تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مغل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مغل" کے متعقلہ نتائج
مُغَل
ترکوں کی ایک اعلیٰ ذات کا نام، تاتاری، تاتاریوں کا ایک قبیلہ، منگولی (خصوصاً وہ شاخ، جس نے برعظیم پاک و ہند پر حکومت کی)
مُغلِیَّہ
مغل سے یا مغل خاندان منسوب یا متعلق، مغلوں کا، مغلوں کے طرز کا، مغلوں کے دور حکومت سے متعلق
مُغَلِّظَہ
(فقہ) طلاق کی ایک قسم جس میں تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں اور رجوع یا نکاح کی گنجائش نہ رہے ، عورت اپنے سابقہ شوہر پر صرف حلالہ کی صورت میں حلال ہو سکے ۔
مُغَل شَہزادَہ
مغل بادشاہ کا بیٹا ؛ مغلیہ خاندان کا فرد ؛ مراد : بہت نازک مزاج اور ذرا ذرا سی بات پر روٹھ جانے والا شخص ؛ من مانے کام کرنے والا
مَغْلَطَہ
منطق کے طریقے پر قائم کی ہوئی وہ دلیل جو دراصل مغالطے میں ڈالنے کے لیے وضع کی جائے، وہ کلام جو غلط فہمی اور اشتباہ میں ڈالے، وہ جگہ جہاں کوئی شخص بھرم میں پڑ جائے
مَغْلُوبِ خاصَّہ
(نباتیات) وہ پودا (یا پودے) جن میں پست قامتی کی خاصیت پہلی یا دوغلی نسل ہونے کے باعث پوشیدہ و مضمر ہو ، غیر نمو یافتہ
مَغْلُوبَہ
لڑائی کی وہ قسم جس میں دونوں طرف کی فوجیں ایک دم مصروف جنگ ہو جاتی ہیں، گھمسان، وہ لڑائی جو آپس میں خوب بھڑ کر لڑی جائے، گھمسان کی جنگ
مُغَل بے مُغَل تیرے سَر پَر کولھو
بے تکی بات کہنے والے کے جواب میں مستعمل ، مثلا ً کسی مسلمان نے ایک ہندو جاٹ سے جو کھاٹ لیے جاتا تھا کہا جاٹ رے جاٹ تیرے سر پر کھاٹ ، وہ مسلمان ایک دن کولھو سر پر رکھے لیے جاتا تھا ، جاٹ نے کہا ’’ مغل رے مغل تیرے سر پر کولھو ‘‘ مغل نے کہا ’’ یار تک تو نہ ملی ‘‘ جاٹ بولا پڑی مت ملو ، بوجھوں تو مرے ۔
مُغَل پَٹھان لَڑ رَہے ہیں
۔(عو) بیماربچے بھوک سے روتے ہیں اور ان کے واسطے مونگ کی کھچڑی چولہے پر چڑھائی جاتی ہے جب تک وہ تیار ہو۔ بچے بیتاب ہوہوکردیگچی کھلوا کھلوا کے دیکھتے ہیں۔ عورتیں کھچڑی کی کھدر بدرکو کہتی ہیں کہ دیکھو مغل پٹھان لڑرہے ہیں۔ تاکہ لڑکے بہل جائیں۔
مُغلی گُھٹّی
ایک خاص قسم کی گھٹی جو مغلوں میں بچہ پیدا ہونے پر اس کا پیٹ صاف کرنے کے لیے دی جاتی تھی اور اس میں حسب ذیل چیزیں ہوتی تھی : بڑی اور چھوٹی ہڑ ، منقیٰ ، باؤبڑنگ ، باؤکھمبہ، عناب ، سونف ، گلاب کے پھول ، گلاب کا زیرہ ، کچور ، انار کلی ، مصری وغیرہ
مُغلی
(قصابی) ہاتھ یا پیر کی پوری سربند نلی جس میں گودا بھرا ہوتا ہے، گودے دار نلی، گودے والی ہڈی یا نلی، پیر اور گھٹنے کے درمیان کی نلی
مُغْلَق
جس کے معنی مشکل سے سمجھ میں آئیں، پیچیدہ (بات)، ناقابل فہم، مشکل، ادق، دور از فہم (لفظ، کلام وغیرہ)
مَغْلُوبُ الجَذبَہ
مغلوب الجذبات، کسی جذبے سے فوری طور پر متاثر ہو جانا، تحریر میں کسی جذبے کی جھلک نظر آنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔