تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سُکھ" کے متعقلہ نتائج

سُکھ

چین ، آرام ، سکون ، اطمینان ، آسودگی ، راحت ، قرار .

سُکھ لَہْر

خوشی کی موج ، ترن٘گ ، وجد ، کیفیّت ۔

سُکھ کَرَنْہار

آرام کرنے والا ، عیش کرنے والا .

سُکھ سے رَہنا

سُکھا

سُکھی

جو آرام سے ہو، خوش، آسودہ حال، جس کو خوشی حاصل ہو

سُکھین

سُکھ آسَن

پالکی، ڈولی

سُکھ سیج

(دہلی) چھپر کھٹ ، آرام دہ بستر .

سُکھ میں

سُکھ دُکھ

خوشی اور غم، راحت اوردرد، آرام ور تکلیف

سُکھانا

تری یا نمی دُور کرنا، خُشک کرنا

سُکھ بَدَن

(پارچہ بافی) موٹے تاروں کی چکنی اور صاف قسم کی کلف دار ململ ، تن زیب ، نین سکھ سے ملتا جلتا کپڑا .

سُکھ چَین

۱. آرام ، سکون .

سُکھاری

سُکھی، آرام پرست، مسرور، شادمان، آرام دینے والا

سُکھارا

(طبّاخی) ایسی غذا جو تل کر نہ پکائی جائے ، کچیّ رسوئی چوکے کے باہر نہیں کھائی جاسکتی اور نہ اس تک کوئی اچھوت جا سکتا ہے . اس کے برعکس پکّی روٹی یعنی تلی ہوئی غذا کھانے کے لیے چوکے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہر جگہ کھائی جاسکتی ہے؛ چوکا .

سُکھالا

آرام سے، چین سے، مطمئن

سُکھان

سکَان (رک) ، کشتی یا دن٘بالہ .

سُکھ بَخْش

آرام بخش ، آرام دینے والا .

سُکھ مَنْدِر

امن کا گھر ؛ فارغ البالی .

سُکھ دَرْشَن

سُکھ دَرْسَن

ایک پودا جس کے پتّوں کا پانی کان کے درد کے لیے مفید بتایا جاتا ہے ، اس کے پتّے لمبے گھیکوار کے مشابہ ، لیکن پتلے اور زردی مائل ہوتے ہیں (لاط : Crinum ) .

سُکھ مَنْڈَل

عشرت کدہ، امن و راحت کا مقام

سُکھارْنا

خوش کرنا، خوشی میں زیادتی کرنا

سُکھ باس

سُکھاوَن

سُکھائی ہوئی چیز .

سُکھاسَن

پالکی، سکھپال

سُکھ زَاد

آرام میں پلا ہوا، آسودہ

سُکھ سووے ہورو جِس کے گائے نَہ گورو

جس کے پاس گائے یا سینگ دار بیل نہیں ہوتا وہ چین کی نیند سوتا ہے

سُکھ سووے کُمھار جا کی چور نہ لیوے مٹیا

کمھار سکھ کی نیند سوتا ہے کیونکہ چور اس کے برتن نہیں چراتا

سُکھ دائی

آرام پہنچانے والا، راحت رساں، آرام دینے والا

سُکھ تَلا

چمڑے کا وہ ٹکڑا جو جُفت ساز جوتے کے اندر رکھتے ہیں (تاکہ پیر کے تلوے کو تلے کی سلائی کی رگڑ سے محفوظ رکھے اور پیر کو آرام ملے) ۔

سُکھ پانا

سُکھ دَاتا

راحت و آرام بخشنے والا، خوشی و شادمانی دینے والا

سُکھ باسی

(کاشت کاری)گان٘و کی تین پشتی وطنی کاشتکار جس کے قبضے میں کوئی اراضی مستقلاً زیرِ کاشت رہی ہو ، موروثی کاشت کار .

سُکھ میں رَب کو یاد کرے تو دُکھ کاہے ہو

اگر آرام کے زمانے میں خدا کو یاد کریں تو کبھی تکلیف نہ ہو .

سُکھ کَرنا

(دہلی) آرام کرنا ، سونا .

سُکھ شانْت

چین ، سکون .

سُکھ بِلاس

خوشی، تفریح

سُکھ سَنْپت کا ہَر کوئی ساتھی

آرام اور دولتمندی کے زمانے میں سب دوست بن جاتے ہیں

سُکھ شانْتی

چین ، سکون .

سُکھ سووے شیخ ، جس کا ٹَٹُّو نَہ میخ

غریب آدمی سکھ کی نیند سوتا ہے کیونکہ اس کو کسی چیز کی فکر نہیں ہوتی .

سُکھ دیکْھنا

آرام پانا ، سکُھ اُٹھانا ، راحت حاصل کرنا ، شاد آباد رہنا .

سُکھ بھوگْنا

سکھ اُٹھانا، راحت پانا، آرام پانا

سُکھ بِلاسی

سُکھ سے دُکھ بَھلا جو تھوڑے دِن کا ہو

تکلیف اگر تھوڑے دن کی ہو تو بہتر ہے کیونکہ اس سے انسان کو آرام کی قدر ہوتی ہے

سُکھ فَرمانا

(دہلی) آرام کرنا ، سونا .

سُکھ کی نِینْد

سُکھ کے بَڑے جودھا رَکْھ والی ہَیں

آرام بڑی مشکل سے حاصل ہوتا ہے .

سُکھاری کو دیکھ سُکھاری جَلْتے ہَیں

ایک چیز کے دو امیدوار باہم کینہ رکھتے ہیں ، ہم چشموں میں حسد ہوتا ہے .

سُکھ مانو تو سُکھ ہے ، دُکھ مانو تو دُکھ ہے ، سچّا سُکھیا وہ ہے جو سکُھ مانے نَہ دُکھ

اگرسمجھو تو خوشی ہے اگر تکلیف سمجھو تو تکلیف خوشی ہوتی ہے . اصل میں خوشی وہ ہے جو آرام اور تکلیف کی پروا نہ کرے کیونکہ آرام اور خوشی اعتباری کیفیات ہیں .

سُکھ کے چَنے اَچّھے دُکھ کا پُلاؤ نَہیں اَچّھا

آرام کے ساتھ سُوکھی روٹی میسّر آنا مُصیبت کے پلاؤ سے بہتر ہے .

سُکھ میں پَڑْنا

عیش میں پڑنا ، عیش و آرام کی زندگی اختیارکرنا .

سُکھ سوویں شَیخ اَور چور نَہ بھانڈے لے

آدمی غفلت کرے تو نقصان اٹھاتا ہے ، شیخ آرام کی نیند سوتا ہے ، کیونکہ اس کی مفلسی کے باعث اس کے یہاں چوری نہیں ہوتی .

سُکھ کی نِیند سونا

آرام کی نِین٘د یا بے فکری کے ساتھ سونا، نچنت، مطمئن ہونا،

سُکھ کا سانْس لینا

مطمئن ہوجانا، فکر سے نجات پانا

سُکھ بَڑھے، مُٹاپا چَڑھے

جب انسان آسودہ حال ہو تو موٹا ہو جاتا ہے

سُکھ دُکھ میں جو رَہے سَہائی سَجَن واوا بولیں بھائی

دوست وہی ہے جو دکھ درد میں کام آئے ، دوست وہی ہے جو ہر حالت میں کام آئے.

سُکھ کا سَب کوئی ساتھی

خوش حالی کے زمانے میں ہر کوئی دوست بن جاتا ہے .

سُکھ میں آئے کَرَم چَنْد لَگے مُنْڈانے مُوچھ

اُس امیرآدمی کے متعلق کہتے ہیں جو اپنی بے وقوفی سے کوئی تکلیف اٹھائے

اردو، انگلش اور ہندی میں سُکھ کے معانیدیکھیے

سُکھ

sukhसुख

اصل: سنسکرت

وزن : 2

سُکھ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • چین ، آرام ، سکون ، اطمینان ، آسودگی ، راحت ، قرار .
  • اف : پانا ، دینا ، پہنچانا ، پہنچنا .
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of sukh

Noun, Masculine

सुख के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سُکھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

سُکھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone