تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"پتھر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"پتھر" کے متعقلہ نتائج
پَتَّھر کَلَّہ
(ساپہ گری) چقماقی بندوق ، قدیم ساخت کی سن٘گ چقماق سے چلائی جانے والی بندوق ، وہ بندوق جس میں داغنے کے لئے چقماق لگا ہو، توڑے دار بندوق .
پتھر کلا
(ساپہ گری) چقماقی بندوق، قدیم ساخت کی سنگ چقماق سے چلائی جانے والی بندوق، وہ بندوق جس میں داغنے کے لئے چقماق لگا ہو، توڑے دار بندوق
پَتَّھر کا کوئِلَہ
معدنی کوئلہ جو کان کھود کرنکالا جاتا ہے اور لکڑی کے کوئلے سے سخت اور زیادہ کارآمد ہوتا ہے
پَتَّھر چَوتْھ ہونا
پتھروں کی بوچھاڑ ہونا ، مسلسل و متواتر سن٘گریزے یا پتھر (کسی پر) پھین٘کے جانا ، سنگسار کیا جانا .
پَتَّھر تَلے ہاتھ ہونا
۔ (دبنا) لازم۔ بھاری بوجھ کے نیچے ہاتھ کا دب جانا۔ ۲۔ (مجازاً)مجبور ہونا۔ بے بس ہونا۔ زبردست کے قابو میں آجانا۔ ؎ (فقرہ) جاں دے دینا بڑی بات نہیں کچھ کھاکے سو رہتا۔ پھر کہتا ہوں پتھر تلے ہاتھ ہے ارے نادان جب جان ہی نہ رہے گی یہ مزے کون اڑائے گا۔
پَتَّھر تَلے سے ہاتھ نِکَلْنا
محکومی یا سخت دباؤ سے نجات پانا ، کسی اہم کام یا مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنا.
پَتَّھر تَلے سے ہاتھ نِکالْنا
۔ (عو) مصیبت سے نجات پانا۔ زبردست کے نیچے سے رہائی پانا۔ (فقرہ) بوا خدا خدا کر کے پتھر تلے سے ہاتھ نکلا ہے جو خانم صاحب کے نیچے سے نجات ملی۔
پتھری
ایک قسم کی بیماری جس میں مثانے یا گردے میں سخت مادہ جم کر سنگریزوں کی شکل اختیار کرلیتا ہے جس سے پیشاب میں رکاوٹ اور تکلیف ہوتی ہے، سنگ مثانہ
پَتَّھر پُھول
گل سن٘گ ، کنجال ، پتھر کی مستی جو نمناک مقامات پر پتھروں میں پیدا ہوتی ہے ادویات اور مسالوں میں مستعمل ہاتھ پر ملنے سے حنا کا سا رن٘گ معلوم ہوتا ہے خوشبودار ہوتا ہے سر کی بھوسی کو دور کرتا ہے اورام کو تحلیل کرتا ہے یرقان کو مٹاتا ہے .
پَتَّھر چَٹُّو
ایک پودا جو زمین اور گملوں میں یکساں اگتا ہے پتے چکنے ، کن٘گورے دار بیضوی شکل کے خستہ ہوتے ہیں ادویات میں مستعمل نیز سلاد کا نام بھی بتایا گیا ہے ، رک : پتھر چٹا معنی نمبر ۳ ، ۴ .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔