زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’خطاطی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’خطاطی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
خَطِّ جَلی
(خطاطی) معمولی اور مروجہ کتابت سے کسی قدر موٹی وار کشادہ لکھائی، موٹی تحریر، روشن تحریر، موٹے حروف
خَطِّ دِیوانی
(خطَاطی) خط تعلیق کی ایک دُوسری طرزِ شِکستہ، جو زُود نویسی کے اصول خوشنویسی کو نظر انداز کرکے قلم کی روانی پر وضع کی گئی ہے، دفتری اور کاروباری ضرورت کے لئے اُس کو گَھسیٹ لِکھت کہا جائے تو دُرست ہے
دَنْدانَہ
آرا، درانتی، کنگھی، یا بال کترنے کی مشین وغیرہ کا کاٹنے کی شکل کا دانتا، دانت کے مشابہ کوئی چیز کو ایک قطار میں پائی جائے، دانتا
رَیحان
۱. ایک تیز خوشبودار پودا جس کے بیج (جو بھیگ کر لُعاب دار ہو جاتے ہیں) شربت اور دوا میں اِستعمال ہوتے ہیں ، تخمِ بالنگا.
سَر مَشْق
(خطاطی) کتابت یا لِکھائی کا وہ نمونہ جو ماہر خطاط مشق کے لیے شاگردوں کے لیے لکھے، (مجازاً) معیاری نمونہ، تقلید کے قابل نمونہ، دستورِکار
گُل زَار
وہ جگہ جہاں کثرت سے پھول کِھل رہے ہوں، وہ جگہ جہاں کِھلے ہوئے پھولوں کی بہتات ہو، چمن، گلشن، پھلواری
مَیدان
۔(ف) معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں۔ مذکر۔ ۱۔وہ مقام جہاں گھوڑا دوڑاتےہیں۔ ۲۔زمین کی صاف سطح جو وسیع اور ہموار ہو۔ زمین فراخ۔ ۳۔(جوہریوں کی اصطلاح) یاقوت اور زمرد وغیرہ کا طول وعرض۔ ۴۔(قصہ گویوں کی اصطلاح) تمہید۔ ؎ ۴۔ میدان جنگ۔ ۵۔قلم کا میدان۔
نَستَعلِیق
(۱) (خطاطی) خط نستعلیق ، فارسی (اور اردو) کا خط جو اپنی خوبصورتی ، تناسب ، کرسی ، نشست ، دائرے اور کشش کی وجہ سے ایک دلفریب شان رکھتا ہے، ایک مشہور خط جو خط نسخ اور خط تعلیق کو ملاکر بنایا گیا ہے
کَشِشِ حَرْف
(خَطّاطی) کسی حرف کو صحیح طور پر تحریر میں لانے کی خطّی صورت ، کسی حرف کا وہ حصہ جو کھینچ کر لکھا جائی ، کسی حرف کی لکیر یعنی سیدھے خط کی شکل کا بنا ہوا حصّہ
ہَفْت قَلَم
(کنایتہً) نیز وہ شخص جو سات مختلف قسم کے خط لکھنا جانتا ہو، اعلیٰ درجے کا خوش نویس، عظیم خطاط
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔