تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نِشان" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں نِشان کے معانیدیکھیے
نِشان کے اردو معانی
فارسی - اسم، مذکر
- کسی قدیم چیز کے باقی رہنے والے آثار، کھنڈر
- کھوج، سراغ
- نقش جو مٹی وغیرہ پر چلنے سے پڑ جاتا ہے، چربہ، نقش، چھاپ، (بالخصوص ہاتھ یا پاؤں کے نقش کے لیے مستعمل)
- علامت، شناخت
- یادگار، یادگاری
-
لشکر کا جھنڈا، علم، پھریرا، پرچم
مثال - اونچے مکانوں کی چھتوں پر سے ان کے لشکر کے نشان دکھائی دیتے تھے
- (مغل بادشاہوں کی اصطلاح) فرمان، حکم نامہ (شاہی احکام کو فرمان اور شہزادوں کے حکموں کو نشان کہتے ہیں)
- نمبر، عدد، رقم
- اتاپتا، نام، پتا
- جگہ کا پتا، ایڈریس، مقام، جائے قیام
- چوٹ یا زخم کے اثر سے ہونے والا دھبا، کھونچ، رگڑ، نیل وغیرہ
- اثر، تاثیر
- (تیر انداز) جہاں نشانہ تاکا جائے، تیر یا گولی مارنے کی جگہ، ہدف، نشانہ
- تیر یا تفنگ چلانے کی مہارت
- شناخت یا امتیاز کے لیے مقرر کردہ علامت، اعزازی یا امتیازی تمغہ یا بلا، شاہی علامت
- (خیاطی) گریباں کا تعویذ جہاں دونوں پٹ جڑے ہوتے ہیں
- (ٹھگی) کدال
- (کسی خیال یا شے یا عمل وغیرہ کی نمائندہ علامت) نشانی، شناخت، اشارہ، رمز
- وہ لکیریا پھول وغیرہ جو ان پڑھ لوگ دستخط کی جگہ کاغذ پر بناتے ہیں
- مہر وغیرہ کی چھاپ
- خوبیاں، خصوصیات، خصوصیت
- جہاں پہنچنا مقصود ہو، نشان منزل
- منگنی یا شادی کی ایک رسم کے لوازم جس میں دولھا والے دلہن کو اس کے گھر جاکر اور دلہن والے دولھا کو اس کے گھر جاکر انگوٹھی پہناتے ہیں اور تحفے دیتے ہیں، وہ انگوٹھی یا چھلا جو منگنی یا ساچق کے روز دولھا والے دلہن کو اور دلہن والے دولھا کو پہناتے ہیں
- 'والا' کے معنی میں بطور لاحقہ مستعمل (بلا اعلان نون): جیسے فیل عظمت نشاں یعنی شان و شوکت والا ہاتھی
- کوئی قدرتی یا فطری حادثاتی نشان یا علامت جس کے ذریعہ کسی چیز کو پہچانا جا سکتا ہے یا جس کے ذریعہ کوئی واقعہ یا چیز معلوم ہوتی ہے
سنسکرت - اسم، مذکر
- تیز کرنا، سان پر چڑھانا، باڑھ دینا
وضاحتی ویڈیو
شعر
وو آدمی نہیں ہے مکمل بیان ہے
ماتھے پہ اس کے چوٹ کا گہرا نشان ہے
چلے تھے جس کی طرف وہ نشان ختم ہوا
سفر ادھورا رہا آسمان ختم ہوا
میں چوٹ کر تو رہا ہوں ہوا کے ماتھے پر
مزا تو جب تھا کہ کوئی نشان بھی پڑتا
English meaning of nishaan
Persian - Noun, Masculine
- sign
- clue, trace
- mark
- standard, colours
-
ensign, emblem, flag, banner
Example - Unche makanon ki chhaton par se unke lashkar ke nishan dikhayi dete the
- family arms, armorial bearings
- letter of a prince (specially in Mughal era)
- trail
- place of residence (of a person), whereabouts, address
- stain, scar, cicatrice
- impression, imprint
- (Archer) a mark, butt target (more common nishana)
- arrow-gun expertise
- badge, order
- seal, stamp
- thumb impression
- note, index, annotation
- characteristics, features
- destination point
- betrothal ring
- type, device
- a goal, term, boundary
- part, portion, share
- chance, lot
Sanskrit - Noun, Masculine
- whetstone, grindstone
निशान के हिंदी अर्थ
फ़ारसी - संज्ञा, पुल्लिंग
- पहचान, शिनाख़्त
-
सेना का ध्वज, झंडा, पताका
उदाहरण - ऊँचे मकानों की छतों पर से उनके लश्कर के निशान दिखाई देते थे
- ऐसा प्राकृत या आकस्मिक चिह्न या लक्षण जिससे कोई चीज पहचानी जाए या जिससे किसी घटना या बात का परिचय, पहचान या भेद के लिए नामित प्रतीक, प्रमाण या सूत्र मिले
संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग
- तेज़ करना, सान पर चढ़ाना
نِشان کے مترادفات
نِشان کے قافیہ الفاظ
نِشان کے مرکب الفاظ
تمام دیکھیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (نِشان)
نِشان
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔