تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تَواتُر" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں تَواتُر کے معانیدیکھیے
تَواتُر کے اردو معانی
اسم، مذکر
- (لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو
- (حدیث) وہ مسلسل عمل جو حضر رسول اللہ کے وقت سے شروع ہوا اور جسے خلفائے راشدین نے قائم رکھا اور ان کے بعد بھی قائم رہا، سنت رسول
- کسی عمل وغیرہ کا مسلسل ہونا، پیہم ہونا
- (بنوٹ) کسی شخص کا دوسرے پر برابر چوٹیں مارنا اور مقررہ چوٹیں ختم ہونے کے بعد دوسرے کا انہیں چوٹوں کا دہرا دینا
- ترتیب وار، برابر برابر
- (موسیقی) آواز یا صوتی لہر کا تعدد ارتعاش
- (طب) حرارت یا ضعف وغیرہ کی وجہ سے نبض کا پے درپے چلنا اور دو ٹھوکروں کے درمیان کا زمانہ تھوڑا محسوس ہونا، تفاوت کی ضد
- (ریاضی) ایک مثبت صحیح متغیر کا تفاعل یا عددوں کی ترتیب
- پے در پے، لگاتار، متواتر، مسلسل
شعر
دکھا رہے ہیں تواتر سے خامیاں میری
بھگت رہا ہوں سزا آئنوں میں بیٹھنے کی
یہ عشق ایک دیا ہر طرف دکھاتا ہے
میں جی رہا ہوں تواتر سے معجزات کے ساتھ
اے مری آنکھ میں ٹھہرائے ہوئے وصل کے خواب
میں تواتر سے ترے ساتھ نہ سونے لگ جاؤں
English meaning of tavaatur
Noun, Masculine
- following, in succession, continuation
- in tradition) having numerous chains of narrators
- being unbroken series
- consecutive, continuous, uninterrupted
तवातुर के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- निरंतरता, अनवरतता, लगातार- पन, तसलसुल।
تَواتُر کے مترادفات
تَواتُر کے متضادات
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (تَواتُر)
تَواتُر
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔