زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’سزا‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سزا‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آپے سے باہَر کَرْنا
بے خودی و مدہوش بنا دینا (حد سے زیادہ خوشی وغیرہ کے جوش یا نشے کی حالت کے لیے مستعمل)
پھانسی دینا
(رسی یا ریشم کے) پھندے کے ذریعے سے (سزا کے طور پر) گلا گھونْٹ کر مار ڈالنا، مجرم کی گردن میں رسّی کا حلقہ ڈال کر کھینچنا، گلے میں رسی ڈال کر لٹکانا، پھندا لگا دینا، گرہ پڑ جانا یا ڈال دینا، جکڑ دینا
پَھل
چھلکے سے من٘ڈھی بیج اور گودے سے بھری وہ شے جو اپنی اصل کے زمانے میں اپنے درخت کی شاخوں یا بیل سے اُگتی اور عموماً بغیر پکائے کھائی جاتی ہے ، ثمر ، میوہ ، ہار .
پُھولْنا
(ھ) پھول کا کھِلنا، (شفق کے نسبت) آسمان پر نمودار ہونا، ہوا بھرنے سے کسی جوف دار چیز کا تن جانا، موٹا ہونا، خوش ہونا، سرسبز ہونا، بارور ہونا، کامیاب ہونا، سوٗجنا، ورم ہونا، نفخ ہونا، نازاں ہونا، اترانا (پر کے ساتھ)
تابِعی
(حدیث) وہ شخص جس نے بحالت ایمان صحابی رسول اللہؐ سے استفادہ کیا ہو یا ان کو دیکھا ہو اور ایمان کی حالت میں ہی ان کی وفات ہوئی ہو
تَواتُر
(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو
ثِقاہَت
۱. ثقہ (رک) کا اسم کیفیت ، سنجیدگی ، متانت ، بھاری بھرکم پن ، وضع قطع وغیرہ کی وہ کیفیت جس سے بزرگی اور وقار ظاہر ہو .
حَدِیثِ شاہِد
(حدیث) اگر ایک راوی نے ایک حدیث دوسرے راوی کے موافق راویت کی تو اس کو حدیث شاہد کہتے ہیں
حَدِیثِ عالی
(حدیث) وہ حدیث جس میں اسناد مکمل ہوں لیکن بہت مختصر ہو. اس لیے کہ آخری راوی نے اس روایت کو ابتدائی راوی سے صرف چند اشخاص کے واسطے سے حاصل کیا ہے.
حَدِیثِ عَزِیز
(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مر حلے میں) کم از کم دو راویوں سے منقول ہو لیکن اسے متواتر یا مشہور احادیث کی طرح رواج عام حاصل نہ ہو.
حَدِیثِ قُدْسی
حدیث: ایسی حدیث جس میں الفاظ الله تعالٰی کے ہوتے ہیں لیکن وہ آن٘حضرت کی زبانِ مُبارک سے ادا ہوتے ہیں یا (اکثرعلما کے نزدیک) الفاظ بینہ الله تعالٰی کے الفاظ نہیں ہیں بلکہ الله تعالیٰ کے الفاظ کا جامہ پہنایا ہے
حَدِیثِ قَولی
(حدیث) اس کام یا بات کا بیان یا ذکر جو پیغمبر خدا صلّی الله علیہ وسلّم نے اپنی زبان مُبارک سے ارشاد فرمایا ہو.
حَدِیثِ مَتْرُوک
(حدیث) وہ حدیث جسے صرف ایک راوی نے نقل کیا ہو اور علاوہ بریں وہ حدیث مین متہّم بالکذب ہو یا کثیرالغفلت ہو یا کثیرالوہم ہو .
حَدِیثِ مُتَواتِر
(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مرجع میں) کئی اسناد سے منقول ہو (اور راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو) اور بہت قدیم زمانے سے اٹھایا گیا ہو
حَدِیثِ مُدْرَج
(حدیث) وہ حدیث جس میں راوی کے اپنے الفاظ رسول الله صلّی الله علیہ وسلّم کے الفاظ کے درمیان داخل ہو گئے ہوں اور متن کے ان دونوں حصّوں کو صیح طور پر الگ کرنا ممکن نہ ہو .
حَدِیثِ مُدَلَّس
(حدیث) وہ حدیث جس میں راوی اپنے شیخ کا جس سے اس نے حدیث سُنی ہو ، نام لے بلکہ اس کے اوپر کے راوی سے ان الفاظ میں روایت کرے جس سے وہم پیدا ہوتا ہو کہ اس نے اسی اوپر والے راوی سے سُنا ہے.
حَدِیثِ مُسَلْسَل
(حدیث) وہ حدیث جس کی سند میں اوّل سے آخر تک ایک راوی بھی سا قط نہ ہوا ہو اور سب کے راویوں کے متعلق اس میں خاس ملا حظات ہوں (مثلاً روایت کرنے وقت سب راویوں نے قسم کھائی ہو).
حَدِیثِ مُسْنَد
(حدیث) وہ حدیث جو ثِقہ راویوں کے غیر مقطوع سلسلے کے ذریعے رسول الله تک پہن٘چائی جا سکے.
حَدِیثِ مَشْہُور
(حدیث) وہ حدیث جسے ہر زمانے میں تین یا تین سے زیادہ راویوں نے روایت کیا ہو يہ حدیثِ احاد کی ایک قسم ہے.
حَدِیثِ مُعْضَل
(حدیث) وہ حدیث جس کے سلسلۂ روایت میں دو یا دو سے زیادہ راوی غائب ہوں یا بعض علما کے نزدیک مسلسل دو راوی غائب ہوں .
حَدِیثِ مُعَنْعَن
(حدیث) وہ حدیث جو ایسے لوگوں سے سُنی گئی ہو جن کا سلسلۂ روایت میں مذ کور نہ ہو ، اور اس سلسلۂ روایت کو ’’عن‘‘ لگا کر نقل کیا گیا ہو.
حَدِیثِ مَقْطُوع
(حدیث) وہ حدیث جو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلّم کے بعد مسلمانوں کی پہلی نسل سے آگے نہ جاتی ہو یعنی جس کا اسناد صرف کسی تابعی تک پہن٘چتا ہو یا جس میں صرف تابعین کے اقوال و افعال کا ذکر ہو .
حَدِیثِ مُنْکَر
(حدیث) وہ حدیث جس کا راوی بہت غلطی کرتا ہو ، غافل ہو یا اس کو وہم ہو یا اس کی روایت سچّے لوگوں کی روایت کے مخالف ہو یا فاسق ہو یا بدعتی.
سَرَیَّہ
دشمن کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے کے لئے متعین فوج کا دستہ جس میں تین سے لے کر پانچ سو تک سپاہی ہوں
لا یُمْلَک
جس کو ملکیّت نہ بنایا جا سکے ، جس پر تصرف نہ ہو سکے ، جو مملوک نہ ہو سکے (حدیث الوقف لایملک) (= مال وقف کی ملکیت نہیں بنایا جا سکتا) سے ماخود) .
مُتَواتِر
(حدیث) وہ حدیث جو کئی اسناد سے منقول ہو، راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو اور جس کی صحت کے متعلق کبھی کوئی اعتراض نہ ہوا ہو
مُدْرَج
آپس میں لپٹا ہوا ؛ (حدیث) ایسی حدیث جس میں راوی نے اپنا یا کسی اور کا کلام بھی تشریح یا معنی وغیرہ کی غرض سے شامل کر دیا ہو
مُعَلَّل
علت یا دلیل والا، مدلل، سبب کیا ہوا، سیراب کیا ہوا، علت یا دلیل والا، مدلل، سبب کیا ہوا، سیراب کیا ہوا
مُعَنْعَن
(حدیث) وہ حدیث جو ایسے لوگوں سے سنی گئی ہو جن کا سلسلہ روایت میں مذکور نہ ہو اور سلسلہء روایت کو عن لگا کر نقل کیا گیا ہو ، وہ حدیث جس کی روایت فلاں ابن فلاں کے الفاظ سے کی گئی ہو اور صراحت سے سماع کا ذکر نہ ہو ۔
نَعلَین
حضور اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی جوتی کا نقش جو گھروں میں برکت کے لیے رکھا جاتا ہے، نعلین پاک
وَتَر صَوت
(لسانیات) حنجرے میں غشائی استر کی چنٹ جس سے آواز پیدا ہوتی ہے ، نطقی عصبہ ۔ (اوتاد صوت کا واحد) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔