تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیں" کے متعقلہ نتائج

ہیں

ہے کی جمع ، وہ اور ہم اور آپ کے ساتھ زمانۂ حال ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے نیز واحد کے لیے بھی بطور کلمہء تعظیم مستعمل

ہَیں ہاں

ہاں ہاں ، ٹالنے یا صاف جواب نہ دینے کے لیے مستعمل ، ہوں ہاں ۔

ہَینڈسَم

جو بڑی مقدار میں ہو ، معقول ، عمدہ ، بیش قدر (خصوصاً تنخواہ) ۔

ہَیں گے

ہیں (ہے گا کی تعظیمی صورت)

ہَینڈ بِریک

وہ روک یا رکاوٹ جو گاڑی میں ہاتھ کے ذریعے ایک دستے کو اوپر کھینچ کر لگائی جاتی ہے تاکہ گاڑی رکنے کے بعد آگے پیچھے نہ ہو سکے ، ہاتھ کا بریک ۔

ہَینْڈ سیٹ

handset

ہَیں گی

ہیں (زمانۂ حال کے اظہار کے لئے جمع کے ساتھ مستعمل)

ہَینڈ ڈِرِل

ہاتھ کا برما

ہَینڈ بِل

پرچہ، چھوٹا اشتہار، چھوٹا رقعہ، وہ مطبوعہ چھوٹا اشتہار جو ہاتھ سے تقسیم کیا جائے

ہَینڈ بال

گیند سے کھیلا جانے والا ایک کھیل جس میں گیند ہاتھ میں ہوتی ہے اور چار دیواری میں کھیلا جاتا ہے ۔

ہَینڈ لُوم

ہاتھ کی مدد سے کپڑا بننے کی کل ، کرگہ ، وہ چرخہ جو ہاتھ سے چلایا جائے ، دستی چرخہ ۔

ہَینڈ بَیگ

ہاتھ کا تھیلا، وہ تھیلا جس میں ہتھے لگے ہوں، وہ بیگ جسے ہاتھ میں لے کر بآسانی چلا جاسکتا ہو

ہَینڈ آؤُٹ

کوئی خبر یا بیان جو پریس میں اشاعت کے لیے دیا جائے، اعلامیہ

ہَینڈ نوٹ

کسی اہم مسئلے یا کسی خاص بات کی بابت ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ، ہاتھ سے لکھی ہوئی یاد داشت ۔

ہَینڈ پَمپ

نل جس کو ہاتھ سے چلا کے پانی نکالیں (عام طور پر اس میں ایک دستی پمپ لگا ہوتا ہے جسے ہتھے سے اوپر نیچے کر کے پانی نکالتے ہیں)

ہَینڈ بُک

رہنما کتاب، ضوابط یا اصولوں کا مختصر مجموعہ

ہَینڈ گِرینِڈ

ہاتھ سے پھینکا جانے والا بم ، چھوٹا دستی بم ۔

ہَینڈ گرینیڈ

ہاتھ سے پھینکا جانے والا بم ، چھوٹا دستی بم ۔

ہَینڈ رائِٹِنگ

قلم یا پنسل وغیرہ کے ذریعے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ، خط ، دستی تحریر جو ایک خاص انداز میں سپرد قلم کی جائے ، کسی شخص کا خصوصی اندازِ تحریر ، روش قلم ۔

ہَینڈ پریس

چھاپہ خانہ جس میں ہاتھ سے چھپائی کا کام ہو ۔

ہَیں ہاں بَھرنا

ہاں ہاں کہنا ، رعایت کرنا نیز ٹالنا ، ہوں ہاں کرنا

ہَنْڈَل کَرنا

(مشین وغیرہ) استعمال کرنا ، چلانا ، کام میں لانا نیز سنبھالنا ، قابو میں رکھنا (معاملے وغیرہ کو) ۔

ہَیں مَرد وہی پُورے جو ہَر حال میں خُوش ہَیں

مرد وہی ہے جو تکالیف کی پروا نہ کرے ، مرد کامل وہی ہے جو ہر حال میں خوش رہے ؛ نظیر اکبر آبادی کا مصرع (پورے ہیں وہی مرد ، جو ہر حال میں خوش ہیں) تقدیم تاخیر کے ساتھ بطور ضرب المثل مستعمل

ہَیں پَر خُدا کام نَہ ڈالے

خدا ان کا حاجتمند نہ کرے ، ظاہر میں اچھے ہیں مگر حقیقت میں برے

یُوں ہَیں

اسی طرح ہے، ہے یہی، یہی بات ہے، صحیح بات ہی یہ ہے

کَہْتے ہَیں

روایت ہے، لوگوں نے اس طرح بیان کیا ہے، کہا جاتا ہے

کُچْھ ہَیں

کسی قابل ہیں، کسی شمار میں ہیں

یَہی ہَیں

خاص یہی ہیں ، گویا ٹھیک وہی ہیں.

کِتنے ہیں

۔وہ۔ آپ کے ساتھ) کتنا ظرف حوصلہ یا حیثیت ہے۔ ؎

ہَم ہَیں ہَم ہَیں

رک : ہم ہی ہم ہیں ۔

مَزے ہیں

بن آئی ہے، لطف ہے، مطلب حاصل ہو گیا ہے، عیش ہیں

گَہرے ہَیں

۔کمال نفع اور فائدہ ہے۔ ؎

اَچّھے ہَیں

he is/ they are in good shape/ health

سِتارَہ ہیں

(ہیئت) اختر شناس ، نجومی ، مُنجَم

ہَزار ہیں

دینے کے بہتیرے ڈھنگ ہیں ، (خدا کے) بہتیرے ہاتھ ہیں ، ّسترہاتھ ہیں ، خدا تعالیٰ دینے پر آئے تو بہت سے راستے ہیں ۔

ہم بھی ہیں وہ بھی ہیں

ہمارا ان کا مقابلہ ہے دیکھیں کون بڑھتا ہے

دیکھتے کیا ہیں

رک : دیکھتا کیا ہے معنی نمبر ۲.

مِیٹھے ہیں

مرد زن مزاج ہیں، ہرکس و ناکس کی سخت و سست باتیں سن کر ڈرجاتے اور پی جاتے ہیں، بزدل ہیں، نامرد ہیں، بودے ہیں

گھاتے ہَیں

۔زاید۔ خرید کی ہوئی چیز سے زیادہ منافع میں۔ مفت۔ ؎

ہَئی ہَیں

ہے ہی /ہے ہی ہیں ، ضرور ہے یا ضرور ہیں (کسی بات پر زور دینے کے لیے مستعمل) ۔

کیا کَہنے ہَیں

۔کیا بات ہے۔ بیشتر طنز سے بھی مستعمل ہے۔ ؎

کَہاں کے ہیں

کون سی سرزمین اور کون سے مُلْک کے رہنے والے ہیں ، کس مخفی شہر کے ہیں ، ایسے کون ہیں.

آپ ننھے نادان ہیں دودھ پیتے ہیں

آپ بچے ہیں

کِسے کَہْتے ہیں

کیا وقعت رکھتا ہے، بے وقعت ہے، کیا چیز ہے (بطور استفہام انکاری مستعمل)

دیکھ رَہے ہیں

معائنہ کرنا ، نظارہ کرنا .

ہَم کَون ہیں

ہم اس لائق نہیں ، ہم کو اس میں کچھ دخل نہیں

سَو رَسْتے ہیں

بہت سی تد بیریں ہیں اور بھی بہت سے طریقے ہیں.

کَٹے مَرتے ہیں

۔۱۔لڑے مرتے ہیں۔؎ ۲۔جھگڑا کرنا۔ ؎

دِن لَگے ہیں

موت کے دن قریب ہیں

اِسے کَہتے ہیں

that's it, that's great

دِن پَڑے ہَیں

there is still a long time to go

مُنہ بِگَڑتے ہیں

بدمزگی ہوتی ہے ۔

مُنْھ بِگَڑتے ہَیں

۔سزا ملتی ہے۔ ؎

کِتْنے بُزُرْگ ہَیں

۔کتنے بھلے آدمی ہیں۔ جس جگہ صاف صاف بے وقوف اور احمق کا لظف کہنے سے بچتے ہیں وہاں آپ بھی بڑے بزرگ ہیں آپ بھی کتنے بزرگ ہیں آپ بھی کتنے بھلے آدمی ہیں کہہ کر مخاطب کی حماقت اور نادانی کا اظہار کرتے ہیں۔

بَڑے بُزُرْگ ہیں

خدا رسیدہ یا کامل ہیں

بَڑے رُسْتَم ہیں

بہت بہادر ہیں، (طنزاً) بزدل ہیں

شیروں کے شیر ہیں

بہت زیادہ بہادر، بہت جری.

ڈَنْڈَوَت کَرْتے ہیں

مجھے معاف رکھو

اَنْڈے ہَیں اَنْڈے

پھیری لگا کر مرغی کے انڈے خریدنے والوں کی صدا۔

بَنے بَیٹھے ہیں

وضع بنائے ہے، صورت بنائے ہے

ہیں سے متعلق کہاوتیں

ہیں

'ہیں' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone