زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’فقہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’فقہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آمِین بِالْجَہرْ
نماز میں قرأ ت سورۂ الحمد بآواز بلند کے بعد امام اور مقتدیوں کا پکار کے "آمین" کہنا
اِحْرام
(فقہ) عازمین حج یا عمرہ کا (فقہ میں بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق) نیت کر کے بن سلا کپڑا پہن لینے اور خوشبو وغیرہ ترک کردینے کا عمل، (حج یا طواف کعبہ ادا کرنے کا پہلا رکن)، حاجیوں کے پہننے کا بغیر سلا کپڑا، حج اور عمرہ کا ایک خاص کپڑا
اَحْوَط
دو یا زیادہ باتوں میں جو احتیاط سے قریب تر ہو، جس میں غلطی سے بچنے کا زیادہ امکان ہو، زیادہ احتیاط پر مبنی عمل
اِصابَتِ حَق
(لفظاً) صحیح نتیجے پر پہنچنا ، (دینیات) اُس امر تک ذہن کی رسائی جو شریعت کے رو سے حق ہو (خطاے اجتہادی کے بالمقابل) ، مسئلے میں اس نتیجے تک پہنچنا جو احکام الہٰی کے مطابق ہو ، جیسے : فقہا میں یہ مسلم ہے کہ اصابت حق پر فقیہ کو دوہرا اجر ملتا ہے
اَعْلَم
(امامیہ) وہ مجتہد فقہ جو اپنے زمانے کے دوسرے فقیہوں اور مجتہدوں سے علم، عدل اور زہد و تقویٰ میں افضل ہو، سب سے بڑا فقیہ، مجتہد اعظم (یہ ہر دور میں اہل خبرہ کے اجماع یا کثرت رائے شخص ہوتا ہے)
اَلمَبْلَغ
(فقہ) تقسیم میراث میں کشش کے ساتھ لکھے ہوئے الحیاء (زندہ اشخاص) کے اوپر یا نیچے ترکے کی تعداد یا مقدار کے لیے معمولی کشش کے ساتھ لکھا جانے والا کلمہ، جس کے نیچے کل رقم ترکہ کی لکھی جاتی ہے
تَسْمِیع
(لفظاً) سننا، سنانا، (فقہ) نماز میں رکوع سے کھڑے ہوتے وقت سَمِعَ اَللہُ لِمَن حَمِدَہٗ کہنا
حَدَثِ اَصْغَر
(فقہ) چھوٹی نجاست حکمیہ، بے وضو ہونے کی حالت، بول و براز و ریح کے اخراج سے وضو ٹوٹ جانے کی حالت
خُلْع
(اسلام) عورت کا بعوض مہر طلاق لینا، وہ طلاق جو عورت مال دے کر یا اولاد دے کر اور مہر معاف کر کے حاصل کرے
خِیارُ الْبُلُوغ
(فقہ) وہ اختیار جو لڑکی کو بالغ ہونے پر حاصل ہوتا ہے کہ وہ قبل بلوغ کے نکاح کو فسخ کرے یا قائم رکھے
ذَواتِ اَمْثال
(فقہ) وہ چیزیں، جن کے تلف کر دینے سے قیمت کی ادائیگی کے بجائے ویسی ہی چیزیں واپس کرنا لازم ہو
سَنَدِ مَنادِلَہ
(فِقہ) فضیلت کی سند جس کے ساتھ دستار بندی ہوتی ہے ، علومِ حدیث و فقہ کے حامل کے ایک عہد ، دستارِ فضیلت.
شِرْکَتِ صَنائِع
(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دو کاریگر اس شرط پر شریک ہوں کہ دونوں مشترکہ کام کیا کریں اور مزدوری جو کچھ ملے اس کو دونوں بان٘ٹ لیں یا کام دونوں برابر کریں لیکن مال اُجرت ایک کو زیادہ ملے اور دوسرے کو کم .
شِرْکَتِ مُفاوَضَہ
(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شریک مال ، عمر ، حیثیت اور دین میں برابر ہوں مثلاً مسلمان اور کافر ، آزاد اورغلام میں شرکت جائز نہیں .
شِرْکَتِ مِلْک
(فقہ) دو شخص وراثت کی وجہ یا خریداری سے ایک چیز کے مالک ہوجاویں اور اس شرکت میں ہر ایک ان میں سے اجنبی ہوتا ہے یعنی ہر ایک کو دوسرے کے حصّے میں تصوف جائز نہیں بغیر اس کی اجازت کے .
شِرْکَتِ وُجُوہ
(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شرکت دار مال بطور قرض خریدیں اور بیچیں اور نقد کچھ نھ لگائیں اور اصل قیمت مالک کے حوالے کرکے منافع آپس میں بان٘ٹ لیں اور اس میں ہر ایک دوسرے کا وکیل اور کفیل ہوتا ہے .
طَلاقِ اَحْسَن
(فقہ) وہ طلاق جس میں مرد اپنی عورت کو ایک طلاق حالتِ طہر میں دے دے جس میں اُس سے جماع نہ کیا ہو اور یہ ایک طلاق دے کر چھوڑ دے تو عدت ختم ہونے کے ساتھ نکاح ٹوٹ جاتا ہے.
طَلاق بِالْکِنایات
(فقہ) یہ طلاق ایسے لفظ سے ہوتی ہے کہ موضوع طلاق کے لیے نہ ہو مگر طلاق کا احتمال رکھتا ہو ، وہ طلاق جو صاف لفظوں میں نہ ہو.
طَلاقِ بَتَّہ
(فقہ) بقول ترمذی اختلاف کیا ہے اہلِ علم نے طلاق بتّہ میں کہ حضرت علی سے مروی ہے کہ وہ تین طلاق ہیں اور حضرت عمرؓ سے کہ وہ ایک طلاق ہے جبکہ حضرت رکانہ کی حدیث سے یہ بات باتفاق ثابت ہے کہ حضرت رکانہ کی طلاق کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اُس وقت قرار دیا جب کہ انہوں نے حلف کے ساتھ بیان دیا کہ میری نیت تین طلاق کی نہیں تھی.
طَلاقِ بِدْعَت
(فقہ) اس طلاق کی تین صورتیں ہیں : (۱) حالت حیض میں طلاق دی ہو (۲) ایسے طہر میں طلاق دی ہو جس میں مباشرت ہو چکی تھی (۳) تین طلاقیں بیک وقت دے دی ہوں.
طَلاقِ خُلْع
(فقہ) طلاق جس میں عورت اپنے شوہر سے بوجوہ راضی نہ ہو اور مہر معاف کر کے یا کچھ اور مال دے کر طلاق لے لے
طَلاقِ رَجْعی
(فقہ) ایسی طلاق، جس کی مدت عدت میں خاوند اپنی عورت کو بلا تجدید نکاح کے بیوی بنا سکتا ہے، یہ ایک یا دو بار طلاق کا لفظ کہنے سے ہوجاتی ہے
مالِ مُضارَبَت
(فقہ) وہ سامانِ تجارت جو ایک شخص دوسرے کو فروخت کرنے کے لیے دے اور اس کے نفع میں شریک ہو.
مُخْلِف
(فقہ) حکم کے خلاف کرنے والا، خلاف ورزی کرنے والا، اختلاف کرنے والا، اختلاف راۓ، اتفاق نہ رکھنے والا
مُخَمَّسَہ
(فقہ) ماں، بہن یا دادا کے متعلق تقسیم جائیداد کامسئلہ، جس پر پانچ صحابہ حضرت علیؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت ابن مسعودؓ، حضرت زیدؓ اور حضرت ابن عباس میں اختلاف تھا
مُراہِقَہ
(فقہ) مراہق (رک) کی تانیث ، ایسی لڑکی کہ اس کے مثل اور عورتوں سے جماع ہوا ہو اور وہ سن بلوغ میں مثلاً نو برس یا زیادہ کی ہو لیکن علامات بلوغ ظاہر نہیں ۔
مُزدَلفَہ
ایک مقام کا نام جو مکے کے قریب عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع ہے جہاں حاجی ۹ اور ۱۰ ذی الحجہ کی درمیانی شب میں قیام کرتے ہیں اور یہیں شیطان کو مارنے یا رمی کے لیے کنکریاں چنتے ہیں
مُسْتَلَذّات
مرغوب چیزیں جن سے لذت حاصل ہو، فقہ: وہ چیزیں جن سے لذت حاصل کی جائے، مرغوب امر یا باتیں، مزے دار چیزیں
مُصالِح
(فقہ) وہ وارث یا شریک جو دین مشترک یا ترکے میں سے کسی شے معلوم کو لے کر علیحدہ ہو جائے اور دوسرے وارث یا شریک اس پر راضی ہوں ، صلح کرنے والا ۔
مُضارَبَت
(فقہ) کاروبار میں ایسی شرکت کہ مال ایک کا ہو اور محنت دو سرے کی، نفع میں شریک بنا کر کسی کو تجارت کے لیے مال دینا، نفع کی امید پر مال کسی کو دینا، کسی اور کی تجارت میں شریک ہونا
مِعْراض
(فقہ) ایک بے پر کا تیر جو نشانے پر عرض سے جا کر لگے تو شکار (فقہ میں حرام اور اگر اس کی نوک میں تیزی ہو اور نوک کی جانب سے لگے تو شکار حلال ہے) ۔
مُعَقِّبات
(فقہ) وہ تسبیحات جو نماز کے بعد دُعا کی قبولیت کے لیے پڑھی جائیں ؛ تسبیحات جو نوبت بہ نوبت پڑھی جائیں مثلاً سبحان اﷲ والحمد ﷲ و اﷲ اکبر ۔
مُغَلِّظَہ
(فقہ) طلاق کی ایک قسم جس میں تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں اور رجوع یا نکاح کی گنجائش نہ رہے ، عورت اپنے سابقہ شوہر پر صرف حلالہ کی صورت میں حلال ہو سکے ۔
مُفْتی دِیں
(فقہ) دینی مسائل و معاملات میں شریعت کی روشنی میں رائے یا فتویٰ دینے والا مستند عالم، حاکم شرع، شرعی احکام جاری کرنے والا، دینی قوانین کا سرکاری مشیر
مُنکَر نَکِیر
وہ دو فرشتے جو قبر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مردے سے حساب کتاب کے لیے آتے ہیں، نکیرین
مَکْرُوہِ تَحرِیم
(فقہ) وہ کلمہ / بات جس سے بچنا ہر مسلمان کے لیے واجب ہے ، وہ مکروہ فعل جو حرام کے قریب ہو ، نہایت ناجائز بات یا عمل ۔
مَکْرُوہِ تَنْزِیْہی
(فقہ) وہ ناپسندیدہ فعل جس سے بچنے میں اجر و ثواب تو ہے لیکن جو شخص نہ بچے وہ گناہ گار بھی نہیں ، ایسا مکروہ فعل جو حلال سے قریب ہو (مکروہ تحریمی کے مقابل) ۔
نِجاسَتِ خَفِیْفَہ
(فقہ) نجاست ِحقیقی کی دو قسموں میں سے ایک ، مثلاً حلال جانوروں کا پیشاب اور حرام جانوروں کی بیٹ وغیرہ ، ہلکی قسم کی نجاست ، ایسی نجاست جو غلیظہ نہ ہو ۔
نِجاسَتِ غَلِیظَہ
(فقہ) نجاست ِحقیقی کی دو قسموں میں سے ایک ، وہ ناپاکی جو سخت ہو ؛ جیسے : خون ، آدمی کا پیشاب ، پاخانہ ، منی ؛ شراب ؛ سور کا گوشت وغیرہ ، (نجاست خفیفہ کے مقابل) ۔
نَجِس العَین
(فقہ) وہ چیز جو کبھی پاک نہ ہوسکے، جس کا ہر جزو ناپاک ہو، وہ چیز جس کا ہر جزو نجس ہو، جس کا کھانا پینا، چھونا، لگانا ناجائز ہو، مثلا: شراب، سور، جسم ناپاک
نَفقَہ
گزر اوقات کے لیے واجبی اخراجات جو شوہر کے ذمے ہوں، بیوی کا روٹی کپڑا، ضروریات زندگی، بال بچوں کا خرچ
نَفلی
(فقہ) نفل سے منسوب یا متعلق، جو فرض یا واجب نہ ہو، رضاکارانہ (عبادت یا کام وغیرہ)، زائد، عطیہ، عبادت جو بندہ پر واجب نہ ہو، زیادہ عبادت جو ثواب یا شکر کی نیت سے ادا کی جائے
نَواہی
(فقہ) وہ امور جن کے کرنے سے شریعت نے منع کیا ہے، نہی کی جمع، ممنوعات غیر مباح اور ناجائز امور، غیر شرعی باتیں
نَکِیرَین
(فقہ) وہ دو فرشتے جو قبر میں ایمان کی بابت سوال کرنے پر مامور بتائے جاتے ہیں، ایک کا نام منکر اور دوسرے کا نکیر ہے، منکر نکیر
نَہِی عَنِ المُنکَر
(فقہ) ان چیزوں کے کرنے سے روکنا جن کی شرعاً ممانعت ہے، ممنوعہ یا ناپسندیدہ باتوں سے روکنا
وَصایَت
لفظاً: جو کچھ کہ حکم کیا گیا، وصیت، فقہ: وکالت، نابالغ کی سرپرستی، متولی ہونا، وصی ہونے کی حالت یا حیثیت نیز (اہل تشیع)، وصی (حضرت علیؓ) کا منصب
کافِرِ حَرْبی
(فقہ) وہ کافر جس کے سبب سے امورِ دین میں خلل واقع ہو اور اس بنا پر اس سے لڑنا واجب ہوجائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔