تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں" کے متعقلہ نتائج

کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں

زمانہ بدلتا رہتا ہے، کبھی غریبوں اور کمزورں کا زمانہ بھی بدل جاتا ہے، ان کے بھی اچّھے دن آ جاتے ہیں، غریب اور کمزور ہمیشہ غریب و کمزور نہیں رہتے، بارہ برس میں گھورے کے بھی دن پھر جاتے ہیں

بِھیت کے بھی کان ہوتے ہیں

دیوار ہم گوش دارد ، اپنا بھید کسی سے نہیں کہنا چاہیے ورنہ تمام جہاں میں مشہور ہو جائے گا.

بارَہ بَرَس کے بَعْد گُھورے کے بھی دِن پِھرتے ہیں

بارَہ بَرَس کے بَعْد گُھورے کے بھی دِن پِھرے ہیں

تن٘گدستی یا پریشاں حالی ہمیشہ نہیں رہتی.

حَلْوا کھانے کے دِن ہیں

دانت ٹوٹ چکے ہی، بڑھاپا آگیا ہے بہت بوڑھے آدمی کی نسبت کہتے ہیں

دیوتا بھی باسْنا کے بُھوکے ہیں

ہر جگہ دینے لیتے سے کام نِکلتا ہے

آن٘کھ سی بھی کَبھی دیکھی ہے

تم اس چیز کی قدر کیا جا نو! تمھیں کبھی میسر بھی آئی ہے؟

کَبھی تو ہَمارے بھی کوئی تھے

پرانا تعلق بھلا دیا

قَضا بھی کَبھی ٹَلتی ہے

ہم بھی ہیں وہ بھی ہیں

ہمارا ان کا مقابلہ ہے دیکھیں کون بڑھتا ہے

مایا کے بھی پاؤں ہوتے ہیں، آج میرے کَل تیرے

دولت کسی کے پاس ہمیشہ نہیں رہتی، آج ایک کے پاس ہے تو کل دوسرے کے پاس

وہ بھی دِن ہوگا

۔کوئی ایسا وقت بھی آئے گا جب اپناارمان پورا ہوگا۔؎

وہ دِن بھی آئے

۔ وہ وقت بھی آئے۔؎

سَب دِن خُدا کے ہیں

جب سعادت و نحوست کو کسی خاص دن سے مخصوص کرتے ہیں تو کہتے ہیں.

دِن لَگے ہیں

موت کے دن قریب ہیں

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

وُہِ بھی کیا دِن تھے

کیا اچھا زمانہ تھا

کَمِین کَبھی کون٘ڈے کے اِدَھر کَبھی اُدَھر

کم ہمّت کمینہ کھانے کے گرد رہتا ہے .

مَجنُون کے بھی چَچا ہونا

مجنوں سے بھی بڑھ کر پکا عاشق ، جنونی ، دھن کا پکا ۔

یِہ بھی کُچھ ہیں

ان کی بھی کوئی حیثیت ہے ، یہ بھی عزّت اور مرتبہ رکھتے ہیں۔

پِھر بھی موچی کے موچی رَہے

کن٘گال کے کن٘گال ہی رہے .

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آجاتا ہے

یَہاں حَضرَت جِبْرائِیل کے بھی پَر جَلتے ہیں

یہاں تک ہی رسائی تھی (معراج کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے ، حضرت جبرائیلؑ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ہمراہ تھے ایک موقع پر جا کے انہوں نے کہا کہ وہ اس سے آگے نہیں جاسکتے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آگے تنہا روانہ ہوئے)

وُہ بِھی دِن ہو

کوئی ایسا وقت بھی آئے گا جب اپنے ارمان پورے ہوں گے ۔

ہوت کے جوت ہیں

رک : ہوت کی جوت ہیں ؛ روپے پیسے کی چمک دمک ہے ، دولت سے رونق اور بہار ہے.

آپ بھی کِتْنا بات کو پَہُن٘چتے ہیں

رک : آپ بھی ایسی ہی باتوں سے الخ

دِیوار کے بھی کان ہَیں

دیوار بھی کان رکھتی ہے، دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں، یہ محاورہ اسوقت بولا جاتا ہے، جب کسی بات یا گفتگو کو بہت خاموشی سے کہنا اور پوشیدہ رکھنا ہوتا ہے، اس کا مطلب ہوتا ہے، ہوشیار رہکر گفتگو کرنا

وُہ دِن بھی آئے

وہ وقت بھی آئے گا ، جس کا انتظار ہے ، ایسا زمانہ بھی آیا ، وہ وقت بھی آیا تھا

سَب دِن چَن٘گا تِہْوار کے دِن نَن٘گا

جب کوئی وقت کے مناسب اور اس کے مُطابق کام نہیں کرتا تو اس کے متعلق کہتے ہیں.

آٹے کے ساتھ گُھن بھی پِسْتا ہَے

اَدّھی کے بیر بھی اُس کے ہاتھ کے نَہ کھاوے

بڑا ذلیل شخص ہے .

اَمِیر کے پاس قَبْر بھی نَہ ہو

رک: امیر کے پڑوس میں خدا قبر بھی نہ بنوائے

کھیلْنے کھانے کے دِن ہونا

لطف اُٹھانے کا زمانے ہونا ؛ ناسمجھ ہونا.

مَوت کے دِن پُورے ہونا

موت کا وقت آنا

کِسی کے نام کا کُتّا بھی نَہ پالْنا

(عو) کسی کی صورت سے بیزار اور متنفر ہونا ، کسی کی شکل دیکھنے کا روادار نہ ہونا

عُمْر کے دِن بَھرْنا

زندگی گزارنا ، بری بھلی طرح زندگی بتانا .

عُمْر کے دِن کاٹنا

بھلی طرح زندگی گزارنا

تِین دِن قَبْر میں بھی بھاری ہوتے ہیں

مرنے کے بعد تین دن تک قبر میں فرشتے حساب لیتے ہیں، اس سے مراد یہ ہے کہ دنیا کے بکھیڑے بہت ہیں، انسان کو خدا کی یاد ہر وقت کرنی چاہیئے، مرنے کے بعد بھی آدمی کا پریشانیوں سے پیچھا نہیں چھوٹتا

اُمَن٘گوں کے دِن

ایامِ شباب، عہدِ جوانی

رَن٘گ کے دِن

اُمنگوں اور خوشیوں کے دِن ، جوبن کے دِن ، جوانی کی بہار .

کھیلْنے کُودنے کے دِن ہونا

رک : کھیلنے کھانے کے دن ہونا.

دینے کے نام کُن٘ڈی بھی نَہِیں دیتے

بہت کنجوس ہیں.

کہیں ڈوبے بھی ترے ہیں

بگڑی ہوئی چیز نہیں سنورتی، بگڑے ہوئی چیزوں کا سنورنا دشوار ہے

چِیُوْن٘ٹی کے پَر نِکْلے ہیں

جب کم ظرف آدمی بہت شیخی مارتا ہے تو اس وقت کہتے ہیں یعنی شامت کے دن اور موت کا وقت قریب آگیا ہے

سَو بَرَس بَعد کُوڑے گُھورے کے دِن بھی بَہورْتے پِھرْتے ہَیں

کوئی شے سدا ایک حال پر نہیں رہتی ، بُرے دنوں کے بعد بھلے دن بھی آتے ہیں.

مَعْمُول کے دِن

(عور) حیض آنے کے دن ، ایام ماہوار ، کپڑوں سے ہونے کے دن ، پھول آنے کے دن

مَعْمُول کے دِن ٹَل جانا

(عور) حیض کا زمانہ ٹل جانا ، حیض نہ آنا ؛ پیٹ رہ جانا ، پیٹ رہ جانے کی علامت ظاہر ہونا ۔

چار دِن کے واس٘طے

تھوڑے دنوں کے لیے .

کَبھی نَہ کَبھی

ایک نہ ایک دن، کسی وقت

عُمْر کے دِن پُورے ہونا

مرنے کے قریب ہونا

عُمْر کے دِن پُورے کرنا

بھلی طرح زندگی گزارنا

گُھورے کا ہِیرا

بظاہر گندہ باطن صاف اور چمکیلا ؛ اہم ، قابلِ قدر (زبان کے لیے مستعمل) .

تَرکَش کے تِیر ہیں

اصل نسل خبط رسم و رواج یا مزاج وغیرہ میں یکساں ہیں، سب ایک سے ہیں، ایک گھرانے کے ہیں

قاضی کے گَھر کے چُوہے بھی سیانے

حاکم یا امیر کے گھر کے ادنیٰ آدمی بھی چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں

سَو دِن چور کے ایک دِن ساہ کا

جھوٹے کا جھوٹ ، مکَار کی مکّاری اور چور کی چوری ایک نہ ایک دن پکری جاتی ہے.

بابا آدَم کے پوتے ہیں

آدم کی اولاد ہیں ، انسان ہیں ، اپنے مورث کے قدم بقدم ہیں.

کیا بور کے لَڈُّو ہیں

کچھ نایاب چیز نہیں ہے کیوں پچھتاتے ہو.

سَخْت مُصِیبَت کے دِن ہونا

بڑی تکلیف کا زمانہ ہونا

یِہ دِن سَب کے لِیے ہے

مرنا سب کو ہے ، یہ دن لازمی ہے ؛ رک : یہ دن سب کو دھرا ہے ۔

تُم تو عَقْل کے پِیچھے لَٹھ لِیے پِھرْتے ہو

کوئی بیوقوفی یا نقصان کا کام کرے تو کہتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں کے معانیدیکھیے

کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں

kabhii ghuure ke din bhii phirte hai.nकभी घूरे के दिन भी फिरते हैं

ضرب المثل

کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں کے اردو معانی

  • زمانہ بدلتا رہتا ہے، کبھی غریبوں اور کمزورں کا زمانہ بھی بدل جاتا ہے، ان کے بھی اچّھے دن آ جاتے ہیں، غریب اور کمزور ہمیشہ غریب و کمزور نہیں رہتے، بارہ برس میں گھورے کے بھی دن پھر جاتے ہیں
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

कभी घूरे के दिन भी फिरते हैं के हिंदी अर्थ

  • ज़माना बदलता रहता है, कभी ग़रीबों और कमज़ोरों का ज़माना भी बदल जाता है, उन के भी अच्छे दिन आ जाते हैं, ग़रीब और कमज़ोर हमेशा ग़रीब कमज़ोर नहीं रहते, बारह बरस में घूरे के भी दिन फिर जाते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words