تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گائے" کے متعقلہ نتائج

گائے

بیل کی مادہ، مادہ گاو، بقر

گائے دوں

تکون پتھری جو گائے کے پتے میں سے نکلتی ہے، یہ دوائیوں میں کام آتی ہے

گائے گورُو

سین والے جانور ، گائے بیل وغیرہ.

گائے کَرْنا

کسی بزرگ کی فاتحہ کے لیے گائے ذبح کر کے لوگوں کو کِھلانا.

گائے قَصّاب

بقر قصّاب، بڑے کا قصائی، گائے بھینس کا گوشت بیچنے والا

گائے گائے کا بَچَّہ، گائے کھائے گُپ

بچّوں سے ایک کھیل کھیلا جاتا ہے جس میں کہنے والا گال پُھلاتا ہے اور مندرجہ بالا الفاظ کہتا ہے اس طرح کہ جب لفظ گُڑ پر پہنچتا ہے تو دونوں ہاتھ پھولے ہوئے گالوں پر مارتا ہے جس کی وجہ سے منْہ سے بجائے گڑ کے گُپ نکلتا ہے اور بچّے ہنستے ہیں.

گائے نَہ ہو تو بَیل دُوہو

کوئی نہ کوئی کار و بار کرتے رہو

گائے نَہ آوے بَچھوے لاج

اپنی اولاد چاہے کیسی بد شکل ہو بری معلوم نہیں ہوتی

گائے گوٹھ

مویشی خانہ

گائے گائے کا بَچَّہ، گائے کھائے گُڑ

بچّوں سے ایک کھیل کھیلا جاتا ہے جس میں کہنے والا گال پُھلاتا ہے اور مندرجہ بالا الفاظ کہتا ہے اس طرح کہ جب لفظ گُڑ پر پہنچتا ہے تو دونوں ہاتھ پھولے ہوئے گالوں پر مارتا ہے جس کی وجہ سے منْہ سے بجائے گڑ کے گُپ نکلتا ہے اور بچّے ہنستے ہیں.

گائے ماتا

(ہنود) گائے کو احتراماً کہتے ہیں

گائے کا گوشْت

beef

گائے کھانا

گائے کا گوشت نوش کرانا، ہندوؤں میں سخت گالی سمجھی جاتی ہے

گائے کو اَپنے سِینْگ بھاری نَہِیں

(عورت) انسان کووہ چیز بھاری نہیں معلوم ہوتی جو اپنی جان سے متعلق ہے یا انسان کو اپنے اہل وعیال کی پرورش ناگوار نہیں ہوتی

گائے کو سِینْگ دُوبَھر نَہِیں ہوتے

گائے کو اپنے سینگ بھاری نہیں ہوتے ، انسان کو اپنی اہل و عیال بُوجھ محسوس نہیں ہوتے.

گائے کو اَپنے سِینگ بھاری نَہیں ہوتے

انسان کو اپنے اہل وعیال بوجھ محسوس نہیں ہوتے

گائے کا لَوارا مَر گَیا تو کَھلڑا دیکھ پَنہائی

اگر گائے کا بچّہ مر جاتا ہے تو اس کی کھال میں بُھس بھر کر گائے کے پاس کھڑا کر دیتے ہیں اور وہ اپنے تھنوں میں دودھ اُتار دیتی ہے ؛ اصل نہ ہو تو نقل سے کام لیا جاتا ہے.

گائے نَہ بَچّھی نِینْد وے اَچّھی

جس کے پاس کچھ نہیں اُسے کچھ فکر نہیں ہوتی.

گائے کا بَھینْس تَلے اَور بَھینْس کا گائے تَلے

اِدھر کی چیز اُدھر ، اُدھر کی چیز اِدھر ، حکمتِ عملی یا تدبیر کے ساتھ کوئی کام چلانا.

گائے کا بَچِھیا تَلے اَور بَچِھیا کا گائے تَلے

اِدھر کی چیز اُدھر ، اُدھر کی چیز اِدھر ، حکمتِ عملی یا تدبیر کے ساتھ کوئی کام چلانا.

گائے میں سے غُدُود

اتنا دینا کہ نہ دینے کے برابر، بہت ہی کم، ذرّا برابر

گائے کی طَرَح کانْپْنا

بہت ڈرنا، ڈر سے لرزنا، خوفزدہ ہونا، اس طرح لرزنا جیسے گائےقصائی کے آگے جان کی خوف سے تھرّاتی ہے

گائے قَصّا بِیچ کُوں پَتیاوے

گائے قصّاب ہی پر اعتماد کرتی ہے ، اچھے آدمی کا کہیں ٹھکانا نہیں ، بُرا آدمی جس پر چاہے قبضہ کرلے.

گائے کا دُودھ سو مائے کا دُودھ

گائے کا دودھ ماں کے دودھ کی مانند مفید ہوتا ہے

گائے گُو کھائے گی اَور بیٹی بَر مانْگے گی

چودھویں صدی کے متعلق کہتے ہیں کہ نہایت خراب زمانہ ہے ، نہایت بے شرمی کا وقت آ گیا ہے.

گائے گُو کھائے گی اَور کُنْواری بَر مانْگے گی

چودھویں صدی کے متعلق کہتے ہیں کہ نہایت خراب زمانہ ہے ، نہایت بے شرمی کا وقت آ گیا ہے.

گائے جَب دُوب سے دوسْتی کَرے کیا کھائے

دوسروں کا لحاظ کرنے والا نقصان اُٹھاتا ہے.

گائے گوبَر کھائے گی اَور بیٹی بَر مانْگے گی

چودھویں صدی کے متعلق کہتے ہیں کہ نہایت خراب زمانہ ہے ، نہایت بے شرمی کا وقت آ گیا ہے.

گائے جَب دُوب سے سُلُوک کَرے کیا کھائے

دوسروں کا لحاظ کرنے والا نقصان اُٹھاتا ہے

گائے جَب دُوب سے سُلُوک کَرے تو کھائے کیا

دوسروں کا لحاظ کرنے والا نقصان اُٹھاتا ہے

گائے ذبح کرنا

گاؤ کشی کرنا

گائے کا لوارہ مرگیا تو کھلڑا ویکھ پنہائی

گائے کا بچھڑا مر جائے تو اس کی کھال میں بھس بھرکر اسے دکھاتے ہیں تو وہ دودھ دیتی ہے اس موقع پر کہتے ہیں جب اصل چیز ضائع ہو جائے، یا کوئی مر جائے تو اسکی نشانی دیکھ کر یاد کریں

گَہے

گاہے، کبھی

اَللہ کی گائے

سیدھا سادہ بھولا بھالا، نادان

دَرِیائی گائے

ڈالفن .

جَہاں گائے وَہاں گائے کا بَچْھڑا

جہاں مالک وہیں اس کے ساتھی ، جہاں فائدے کی چیز ہو وہاں سب جمع ہوتے ہیں.

مُقَدَّس گائے

(مراد) کوئی شخص، تنظیم یا جماعت جسے تنقید سے بالاتر سمجھا جاتا ہو

نِیل گائے

ایک جنگلی سیاہی مائل نیلا چوپایہ جو ہرن سے مشابہ اور قد میں گائے کے برابر ہوتا ہے سینگ چھوٹے چھوٹے کھوٹیوں کے ہوتے ہیں اور گلے میں بالوں کی چونری لٹکتی ہوتی ہے ، روجھ ، نیلا ، بقرالوحش ، گاؤوحشی

کَھڑی گائے

پوری گائے ، سالم گائے ، پوری کی پوری گائے ، جُوں کی تُوں.

دُودَھیل گائے

(مجازاً) کام کا، منافع بخش

تُخْمی گائے

مقامی نسل کی گائے ، وہ گائے جس کی نسل دوغلی نہو.

اَپْنی ہی گائے جانا

اپنی کہنا ، اپنے ہی مطلب کی سننا

اَنْدھا گائے بَہرا بَجائے

سب نالائق ہیں (اس موقع پر مستعمل جہاں سب نااہل جمع ہوں)

گوری گائے

رک : گور (۲) گائے کی قسم کا ایک قدور جانور ، جسم کا رنگ گہرا بادامی اور ٹانگیں سفید اور اگلی ٹانگیں پچھلی ٹانگوں سے بہت چھوٹی ہوتی ہیں لاط : (Gavaeus Gaurus)

سَیَّد کی گائے

وہ گائے سیّد سالار مسعود غازی وغیرہ کے نام پر ذبح کرتے ہیں ، بطور منّت ذبح کی جائے والی گائے .

چُوتِیوں نے گائے مارا ہے

یہ کہاوت ایسے موقع پر کہتے ہیں جب کسی کو بیوقوف بنا کر بہت زیادہ کا مطالبہ کیا جائے

کوئی مَرے، کوئی مَلہار گائے

ایک کو صدمہ ہو اور دوسرا خوشی منائے یعنی کوئی دکھ میں پڑا مرتا ہے تو کوئی خوشی کے گیت گاتا ہے

گَھبْرائی ڈومْنی پِھر سُہیلے گائے

گھبراہٹ میں عقل ٹھکانے نہیں رہتی یعنی جب ڈومنی گاتے گاتے یا بیل لیتے لیتے گھبرا جاتی ہے تو ہر پھر کر ایک ہی گیت گانے لگتی ہے اور اسے یہ بھی خبر نہیں ہوتی کہ ابھی تو میں اس گیت کو گا چکی ہوں.

االله مِیاں کی گائے

سیدھا سادہ، بھولا بھالا، نادان

سَیَّد کَبِیر کی گائے

رک : سیّد احمد کی گائے .

بُھولا بھاٹ دِیوالی گائے

بے موقع کام کرنے پر بولتے ہیں

مُنْڈی گائے سَدا کَلور

جس گائے کے سینگ نہ ہوں وہ بچھیا معلوم ہوتی ہے نیز سن سے اُتری ہوئی وہ عورت جو جوان بنے

گَھبْرائے ڈومْنی پِھر پِھر سِہْرے گائے

گھبراہٹ میں موقع بے موقع کچھ نہیں سوجھتا

سونے کی گائے

رک : سونے کا بچھڑا.

یہ اَپنا ہی راگ گائے جاتا ہے

یہ اپنے ہی مطلب کی کہے جاتا ہے

جَیسے ہَر گُن گائے تَیسے گال بَجائے

دونوں حالتوں میں یکساں رہے.

جَیسے ہَر گُن گائے وَیسے پَھل پائے

جیسا کیا تھا ویسا پایا.

گائِیْں گایُوْں جَمَعْ گائے کا بَچھِیا تلے بَچھِیا کا گائے تلے کرنا گائے کا بھَیْنس تَلے بھَیْنس کا گائے تلے کرنا

گائے کے دودھ کو جوبہت سا ہوتا ہے بچھیا کا دودھ ظاہر کرنا، اور بچھیا کے دودھ کو جو تھوڑاسا ہوتاہے گائے کا دودھ بیان کرنا، حکمت عملی اور تدبیر سے کوئی کام چلانا، بڑا جوڑ توڑ کرنے والے کے نسبت مستعمل ہے

نَہ گائے کے تَھن نَہ کِسان کے بھانْڈا

دونوں مفلس قلاش ہیں ، دونوں ناکار

سُکھ سووے ہورو جِن کے گائے نَہ گورو

جس کے پاس گائے یا سینگ دار بیل نہیں ہوتا وہ چین کی نیند سوتا ہے

گائے سے متعلق کہاوتیں

گائے

اصل: سنسکرت

'گائے' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone