زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’شطرنج‘‘ سے متعلق الفاظ
’’شطرنج‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اُتارْنا
اُترنا (رک) کا تعدیہ: اُٹھانا، بڑھانا، چڑھانا، کسنا، لادنا وغیرہ کی ضد . ۱. اوپر سے نیچے لانا .
اَرْدَب
(شطرنج) کسی مہرے کا مخالف شہ روکنے کے لیے بادشاہ کی سپر بن جانا اور حرکت کرنے کے قابل نہ رہنا، ہل نہ سکنے کی کیفیت، معذوری، پیچارگی، آڑ، صاع
بادْشاہ مات
وہ کشت جس سے مات ہو جائے، ہرا دینے والی بازی ایسی چال چلنا جس سے مخالف کو شکست ہوجائے ہوشیاری و مہارت سے مد مقابل کو ہرا دینے والی چال چلنا، شہ مات زیادہ مستعمل ہے
پِیل بَنْد ڈالْنا
(شطرنج) پیل اور پیادے کے زور کی صورت پیدا کرنا ، (جنْگ) چال چلنا ، دانْو مارنا ، وار کرنا .
چار جوگ
(شطرنج) فریقین کے بادشاہ اور ایک ایک مہرے کے ساتھ کھیل قائم ہو جائے اور ہار جیت کسی کو نہ ہو ، چار چوک ، چار چوگ .
چار خانَہ
کپڑے میں بناوٹ یا رن٘گائی یا کڑھائی وغیرہ سے بنا ہوا چوکور خانہ یا خانے، وہ کپڑا جس میں چوکور خانے بنے ہوں
حاضِر بازی
(شطرنج) وہ بازی جو آمنے سامنے بیٹھ کر بساط بِچھا کر مُہروں کی چال چل کر کھیلی جائے (غائب بازی کے بالمُقابل کہ وہ نقشوں کی مدد سے کھیلی جاتی ہے).
فَرْزِین بَنانا
(شطرنج) پیدل کو حریف کے وزیر یا بادشاہ کے مخصوص خانے تک پہنچا کر فرزیں بنانا ، پیدل کا آخری خانے میں پہنچ کر وزیر بن جانا ، پیادے کو فرزیں کے درجے پر پہنچانا.
فَرْزِین بَنْد
(شطرنج) وہ مات جو فرزیں کے ذریعے دی جائے ، جس وقت فرزیں پیادہ کی تقویت سے جو اس کے پیچھے ہوتا ہے شاہ کے مہرے کو آگے نہ بڑھنے دے تو اسے فرزیں بند کہتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔