پارینہ، رفتہ، فضول، قدیم، ناکارہ
دَلّالَہ ہَیضے کی خالَہ
(کلمہ تحقیر) کُٹنی ، مشَاطہ .
دو اُنگَل کی بَچّی
(عور) چھوٹی سی عمر کی لڑکی ، دودھ پیتی بچّی ؛ تحقیراً بولتے ہیں
سُتْھنی
(تحقیراً)، اِزَرْیا، پجمیا، بہت چھوڑا اور معمولی سا پاجامہ
سُتَھنْیا
تحقیراً: چھوٹا اور معمولی سا پاجامہ
شَیخْڑا
تحقیراً: شیخ کا بیٹا، شیخ زادہ
قَلَم گِھسائی
(تحقیراً) لکھنے کا کام ، قلم کی محنت .
گُدَڑِیا
(تحقیراً) گدڑی، چھوٹی گدڑی، بڑی گدڑی کی ضد
گَدَڑِیا پِیر
کسی گزرگاہ کا وہ درخت جس پر مختلف قسم کے چیتھڑے باندھتے ہیں اور اس کو پیر قرار دیتے اور منتیں مانگتے ہیں
گَنوَرْیا
(تحقیراً) گن٘واری، گانْو کی رہنے والی عورت
گودکَڑا
آغوش، گود، گودی (بطور تمسخر یا تحقیر)
گَھرکا مَرْد
شوہر ، خاندان یا کن٘بے قبیلے کا بڑا ؛ (تحقیراً) وہ شخص جو گھر میں شیر اور باہر بھیڑ ہو.
گھونْسْلا
چھوٹا سا گھر، (مجازاً) چھوٹا سا مکان، گھروندا، جھونپڑا (تحقیر سے)
گھونسْلا بَںانا
(تحقیراً) گھر تعمیر کرنا .
لالہ بھائی
لالا بھائی، عموماً ہندو رئیس کو، ویسے ہرایک رئیس کو کہتے ہیں
لَدْنا
بوجھ یا اسباب رکھا جانا، بار ہونا، لادا جانا
لَلّو سَٹَلّو
(تحقیراً) زبان، بے قابو زبان، بیہودہ زبان
لَنگَڑ دِین
وہ شخص جو ایک ٹان٘گ سے معذور ہو، جو لنگڑا کر چلتا ہو، لنگڑا، جس کی ٹان٘گ میں لنگ ہو
لَونڈی بَچَّہ
خانہ زاد غلام ، وہ شخص جو لونڈی کے پیٹ سے ہو ؛ نیچ ذات کا آدمی (تحقیر کے لیے مستعمل).
لَکْھنَوّا
(تحقیراً) لکھنؤ کا ، لکھنؤ والا ، لکھنؤ کا رہنے والا.
مُردَہ
مرا ہوا، بے جان (زندہ کا نقیض)
مُرْغِ دَست آموز
۱ ۔ وہ پرندہ جو ہاتھ پر پالا جاتا ، ہلا ہوا پرندہ جو اُڑ کر پھر ہاتھ پر آ بیٹھے ۔
مُسْٹَنْڈا
(تحقیراً) موٹا اور فربہ (آدمی)، ہٹا کٹا، موٹا تازہ
مُسْٹنْڈی
(تحقیراً) موٹی اور فربہ ، ہٹی کٹی ، موٹی تازی (عورت) ۔
مُسْٹَنْڈے
(تحقیراً) ہٹے کٹے اور فربہ لوگ
مَعْشُوقْچَہ
چھوٹا معشوق ؛ (تحقیراً) کم تر درجے کا محبوب ۔
مُلانا
قیمت مقرر کرنا، دام متعین کرنا، جانچنا، آکنا
مُلّاٹا
وہ مُلا جو اپنی ملائیت میں سخت ہو، کٹ مُلا، مجازاً: سخت آدمی
مُنہ بَڑا
کھانے پینے کا حریص ، لالچی ؛ (تحقیراً) بھوکا ، مفت خورا ۔
مُنہ سے پُھوٹ
(تحقیراً) کچھ تو بتا ، کچھ توکہہ ، واقعہ سنا ۔
مُنہ سے پُھوٹو
(تحقیراً) کچھ تو بولو ، کچھ تو کہو ، ہاں یا نہیں کرو ، زبان سے بیان کرو ، سرگذشت تو بیان کرو ۔
مُنہ سے نَہ پُھوٹنا
(تحقیراً) زبان سے نہ کہنا، بیان نہ کرنا، کہتے ہوئے ہچکچانا
مُنہ سے کُچھ نَہ پُھوٹْنا
(تحقیراً) خاموش رہنا ، کچھ نہ کہہ سکنا ۔
موٹا ڈھولْنا
(تحقیراً) بہت موٹا ، فربہ
موٹْلا
(تحقیراً) موٹا پھپس ، فربہ
مُوڈی کاٹا
سرکٹا ، سربریدہ ؛ (تحقیراً) موا ، مرنے جوگا.
مِڈِلچی
(تحقیراً) وہ شخص جس نے صرف مڈل کا امتحان پاس کیا ہو؛ مراد : کم تعلیم یافتہ
مُڑَیا
سر منڈا، گنجا، تحقیراً: بیراگی (کیونکہ وہ اپنا پورا سر منڈا لیتے ہیں)
مِیر مُخادِین
(استہزائیہ) جو خود کو بہت لیے دیے رہے اور بڑا مہذب اور شائستہ بنے
ناوُڑَہ
(تحقیراً) نائی ، حجام ، ُموتراش ۔
نِبَخْتا
(تحقیراً) موا، نگوڑا، عورتیں بیزاری ظاہر کرنے کے لیے موا، نگوڑا کی جگہ بولتی ہیں، مونث کے لیے نبختی
نِبَختی
بد نصیب، ابھاگی، (تحقیراً) نگوڑی، موئی
نَتُّھو خَیرا
تحقیراً: معمولی حیثیت کا، غیر اہم آدمی، حقیر یا غیر متعلق شخص (بالعموم ایراغیرا کے ساتھ مستعمل)
نِفاخْتی
(کلمۂ تحقیر) دوغلی، دغاباز، ذلیل، بے وقعت، عورت جس کے گھر کھانے کو کچھ نہ ہو
نِفاقْتا
(کلمۂ تحقیر) دوغلا، منافق، مکار، پاکھنڈی، نفاختہ
نُمُو باز
کثرت سے بڑھنے یا پیدا ہونے والا ؛ (کنا یۃً) کیڑے مکوڑے (تحقیراً مستعمل) ۔
نَوکَر شاہی
سرکاری، اعلیٰ سرکاری افسران کا (عموماً منفی معنوں میں مستعمل)
نِکاحڑا
(تحقیراً) نکاح کیا ہوا (مرد) ، پہلے سے شادی شدہ (مرد) ، جو کنوارا نہ ہو ، نکاحا ۔
وَظِیفَہ گھونٹنا
(تحقیراً) وظیفہ پڑھنا ؛ ورد کرنا ، کوئی دعا ہر روز پڑھنا ۔
ٹَپّو
ٹوبی (رک) کی تصغیر (تحقیراً).
ٹِلْوا
(مجازاً) سرمونْڈنے کا آلہ، استرا.
ٹِلیا
چوزہ ، مرغی کا بچہ، پٹھا، چھوٹی مرغی ؛ (تحقیراً) موٹی نوجوان عورت
ٹَٹُّو
چھوٹے قد کا گھوڑا، بد نسلا گھوڑا، ٹان٘گن، ٹائر، یابو
ٹَکے بَھرْ کی زَبان
ذرا سی زبان بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے، بظاہر حقیر لیکن نتیجے میں اہم
ٹُھونسْنا
ٹھوکنا، دبا کربھرنا، خوب زور کے ساتھ بھرنا
ٹیں ٹیں کَرْنا
طوطے کا بولنا، آواز نکالنا
ٹیں ہو جانا
(تحقیر کے لیے) (طوطے کی طرح) مر جانا.
ڈوکرا
باپ یا دادا (جو بہت بوڑھے ہو گئے ہوں)
کِتاب چاٹْنا
(تحقیراً) پوری کتاب پڑھ لینا، بلا سمجھے پڑھنا
کَتورا
(تحقیراً) کتّا ؛ خوشامدی ؛ چاپلوس.
کُتِیا
مادۂ سگ، کتّے کی مادہ، کتّی
کَچَہْری کے کُتّے
(تحقیراً) عدالت کے اہل کار یا لازم ؛ رقم لے کر جھوٹی گواہی دینے والے (بھی) جو عدالت یا کچہری میں منڈلاتے رہتے ہیں
کَفَن پھاڑ کَر بولْنا
(تحقیراً) دفعتاً بول اُٹھنا، بہت زور سے بولنا، بیقرار ہو کر بولنا؛ اس طرح چیخ کر بولنا کہ دوسرا ڈر جائے.
کَفَن پھاڑ کَر چِیخْنا
(تحقیراً) بدحواس ہو کر بے تحاشا چلانا.
کَفَن پھاڑ کے نِکْل بھاگْنا
(تحقیراً) بیتاب ہو کر نکل بھاگنا
کَفَن کاٹھی کَرْنا
مُردے کا کفن دفن کرنا، تجہیز و تکفین کرنا، کفنانا دفنانا، (ہندو) (تحقیر سے) مردے کی تجہیز وتکفین کرنا
کَمولی
(بتحقیراّ) کملی ، کمل ، کمبل .
کَنکَر پَتَّھر
(تحقیراً) جواہرات کی نسبت بھی مستعمل ہے
کُھر
چوپایوں کے پاؤں کا وہ نچلا اور سخت حصہ، جو ناخنوں کے بجائے ہوتا ہے، سُم
کُھنڈلا
ٹوٹا پھوٹا مکان، جھونپڑا، ٹوٹا پھوٹا گھر، گھروندا
کَھٹ راگ
(تحقیراً) ساز و سامان ، الابلا.
کُھڈّی
(تحقیراً) سامنے کے دانت ٹوٹنے یا اُکھڑ جانے کے سبب سے خالی ہونے والی جگہ، اُکھڑے دانت کی خالی جگہ
کیا بَکْتا ہے
(تحقیراً) جب کوئی فضول اور بیہودہ بات کر رہا ہو تو اُسے خاموش کرنے کے لئے کہتے ہیں، غلط کہتا ہے، بیہودہ کہتا ہے
ہَنسی آنا
کسی بات پر ہنسنا ، خندہ ہونا ، مسکرانا (عموماً تحقیراً) ۔
ہونٹ پِچکا پِچکا کَر
ہونٹ سکیڑ سکیڑ کر ، ہونٹ بھینچ بھینچ کر (تحقیر کے موقع پر) ۔
ہَٹ بھی
(بات کو رد کرنے کا کلمہ یا کلمہء تحقیر) ہٹو بھی ، چھوڑو بھی ، چلو ۔
یَہُودی
یہود سے منسوب یا متعلق، یہود کا