تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَب دِن خُدا کے ہیں" کے متعقلہ نتائج

سَب دِن خُدا کے ہیں

جب سعادت و نحوست کو کسی خاص دن سے مخصوص کرتے ہیں تو کہتے ہیں.

جِیتے جی کے سَب ہیں

زندگی کے سب ساتھی ہیں.

حَلْوا کھانے کے دِن ہیں

دانت ٹوٹ چکے ہی، بڑھاپا آگیا ہے بہت بوڑھے آدمی کی نسبت کہتے ہیں

کال کے آگے سَب لاچار ہیں

موت سب کو بے بس کردیتی ہے .

سَب دِن چَن٘گا تِہْوار کے دِن نَن٘گا

جب کوئی وقت کے مناسب اور اس کے مُطابق کام نہیں کرتا تو اس کے متعلق کہتے ہیں.

یِہ دِن سَب کے لِیے ہے

مرنا سب کو ہے ، یہ دن لازمی ہے ؛ رک : یہ دن سب کو دھرا ہے ۔

کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں

زمانہ بدلتا رہتا ہے، کبھی غریبوں اور کمزورں کا زمانہ بھی بدل جاتا ہے، ان کے بھی اچّھے دن آ جاتے ہیں، غریب اور کمزور ہمیشہ غریب و کمزور نہیں رہتے، بارہ برس میں گھورے کے بھی دن پھر جاتے ہیں

سَب دِن چَن٘گا عِید کے دِن نَن٘گا

جب کوئی وقت کے مناسب اور اس کے مُطابق کام نہیں کرتا تو اس کے متعلق کہتے ہیں.

سَب ایک ہی تَھیلی کے چَٹّے بَٹّے ہیں

جہاں سب کے اغراض و مقاصد ایک جیسے ہوں یا سب ایک جیسی ہی بات کہتے ہوں وہاں کہا جاتا ہے

سَب ایک ہی ناؤ کے سَوار ہیں

سب کی حالت ایک ہی جیسی ہو تو کہتے ہیں.

دِن کے تِین سو ساٹھ دِن ہَیں

آج انتقام نہ لے سکے تو عمر پڑی ہے کبھی نہ کبھی بدلہ لینے کا موقع مل ہی جائے گا، آج نہیں تو پھر دیکھا جائے گا، ہم بدلہ لے کر رہیں گے

سَب اَپْنی گوں کے یار ہوتے ہیں

سب اپنے مطلب کے ہوتے ہیں.

آگ کے آگے سَب بَھسَم ہَیں

آگ کے اگے جو چیز آجائے گی جل کر رہے گی

جِیتے کے سَب ہیں مَرے کا کوئی نَہِیں

زندہ کا ساتھ دیا جاتا ہے، مرنے کے بعد کوئی کسی کو نہیں پوچھتا.

بارَہ بَرَس کے بَعْد گُھورے کے بھی دِن پِھرتے ہیں

تنگ دستی یا پریشان حالی ہمیشہ نہیں رہتی

دَھن کے پَندرَہ مَکر کے پَچِیس، چِلّے کے دِن ہیں چالِیس

دھن اس برج کا نام ہے جس کو قوس کہتے ہیں اور مکر حدی کو بولتے ہیں، جب آفتاب ان برجوں میں آتا ہے تو ہند میں موسمِ سرما ہوتا ہے

خُدا سَب کے لِیے اَور بَنْدَہ اَپْنے لِیے

آدمی خود غرض ہوتا ہے ، خُدا سب کا مربّی و نگہبان ہوتا ہے.

مَرے کا کوئی نَہیں، جِیتے جی کے سَب لاگُو ہیں

دوستی اور رشتہ داری سب زندگی کے ساتھ ہے موت کے بعد کوئی ساتھ نہیں دیتا

جَب چیونٹی کے مَرنے کے دِن قرِیب آتے ہَیں تو اُس کے پَر نِکَلْتے ہَیں

آدمی خود اپنی مصیبت کو دعوت دیتا ہے ، ایسا کام کرنے کے موقع پر بولتے ہیں جس کا انجام خرابی ہو.

خُدا کے گَھر میں سَب کُچھ

خدا کے لیے ہر بات ممکن ہے

بَنی کے سَب ساتھی ہَیں، بِگْڑی کا کوئی نَہِیں

اچھے وقت میں سب دوست ہوتے ہیں برے وقت میں کوئی خبر نہیں لیتا

مُنہ دیکھی سَب کَہتے ہیں، خُدا لَگتی کوئی نَہیں کَہتا

سب خوشامد اور طرف داری کی بات کرتے ہیں سچ اور انصاف کی کوئی نہیں کہتا

اَپْنے بَچھڑے کے دانت سَب کو مَعلُوم ہوتے ہَیں

اپنے آدمیوں کے لچھنوں یا گنوں سے سب با خبر ہوتے ہیں

خُدا کے ہاں سے جَواب ہو چُکا اَپْنی خُوشی جِیتے ہَیں

(زِندگی کے دن پورے ہو گئے ہیں) نااُمیدی کی حالت میں زندگی بسر کرنا.

سَو بَرَس بَعد کُوڑے گُھورے کے دِن بھی بَہورْتے پِھرْتے ہَیں

کوئی شے سدا ایک حال پر نہیں رہتی ، بُرے دنوں کے بعد بھلے دن بھی آتے ہیں.

دَھرْم باپ سَب مَنُکھ کے دھوَت ہے اِس طَور جَل صابُن جوں دھوَت ہیں سَب کَپڑَن گھور

پُن گناہوں کو اس طرح صاف کرتا ہے جس طرح صابن اور پانی کپڑوں کو صاف کر دیتا ہے ، نیکی سے گناہ زائل ہوجاتے ہیں .

سَب جیتے جی کے جَھگڑے ہیں یہ تیرا ہے یہ میرا ہے جَب چَل بَسے اِس دُنیا سے نَا تیرا ہے نَا میرا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی، یہ سب زندگی کے ہی جھگڑے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں سَب دِن خُدا کے ہیں کے معانیدیکھیے

سَب دِن خُدا کے ہیں

sab din KHudaa ke hai.nसब दिन ख़ुदा के हैं

ضرب المثل

سَب دِن خُدا کے ہیں کے اردو معانی

  • جب سعادت و نحوست کو کسی خاص دن سے مخصوص کرتے ہیں تو کہتے ہیں.

सब दिन ख़ुदा के हैं के हिंदी अर्थ

  • जब सौभाग्य और दुर्भाग्य को किसी विशेष दिन से निर्धारित करते हैं तब कहते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَب دِن خُدا کے ہیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَب دِن خُدا کے ہیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words