تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیٹ کا" کے متعقلہ نتائج

پیٹ کا

سگا بچہ ، حقیقی اولاد ، زائیدہ ، جنا.

پیٹ کا گَہْرا

راز چھپانے والا.

پیٹ کا ہَلْکا

۔صفت۔ مذکر۔۱۔وہ شخص جو راز افشا کردے۔ تنگ ظرف۔ اوچھا۔ ؎

پیٹ کا پَرْدَہ

۔آنتوں کی جھلّی ۔ اوجھڑی۔

پیٹ کا بَنْدَہ

خود غرض، لالچی

پیٹ کا بَچَّہ

پیٹ کا دُکھ سَہنا

بھوکوں مرنا، کھانے کو نہ ملنا

پیٹ کا پانی نَہ ہِلْنا

(سواری کے لیے) سواری میں مطلق جنبش اور تکلیف نہ ہونا ، بے تکان اور بڑے آرام سے جانا ، سواری کا سبک رو ہونا.

پیٹ کا بَچَّہ ، پیٹ کا لَڑْکا

۔۱۔ وہ بچّہ جو ابھی پیدا نہیں ہوا پیٹ میں ہے۔ ۲۔سگا بچہ۔ حقیقی اولاد۔

پیٹ کا دَرْد

پیٹ کا پَھل

اولاد.

پیٹ کا کھایا کوئی نَہِیں دیکھتا، تَنْ کا پَہْنا سَب دیکْھتے ہَیں

کپڑوں پر سب کی نظر ہوتی ہے ، ظاہر کو سب دیکھتے ہیں باطن کو کوئی نہیں جانتا ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب ظاہر داری برتنا ضروری ہو جائے یا کسی بھی معاملے میں بعض باتوں کا اظہار ایک ضرورت ہو.

پیٹ کا بَنَج

(لفظاً) پیٹ کا کاروبار

پیٹ کا ٹُوٹا

۔صفت ۔ فاقوں کا مارا۔ نان شبینہ کا محتاج۔

پیٹ کا کُتّا

(کنایۃً) بھوک ، اشتہا.

پیٹ کا سُورا

رک : پیٹ کا کتا ، بہت لالچی ، بڑا لوبھی نہایت طامع

پیٹ کا خَیال

رزق حاصل کرنے کا خیال، فکرِ معاش

پیٹ کا دُکھیا

مریض شکم ، جس کو ہمیشہ پیٹ کی کوئی شکایت رہے

پیٹ کا کَپَٹّی

بے ایمان ، منافق

پیٹ کا مَزُورا

وہ شخص جو پیٹ کی خاطر مزدوری کرے

پیٹ کا پِٹُّھو

ہر وقت کا ساتھی ، کھانے کا ساتھی ، گہرا دوست.

پیٹ کا دَھندا

کھانے پینے کی تدبیر ، معاش کی فکر.

پیٹ کا اِینْدَھن

پیٹ کا کُڑکُڑانا

۔ہوں سے پیٹ بولنا۔ (فقرہ) جونہی للکار کے ایک شخص کا نام پکارا یہاں تو پیٹ کڑکڑانے لگا۔

پیٹ کا دُکھ دینا

بھوکا مارنا ، کھانے کو نہ دینا

پیٹ کاٹْنا

معمولی خوراک سے کم کھانا ، کم کھا کر گذر کرنا ، اپنے اوپر سختی جھیلنا ، اپنی ضروریات واقعی کو کم کرنا.

پیٹ کا جَلا گانو جَلائے

بھوکا آدمی آپے سے باہر ہو جاتا ہے.

پیٹ کا جَلا گاؤں جَلائے

پیٹ کا مارا

بھوکا ، محتاج ، مفلس.

پیٹ کا پاپی

بے ایمان، حرام کا کھانے والا

پیٹ کاٹ کے

اپنی خوراک میں سے، اپنی بھوک رکھ کے

ہاتھ کا ہَتھیار پیٹ کا ہَتھیار

طاقتور ہی سیر ہو کر کھاتا ہے

مُنہ کا مِیٹھا، پیٹ کا کھوٹا

منھ پر تعریف کرنے اور پیٹھ پیچھے ُبرا کہنے والا ، ظاہر میں دوست باطن میں دشمن ، منافق ۔

آدمی پیٹ کا کُتّا ہے

پیٹ کی خاطر آدمی ہر ایک کام کرتا ہے، آدمی پیٹ کا غلام ہے

لالَچ کا پیٹ نَہِیں بَھرْتا

لالچی آدمی کی ہوس کبھی پوری نہیں ہوتی.

چَلے رانڈ کا چَرخَہ اور بُرے کا پیٹ

ران٘ڈ بیچاری کو ہر وقت محنت کر کے کھانا پڑتا ہے اور برے آدمی کو بداعتدالیوں کی وجہ سے دست لگے رہتے ہیں

تمہارے منہ کا اُگال ہمارے پیٹ کا آدھار

جو چیز تمہارے کام کی نہیں وہ ہمارے لیے کافی ہے

دائی کے آگے پیٹ کا پَرْدَہ

راز دار سے کیا راز

تُمھارے مُنْھ کا اُگال، ہمارے پیٹ کا اَدھار

تمھاری تھوڑی سی امداد ہمارے لیے بہت ہے

تُمھارے مُنْہ کا اُگال ، ہَمارے پیٹ کا اَدھار

۔مثل۔ تمھاری خفیف امداد ہمارے لیے بہت ہے۔ یہ فقرہ اکثر گداگروں کے استعمال میں ہے۔

تیری ماں کا پیٹ ٹَھنڈا رَہے

تیری عمر لمبی ہو ، تو جیتا رہے.

آپ کے مُنھ کا اُگال ، ہَمار ہے پیٹ کا آدھار

امیر کی اترن پترن بھی غریب کے گزارے کے لیے کافی ہوتی ہے، مالدار کی ادنیٰ توجہ سے مفلس کا بھلا ہو جاتا ہے

کِیُوں گُولَر کا پیٹ پَھڑْواتا ہے

پوشیدہ عیوب کیوں ظاہر کراتا ہے .

ہالی کا پیٹ سَہالی سے نَہیں بَھرتا

کام کرنے والے کے لیے کھانا بھی زیادہ اور مقوی ہونا چاہیے

گیہُوں کی روٹی کو فَولاد کا پیٹ چاہِیے

نعمت کھا کر بچانے کو بڑا حوصلہ چاہیے ، دولت یا مرتبہ پانے کے بعد اپنی حد سے نہ بڑھنا پڑے حوصلہ مند آدمی کا کام ہے.

روٹی اَور اَولاد سے کِسی کا پیٹ بَھرا ہے

ہر شخص روزی اور اولاد کی کثرت چاہتا ہے.

بَڑے پیٹ کا

بڑے ظرف کا ، بڑے حوصلے کا

پیٹ بَھرے کا

فارغ البالی کا ، فراغت کا.

نِیچے کا پیٹ

سامنے کا نچلا دھڑ ، پیڑو ۔

حَرام کا پیٹ

حرام کا تُخم ، ناجائز عمل ، نطفۂ حرام ، حمل جو ناجائز طریقے پر قرار پائے.

رات کا پیٹ بھاری ہے

رات میں بہت کچھ اور ہر طرح کی سمائی ہے (صبح کو اس سے کیا حالات پیدا ہوں)، رات سب کی عیب پوش ہے

رات ماں کا پیٹ ہے

رات کو سب آرام پاتے ہیں، رات کو عیب چھپے رہتے ہیں

خالَہ کا پیٹ کُنڈالا ، سات چُوہوں کا ایک نِوالا

حریص ، طامع اور بڑ پیٹو کے لیے مستعمل .

ہاتھ لِیا کانسا تو پیٹ کا کیا سانسا

جب بے غیرتی اختیار کر لی تو پیٹ پالنے کی کیا فکر.

لَونڈی کے پیٹ کا

(بطور دشنام) لونڈی بچہ، وہ شخص جو لونڈی کے پیٹ سے ہو

کاغَذ کا پیٹ بَھرْنا

بے دلی یا مجبوری سے کچھ لکھنا ، محض خانہ پُری کے لیے رسماً کچھ لکھنا ، وقت گزاری کے لیے کچھ لکھنا.

گُولَر کا پیٹ پَھٹْنا

گول کا پی پھاڑنا (رک) کا لازم.

تَن پیٹ کا مَزا

تن پرستی کا چسکا، اچھا پہننے اور اچھا کھانے کی لت.

گُولَر کا پیٹ پَھڑوانا

بھید کُھلنا ، راز ظاہر ہونا ، قلعی کھلوانا.

بُھوک کا پیٹ بَھرْنا

خواہش پوری کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں پیٹ کا کے معانیدیکھیے

پیٹ کا

peT kaaपेट का

پیٹ کا کے اردو معانی

صفت

  • سگا بچہ ، حقیقی اولاد ، زائیدہ ، جنا.

English meaning of peT kaa

Adjective

  • Abdominal

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیٹ کا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیٹ کا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone