تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شَہادَت" کے متعقلہ نتائج

شَہادَت

گواہی ، اظہار دینا ، کسی واقعہ کو جس طرح دیکھا اسی طرح بیان کرنا (کسی عدالت وغیرہ میں خواہ تحریری یا زبانی) .

شَہادَتی

گواہی دینے والا ، (کنایۃً) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت .

شَہادَتَین

توحید اور رسالت دونوں کی تصدیق یا اقرار ، وہ کلمہ جس میں توحید اور رسالت دونوں کی شہادت موجود ہو، کلمۂ شہادت .

شَہادَت ہونا

خدا کی راہ میں مارا جانا ، امر حق کے لیے قتل ہونا .

شَہادَت لینا

گواہی لینا، بیان لینا

شَہادَت گاہ

مقتل، شہادت کی جگہ، مشہد

شَہادَت کَدَہ

شَہادَت دینا

گواہی دینا

شَہادَت پانا

شہید ہونا ، امر حق پر مارا جانا

شَہادَت مِلْنا

ثبوت مہیا ہونا ، گواہی دستیاب ہونا

شَہادَت نامَہ

کلمۂ شہادت جو کپڑے پر لکھ کر مردے کے کفن رکھ دیتے ہیں

شَہادَت بَھرْنا

گواہی دینا، شہادت دینا

شَہادَت کی رات

وہ رات جس کی صبح کو حضرت امام حسین علیہ السّلام شہید ہوئے، شبِ عاشور

شَہادَت گُزَرْنا

گواہ کا عدالت میں بیان دے دینا

شَہادَت کا کَلِمَہ

اَشْہَدُاَن لَااِلٰا اِلاَّاللہُ و اَشْہَدُاَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ ورَسُولُہ اس کلمہ میں صرف خدا تعالیٰ ہی کے معبود ہونے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بندہ اور رسول ہونے پر گواہی دی جاتی ہے .

شَہادَت دِلْوانا

گواہی دلوانا، بیان دلوانا

شَہادَت کی اُنگْلی

کلمے کی اُن٘گلی، اَنگشت شہادت، داہنے ہاتھ کی وہ اُن٘گلی جو انگوٹھے کے پاس ہوتی ہے

شَہادَت کا مَرْتَبَہ پانا

شہادت کا اعزاز حاصل کرنا

شَہادَتِ اِمام

شَہادَتِ عَینی

چشم دید گواہی

شَہادَتِ رُویَت

چشم دید گواہی ، دیکھنے کی گواہی

شَہادَتِ کُبریٰ

شَہادَتِ مَشْرَب

شَہادَتِ مُبْدا

(تصوف) ایک زندگی سے گزر کر دوسری زندگی شروع ہونا ، زندگی بعدالموت .

شَہادَتِ زَبانی

(قانون) تمام بیانات گواہوں کے جو عدالت کی اجازت یا حکم سے امور واقعاتی تحقیق طلب کے باب میں اس کے روبرو کیے جائیں نیز وہ گواہی جو تحریر یا اشارات کی مدد سے دی جائے .

شَہادَتِ قَرِینَہ

(قانون) قیاس ، قیافہ یا شک کی بنا پر دی جانے والی گواہی .

شَہادَتِ اَصْلِی

اصلی گواہی، فی نفسہ وہ دستاویز جو کہ عدالت کے معائنہ کے لیے پیش کی جائے

شَہادَتِ تائِیدی

وہ گواہی جو مدعی کے بیان کی تائید کرے .

شَہادَتِ مَسْتُور

چھپی ہوئی شہادت یعنی جس میں قاتل معلوم نہ ہو .

شَہادَتِ حُضُوری

آنکھ دیکھی شہادت

شَہادَتِ شَخْصی

کسی فرد کی گواہی ، زبانی گواہی .

شَہادَتِ تحْرِیری

(قانون) کاغذات اور دستاویز کے ذریعے گواہی

شَہادَتِ تَردِیدی

(قانون) وہ گواہی جو مدعی کے بیان کی تردید کرے .

شَہادَتِ شَرْعی

(قانون) وہ گواہی جو شرع کے مطابق یا قانون اسلام کے مطابق ہو .

شَہادَتِ ظَنّی

وہ شہادت جسے تسلیم کر لیا جائے

شَہادَتِ اَعْضا

ہاتھ پاؤں کی گواہی ، مراد : قیامت کے دن بدن کے اعضا کی گواہی .

شَہادَتِ عِلْمِیَہ

علم و خبر پر مبنی گواہی .

شَہادَتِ سَمْعی

سُنی سنائی گواہی

شَہادَتِ صَفائی

(قانون) وہ گواہی جو مُلزم کے حق میں دی جائے .

شَہادَتِ عُظْمیٰ

راہِ حق یا راہ خدا میں مارا جانا ، بڑی اور عظیم موت

شَہادَتِ سَماعی

(قانون) سُنی سنائی گواہی ، بیان پر اُس واقعہ کا جس کے وجود کا علم حواس سامعہ سے ہوتا ہے .

شَہادَتِ مَعْہُودَہ

(قانون) اسلام میں مقرر کی گئی ایسی گواہی جو دو مردوں کی ہو یا ایک مرد اور دو عورتوں کی ہو .

شَہادَتِ مَنْقُول

گواہی جو دوسرے کے بیان کے حوالے سے ہو

شَہادَتِ دسْتاویزی

وہ کاغذات اور دستاویزات جو عدالت کے معائنہ کے لیے پیش ہوں

شَہادَتِ مَنْقُولی

(قانون) ایسی نقل مصدقہ جو بموجب قواعد مجریہ وقت حاصل کی گئی ہو نیز ایسی نقل جو بذریعہ چھاپہ یا عکس یا اور کسی طریقے سے لی جائے .

کُھلی شَہادَت

واضح ثبوت، سَچّی گواہی، کُھلی سند.

تَرْدِیدی شَہادَت

(قانون) ایسی گواہی جو کسی فیصلے کی مخالفت میں پیش کی جائے.

راسْت شَہادَت

سچّی گواہی ، حقائق بیان کرنا ، حق بات کہنا ، حقیقت بتانا.

تائِیدی شَہادَت

وہ دستاویز یا شہادت جو مقدمہ یا شہادت دینے والے کے مطلب کی تائید کرے ، ممد و معاون و مددگار گواہی .

تَصْدِیقی شَہادَت

عینی گواہی ، تصدیق کرنے والی گواہی ، ایسی شہادت جس سے کسی واقعہ کا اثبات ہو.

عَینی شَہادَت

چشم دید گواہی

سَماعی شَہادَت

(قانون) ایسی گواہی جو چشم دید نہ ہو بلکہ دُوسروں کی زبانی معلوم ہوئی ہو.

اُنگْلی شَہادَت

کلمے کی انگلی جو سیدے ہاتھ کے انگوٹھے پاس ہوتی ہے (مسلمان نماز میں التحیات پڑھتے وقت جب کلمہ شہادت پر پہنچتے ہیں تو یہ انگلی اٹھا کر خدا تعالیٰ کی توحید کی گواہی دیتے ہیں)، انگشت اشارہ، نیز بائیں ہاتھ کی یہی انگلی

قَرائِنی شَہادَت

(قانون) شہادت بالواسطہ ، شہادت باعتبار قرائن .

مُعاصِر شَہادَت

ہم عصر گواہی ، اسی زمانے کی شہادت ۔

دَسْتاویزی شَہادَت

شَبِ شَہادَت

ماہِ محرّم کی نویں رات جس کی صبح کو حضرت امام حسینؓ شہید ہوئے

جامِ شَہادَت

راہ خدا میں جان دینے کا مرتبہ، شہادت کا درجہ، کسی خاص مقصد میں موت کا اعزاز

کَلْمَۂِ شَہادَت

شَرْبَتِ شَہادَت

(مجازاً) شہادت کی موت ، شہید ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں شَہادَت کے معانیدیکھیے

شَہادَت

shahaadatशहादत

نیز - شَہادَۃ

اصل: عربی

وزن : 122

جمع: شہادات

موضوعات: نفسیات

اشتقاق: شَہِدَ

شَہادَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رک : شہادت .
  • گواہی ، اظہار دینا ، کسی واقعہ کو جس طرح دیکھا اسی طرح بیان کرنا (کسی عدالت وغیرہ میں خواہ تحریری یا زبانی) .
  • تصدیق ، تاثیر
  • خدا کی راہ میں شہید ہونا ، حق کے لئے جان دینا
  • ثبوت ، سند سرٹیفکٹ
  • توحید و رسالت کا اقرار ، کلمہ شہادت پڑھنا
  • مرثیے کا ایک حصّہ جس میں امام حسین علیہ السلام یا اُن کے دوسرے اصحاب کی شہادت کا ذکر کرتا ہے
  • جو کچھ کائنات میں ظاہر ہے ، شہود ظہور ، غیب کی ضد
  • (نفسیات) پہلے سے ادراک کرنا ، اردراک ماقبل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of shahaadat

Noun, Feminine

शहादत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • साक्षी, गवाही,  प्रमाण, सुबूत
  • वध, धर्म-युद्ध में वध, ख़ुदा के रास्ते में जान देना, बलिदान, युद्ध करते हुए शहीद होना;अच्छाई के रास्ते पर संघर्ष करते हुए मारा जाना, जिहाद में लड़ते हुए प्राण देना धर्म या देश आदि के लिए बलिदान
  • शहीद होने की अवस्था या भाव
  • तौहीद-ओ-रिसालत का इक़रार, कलिमा शहादत पढ़ना
  • सबूत, सनद सर्टीफिकट

شَہادَت کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شَہادَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

شَہادَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words