تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُن٘ہ سے نَہ پُھوٹنا" کے متعقلہ نتائج

مُن٘ہ سے نَہ پُھوٹنا

(تحقیراً) زبان سے نہ کہنا، بیان نہ کرنا، کہتے ہوئے ہچکچانا

مُن٘ہ سے پُھوٹنا

بتانا ، کچھ بولنا یا بات کرنا (بے تکلفی ، خلاف ِمحل خاموشی یا کسی کی خموشی سے انقباض کے موقع پر) ۔

مُن٘ہ پَر ٹِھیکرے پُھوٹنا

رک : منہ پر ٹھیکرے برسنا ۔

مُن٘ہ سے نَہ نِکالْنا

بالکل نہ کہنا ، ذکر تک نہ کرنا ، راز میں رکھنا ۔

نَکسِیر نَہ پُھوٹنا

ذرا بھی نقصان نہ ہونا ، تھوڑی سی تکلیف نہ پہنچنا / ہونا ، بڑا نقصان نہ ہونا ، کسی کو تکلیف یا ضرر نہ پہنچنا ۔

مُن٘ہ سے آہ نَہ کَرنا

شکوہ شکایت زبان پر نہ لانا ، ظلم و ستم کی شکایت نہ کرنا

مُن٘ہ سے نام نَہ لینا

بالکل ذکر نہ کرنا ، (نفرت ، بیزاری یا کسی بھی سبب سے) خاموشی اختیار کرلینا ، چپ سادھ لینا ، بات چیت نہ کرنا ۔

مُن٘ہ سے بھاپ نَہ نِکالْنا

ذرا نہ بولنا ، چوں تک نہ کرنا ، بالکل زبان یا لب کو حرکت نہ دینا ، کچھ نہ کہنا ، چپ رہنا ۔

مُن٘ہ سے بات نَہ نِکَلنا

خوف یا غصے کے مارے بات نہ کرنا ، دہشت سے بول نہ سکنا ، کچھ کہا نہ جانا ۔

ہَوا تَک نَہ پُھوٹنا

کسی کو خبر تک نہ ہونا ، بالکل چرچا نہ ہونا ، کانوں کان خبر نہ ہونا ۔

مُن٘ہ سے کُچھ نَہ پُھوٹْنا

(تحقیراً) خاموش رہنا ، کچھ نہ کہہ سکنا ۔

مُن٘ہ سے کُچھ نَہ نِکالنا

کچھ نہ کہنا ، بالکل چپ رہنا ۔

مُن٘ہ سے اُف نَہ نِکالْنا

رک : منہ سے اُف نہ کرنا ۔

مُن٘ہ سے اُف نَہ کَرنا

شکوہ نہ کرنا ، ظلم و جور پر فریاد نہ کرنا ، بددعا نہ دینا ، صابر و شاکر رہنا ۔

مُن٘ہ سے آواز نَہ نِکَلنا

ڈر کے مارے گھگھی بندھ جانا ، بات نہ ہو سکنا

بِلونی کی بُو مُن٘ہ سے نَہ جانا

بچپن کی خُوبُو موجود ہونا ، الہڑ پن باقی ہونا ، ناسمجھ ہونا.

مُن٘ہ سے دُودھ کی بُو نَہ جانا

ناتجربہ کاری باقی رہنا ، دودھ پینے کا زمانہ برقرار ہونا ، ابھی بچہ ہونا ، نادان ہونا

مُن٘ہ سے بولْنا نَہ سَر سے کھیلنا

بالکل خاموش رہنا ، کچھ نہ کہنا ، بے حس و حرکت ہوجانا ، مبہوت ہوجانا ۔

مُن٘ہ سے

دہن سے ، منھ کے ذریعے ۔

مُن٘ہ سے مُن٘ہ مِلائے

بہت قریب ، بالکل متصل ۔

کاٹا مُن٘ہ سے بولے نَہ سَر سے کھیلے

ایسے شخص کے بارے میں بولتے ہیں جس کے مکر و فریب سے نجات ممکن نہ ہو ، مرض کا لاعلاج ہونا

پِیالَہ پُھوٹنا

۔پیالہ کا شکست ہوجانا۔ ؎

مُن٘ہ سے تو کَہو

خاموش کیوں ہو ، بیان تو کرو ، بات تو کہو ، زبان تو ہلاؤ ۔

مُن٘ہ سے سانْس تَک نَہ نِکالْنا

کچھ شکایت نہ کرنا ، بالکل چپ رہنا ، صبر کرنا اور کچھ نہ کہنا ۔

ہَڑ پُھوٹنا

ترقی کرنا

مُن٘ہ نَہ آنا

کسی سے جھگڑا نہ کرنا ، کسی کے ساتھ تو تو میں میں نہ کرنا.

مُن٘ہ نَہ ہونا

کسی بات کی لیاقت نہ ہونا ، طاقت نہ ہونا ، حوصلہ نہ ہونا ، جرأت نہ ہونا ۔

مُن٘ہ نَہ ڈالنا

جانور کا منھ سے کوئی چیز پکڑنا نہ چکھنا نہ کھانا ۔

مُن٘ہ نَہ کھولْنا

شرم ، رعب یا حفظ مراتب سے کچھ کہہ نہ سکنا ، کچھ کہنے کی جرات نہ ہونا

مُن٘ہ نَہ کَرنا

(بٹیر باز) بھگے بٹیر کا دوسرے بٹیر سے لڑنے کے لیے تیار نہ ہونا.

مُن٘ہ نَہ لَگانا

بے عزت یا بے توقیر سمجھ کر بات نہ کرنا ، بات نہ پوچھنا ، حقیر جاننا ، توجہ نہ کرنا ، بے وقار اور ذلیل سمجھنا ، التفات کے لائق نہ سمجھنا

مُن٘ہ نَہ لَگنا

منھ نہ لگانا (رک) کا لازم ، بات نہ کرنا ۔

ڈُھون٘ڈے سے نَہ پانا

جستجو کے باوجود نہ پانا.

مُن٘ہ سے نِکَل جانا

منھ سے باہر آنا ؛ کہا جانا ، بے ارادہ زبان سے ادا ہوجانا

مُن٘ہ سے رال بَہنا

لالچ سے منھ میں پانی بھر آنا ، بے حد خواہش ہونا ، نہایت جی للچانا ۔

مُن٘ہ سے بات نِکَلنا

منہ سے بات نکالنا (رک) کا لازم ، کچھ کہا جانا ۔

مُن٘ہ سے لَگا ہونا

ہونٹوں سے لگا ہونا ، دہن سے لگا ہونا ۔

مُن٘ہ سے جھاگ ڈالْنا

منھ سے جھاگ نکالنا (عموماً مرگی کی بیماری میں) ۔

مُن٘ہ سے مُہابا ہے

۔ مالک موجود ہو تو نوکر کو ڈر ہوتا ہے اور کام زیادہ کرتا ہے

مُن٘ہ سے موتی اُگَلنا

فصاحت سے گفتگو کرنا

مُن٘ہ سے لَگی ہونا

کسی کھانے پینے کی چیز کا عادی ہونا ، خوگر ہونا ۔

مُن٘ہ سے بھاپ نِکالْنا

ذرا سا بولنا ، کچھ کہنا ۔

مُن٘ہ سے نام نِکَلنا

منھ سے نام نکالنا (رک) کا لازم ، نام لیا جانا ۔

مُن٘ہ سے رال ٹَپَکْنا

لالچ سے منھ میں پانی بھر آنا ، بے حد خواہش ہونا ، نہایت جی للچانا ۔

مُن٘ہ سے بَھبکا نِکَلنا

منھ سے بدبو آنا ۔

مُن٘ہ سے جھاگ نِکَلنا

غصے میں زور زور سے بولا جانا ۔

مُن٘ہ سے آگ اُگَلنا

منھ سے آگ نکالنا نیز غضبناک گفتگو کرنا ۔

مُن٘ہ سے بات اُچَکنا

رک : منہ سے بات چھیننا جو زیادہ مستعمل ہے

مُن٘ہ سے بات نِکالْنا

کچھ بولنا ، کچھ کہہ سکنا ، کوئی بات کہی جانا ۔

مُن٘ہ سے بات لَپَکنا

کسی کے دل کی بات اس کے کہنے سے پہلے کہہ دینا

مُن٘ہ سے گِلا نِکَلنا

بے اختیاری میں شکایت کی بات کہنا ، گلہ کرنا ۔

مُن٘ہ سے بات لینا

کسی کے دل کی بات اس کے کہنے سے پہلے کہہ دینا ۔

مُن٘ہ سے نام لینا

۔ کسی چیز کا تذکرہ کرنا ، نام لینا ، ذکر کرنا ۔

مُن٘ہ سے مُحابا ہے

۔ مالک موجود ہو تو نوکر کو ڈر ہوتا ہے اور کام زیادہ کرتا ہے

مُن٘ہ سے آہ نِکَلنا

ظلم پر منھ سے آہ نکل جانا ، کسی کے ظلم و ستم پر شکوہ کرنا

مُن٘ہ سے خاک مَلنا

رنجیدہ یا پریشان ہونا

مُن٘ہ سے خُون تُھوکنا

خون تھوکنا ، بہت صدمہ یا اذیت برداشت کرنا ۔

آن٘کھ سے نَہ دیکْھنا

پروا نہ کرنا، متوجہ نہ ہونا، رغبت نہ کرنا

مُن٘ہ نَہ دِکھانا

(کراہت یا تنفر کے باعث) سامنے نہ لانا ، پیش نہ کرنا ۔

مُن٘ہ نَہ دِکھا

(کلمہء تنفر) دفعان ہو ، دور ہو ، پرے ہٹ ، یہاں سے ہٹ جا سامنے نہ آ، شکل نہ دکھا ، صورت نہ دکھا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُن٘ہ سے نَہ پُھوٹنا کے معانیدیکھیے

مُن٘ہ سے نَہ پُھوٹنا

mu.nh se na phuuTnaaमुँह से न फूटना

محاورہ

مُن٘ہ سے نَہ پُھوٹنا کے اردو معانی

  • (تحقیراً) زبان سے نہ کہنا، بیان نہ کرنا، کہتے ہوئے ہچکچانا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

मुँह से न फूटना के हिंदी अर्थ

  • (तिरस्कारपूर्ण) मुँह से न कहना, वर्णन न करना, ज़बान से न कहना, बयान न करना, कहते हुए हिचकिचाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُن٘ہ سے نَہ پُھوٹنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُن٘ہ سے نَہ پُھوٹنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words