تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَہِیں" کے متعقلہ نتائج

رَسْم

ریت، رواج، دستور

رَسْمَہ

اعداد و شمار وغیرہ کا نقشہ، گراف

رَسْمانَہ

بطور رسم کیا جانے والا کام، تقریب

رَسْم ہونا

دستور ہونا، رواج ہونا

رَسْم و راہ

میل جول، ربط و ضبط، تعلقات

رَسْم ہو جانا

رَسْمی

رسم و رواج کے مطابق ، رواجی ، روایتی

رَسْم اَدا ہونا

تقریب منعقد ہونا

رَسْم جاری ہونا

کسی قاعدے کا جاری ہونا ، کسی دستور کا رواج پانا.

رَسْمُ الْمُہْر

(ہندوستان میں شاہی دور کی ایک اصحلاح) وہ رقم جو کسی دستاویز وغیرہ پر مہر لگاتے وقت شاہی دفتر میں رعایا سے لی جاتی تھی

رَسْم بَنْد ہونا

رسم کا موقوف ہونا ، رواج ختم ہونا

رَسْمَس

تک : رَسْمَسا

رَسْم و راہ ہونا

میل جول ہونا ؛ رواج یا دستور ہونا

رَسْماً

رسم و رواج کے مطابق، رسم کے طور پر، تکلفاً

رَسْمَسا

گیلا، عطر یا پسینے وغیرہ سے تر خمار آلود، سرشار، جوان

رَسْمَسی

رسمسا جس کی یہ تانیث ہے

رَسْمِ جوڑَہ

(پٹھانوں کی رسم) رخصتی سے چند دن پہلے دولہا والوں کا دلہن کے لیے قیمتی کپڑے کے جوڑے اور گہنا وغیرہ لے کر جانا

رَسْم و راہ اُٹھ جانا

میل جول بند ہو جانا

رَسْم و راہ ہو جانا

میل جول ہونا ؛ رواج یا دستور ہونا

رَسْمِ عَامْ

رَسْمَسانا

جُھومنا، ڈولنا، ناز سے اینٹھنا، جوانی کے نشے میں جُھومنا

رَسْم و راہ بَڑھانا

مل جول بڑھانا ، دوستی بڑھانا

رَسْمَسِیلا

تر ، بھیگا ، رسیلا

رَسْم آوا

رسم کو زینت دینے والا، کوئی کام کرنے والا

رَسْم آرا

رسم کو زینت دینے والا ؛ کوئی کام کرنے والا

رَسْمِیَات

قاعدہ، ضابطے، تکلّفات

رَسْم و رِوَاجِ عَالَم

رَسْم و راہ سے آگاہ ہونا

طریقے جاننا، دستور معلوم ہونا

رَسْم و راہ پَڑ جانا

میل جول ہونا ؛ رواج یا دستور ہونا

رَسْم لینا

رِواج کو اپنانا ، طریقہ اِختیار کرنا.

رَسْم کَراؤ

بیوہ کی شادی اپنے مُردہ خاوند کے بھائی وغیرہ کے ساتھ یہ خصوصاً مغربی اضلاع کی کمینی ذاتوں میں مروج ہے

رَسْم کَرنا

تعلق قائم کرنا ، ربط و ضبط کرنا ، میل جل رکھنا.

رَسْمِیَّت

رواج دینے کا عمل، ترویج

رَسْم اُٹْھنا

رواج یا دستور ختم ہو جانا

رَسْم پَڑْنا

رواج ہو جانا ، عام چلن یا روش ہو جانا.

رَسْم کھونا

رِواج کو ترک کر دینا ، دستور کے خلاف عمل کرنا ، آن توڑنا

رَسْم چَلْنا

دستور یا طریقہ جاری ہونا

رَسْم رَکْھنا

ملنا جُلنا، تعلق رکھنا

رَسْمِ خَط

رسم الخط ؛ رسمِ املا

رَسْمِ بِسْمِ اللہ

تسمیہ خوانی ، بچے کی پڑھائی شروع کرنے کی تقریب جس میں اس سے بسمِ اللہ پڑھواتے ہیں

رَسْم نِکَلْنا

کسی قاعدے کا رِواج پانا

رَسْم اُٹھانا

رواج یا عادت کے خلاف عمل کرنا ، دستور یا عام روش کو ختم کر دینا

رَسْم نِکالْنا

کسی قاعدے کو رِواج دینا

رَسْم نِبھانا

تکلفات برتنا

رَسْم بَڑھانا

میل جول بڑھانا، تعلقات قائم کرنا.

رَسْم رَچانا

دستور برتنا

رَسْم و راہ سے واقِف ہونا

طریقے جاننا، دستور معلوم ہونا

رَسْمِ مُلْک

بسا چال، دیس رِیت، مُلک کا طریق، مُلک کا رِواج، عُرفِ عام

رَسْم و رِواج

دستور و قاعدہ، ریت رسم، رسمیں

رَسْمُ الْخَط

کسی زبان کو لکھنے کی معیاری صورت، لکھنے کا طریقۂ کار، رسم خط، رسم املا، املا

رَسْم باندْھنا

کسی طریقے کو رواج دینا ، چلن یا روشن قائم کرنا.

رَسْمِ تام

(منطق) وہ معرف ہے جو جنسِ قریب اور خاصہ سے مرکب ہو جیسے انسان کی تعریف حیوانِ ضاحک سے

رَسْم پَر چَلْنا

رَسْم چھوڑْ جانا

کوئی دستور جاری کر کے مر جانا

رَسْم اَدا کَرْنا

دستور اور رواج کے مطابق کوئی کام کرنا یا تقریب منعقد کرنا

رَسْم بَجا لانا

رک : رسم ادا کرنا

رَسْم پَیدا کَرْنا

تعلق قائم کرنا ، میل جول قائم کرنا.

رَسْمِ ناقِص

(منطق) وہ معرّف ہے جو جنسِ بعید اور خاصہ سے مرکب ہو جیسے انسان کی تعریف جسم ضاحک سے ، محض خاصہ یا عرضِ عام سے جو تعریف ہوتی ہے اس کو بھی رسم کہتے ہیں

رَسْمِ نِکاح

رَسْمُ الطَّرِیق

وہ منحنی خط جس میں خط المرکز متحرک ذرّے کی رفتار کے متوازی اور متناسب ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں نَہِیں کے معانیدیکھیے

نَہِیں

nahii.nनहीं

اصل: سنسکرت

وزن : 12

نَہِیں کے اردو معانی

اسم، فعل متعلق

  • testur
  • ۱۔ (انکار کا کلمہ) ، امتناع ؛ نہ ، نا ، نفی ، مت ۔
  • ۲۔ (حرف شرط) ورنہ ، وگرنہ ، نہیں تو ۔
  • ۳۔ (یقین کی تاکید کے لیے) بلاشبہ ، ضرور ۔
  • ۴۔ معدوم ، بالکل نہیں ۔
  • ۵۔ نہ ہونا ۔
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of nahii.n

Noun, Adverb, Inexhaustible

नहीं के हिंदी अर्थ

संज्ञा, क्रिया-विशेषण, अव्यय

  • एक अव्यय जिसका प्रयोग असहमति, अस्वीकृति, विरोध आदि प्रकट करने के लिए होता है, ना, मत, बिलकुल नहीं, नकारना

نَہِیں سے متعلق دلچسپ معلومات

نہیں آج کل ’’نہ‘‘ اور ’’نہیں‘‘ میں امتیاز کا لحاظ کم ہورہا ہے، یعنی جہاں’’نہ‘‘ کا محل ہے، وہاں ’’نہیں‘‘ لکھا جانے لگا ہے۔ اس گڑبڑ کو بند ہونا چاہئے، کیوں کہ ’’نہ‘‘، ’’نہیں‘‘، اور’’مت‘‘، تینوں کے معنی میں لطیف فرق ہے۔اگرہم ان میں سے کسی کو ترک کردیں گے تو زبان کی ایک نزاکت سے محروم ہوجائیں گے۔ یہ درست ہے کہ کئی مو قعے ایسے ہوسکتے ہیں جہاں ’’نہ‘‘ کا محل ہو، لیکن وہاں’’نہیں‘‘ سے کام چل جائے۔ یا ایسا بھی ممکن ہے کہ ’’نہ‘‘ اور’’نہیں‘‘ دونوں بالکل ایک ہی حکم رکھتے ہوں۔ اس بنا پر حتمی قاعدے تو بنانا مشکل ہے کہ فلاں جگہ ’’نہ‘‘ ٹھیک ہے، اور فلاں جگہ ’’نہیں‘‘۔ لیکن بعض مثالوں پر غور کریں تو عمومی طور پر کچھ رہنما اصول ہاتھ آسکتے ہیں: (۱)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیا جائے۔ ظاہر ہے کہ یہاں’’نہ‘‘ کا محل ہے، صحیح جملہ یوں ہوگا: (۲) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جائے۔ لیکن اگر جملہ یوں ہوتا: (۳) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ تو کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ یہاں’’نہیں‘‘ بالکل ضروری ہے: (۴) غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جاسکتا ہے۔ صریحاً غلط معلوم ہوتا ہے، لیکن اگر یہ جملہ کسی شرطیہ جملے کا حصہ ہوتا تو ’’نہ‘‘ ٹھیک تھا: (۵) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جاسکتا اگر آپ میرے خلوص نیت پر شک نہ کرتے۔ اور جملہ اگر یوں ہوتا: (۶) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دینا چاہئے۔ یا پھر یوں ہوتا: (۷)صحیح:۔۔۔ نہ دینا چاہئے۔ تو ہم تذبذب میں پڑجاتے ہیں کہ ’’نہ‘‘ اچھا ہے کہ ’’نہیں‘‘؟ یعنی یہاں دونوں ٹھیک ہیں۔اگر جملہ یوں ہو: (۸) غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت دیا ہے۔ یہاں بھی صاف معلوم ہوتا ہے کہ ’’نہ‘‘ کا محل تھا: (۹) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت دیا ہے۔ فرض کیجئے کہ یہ جملہ یوں ہوتا: (۱۰) غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیجئے۔۔۔ اب پھر معاملہ شک سے عاری ہے، کہ یہاں’’نہ‘‘ کا محل تھا: (۱۱) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیجئے۔ اب یہ مثال ملاحظہ ہو: (۱۲)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت نہ دیا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ اس جملے میں’’نہیں‘‘ اور’’نہ‘‘ دونوں بے محل ہیں۔ (۱۳)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت نہیں دیا ہے۔ اب اس جملے کو یوں کرلیں: (۱۴)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دے کر آپ نے حق پسندی تو نہیں کی۔ ظاہر ہے کہ یہ جملہ درست نہیں ہے۔ اسے یوں ہونا تھا: (۱۵)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی تو نہ کی۔ لیکن اسی جملے کو اس طرح لکھیں تو عبارت بالکل ٹھیک ہوگی: (۱۶)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ د ے کر آپ نے حق پسندی تو کی نہیں۔ لیکن اگر جملہ نمبر۱۴ استفہامیہ ہو تو دوسرے ’’نہیں‘‘ کا صرف بالکل درست ہے: (۱۷)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی تو نہیں کی؟ اب اس جملے کو یوں لکھیں: (۱۸)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جائے، یہ فیصلہ کرکے آپ حق پسند تو نہیں کہلائیں گے۔ مندرجہ بالا جملہ درست تو ہے لیکن’’۔۔۔نہ کہلائیں گے‘‘ بہتر ہوتا۔اور یہی جملہ حسب ذیل شکل میں غلط ٹھہرے گا: (۱۹)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیا جائے، یہ فیصلہ کرکے آپ حق پسند نہیں کہلائیں گے۔ اب جملے کو ذرا اور وسعت دیجئے: (۲۰)غلط: آپ کی رائے غلط نہیں تھی کہ یہ مسئلہ کچھ اہم نہ رہ گیا تھا کہ میری بات کو خود بینی کا نام دیا جائے یا نہ، ایسے فیصلے نہیں کرکے آ پ باطل پسند نہیں کہلائیں گے۔ (۲۱) صحیح: آپ کی رائے غلط نہ تھی کہ یہ مسئلہ کچھ اہم نہیں رہ گیا تھا کہ میری بات کو خود بینی کا نام دیا جائے یا نہ، ایسے فیصلے نہ کرکے آ پ باطل پسند نہ کہلائیں گے۔ مندرجہ بالا مثالوں کی روشنی میں موجودہ زمانے کے بعض معتبر نثر نگاروں کے نمونے دیکھیں: (۱)دانشور کو حکومت کا پرزہ نہیں ہونا چاہئے(آل احمد سرور۔) یہاں ’’پرزہ نہ ہونا‘‘ بھی بظاہر ٹھیک معلوم ہوتا ہے، لیکن ’’نہ ہونا‘‘ میں استمراراور قطعیت نہیں ہے۔ اس جگہ ’’نہیں ہونا‘‘ میں انکار کی قوت زیادہ ہے۔ (۲)پوری قوم کے یہاں قدیم و جدید کی ایسی کشمکش نہیں رہے گی جو۔۔۔(آل احمد سرور۔) اس جملے میں بھی ’’نہ رہے گی‘‘ بظاہر ٹھیک معلوم ہوتا ہے، لیکن یہاں بھی وہی بات ہے کہ اس طرح کے جملے میں ’’نہیں‘‘ کی قوت زیادہ ہے۔اب ایک ذرا طویل جمل دیکھئے جس میں ’’نہ‘‘ کی پوری قوت نظر آتی ہے: (۳) بڑا نقاد۔۔۔ ہمیں ادب اور زندگی کو اس طرح دیکھنے اور دکھانے پر مائل کرتا ہے جس طرح پہلے نہ دیکھا گیا تھا۔ (آل احمد سرور)۔ یہاں ’’نہ دیکھا گیا تھا‘‘ دونوں معنی کو ادا کر رہا ہے: ’’ شعور اور ارادہ کر کے دیکھنے کا عمل نہیں کیا گیا تھا‘‘، اور ’’دکھائی نہیں دیا تھا۔‘‘ صرف ’’نہیں‘‘ لکھتے تو مو خر الذکر معنی نہ پیدا ہوتے۔ (۴) جس مقصد کے لئے۔۔۔سفر۔۔۔گوارا کیا تھا اس میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔۔۔جواب ملا کہ۔۔۔برار کے مسئلے پر کوئی بات چیت نہ کی جائے۔۔۔وہ اپنے مقصد میں اس ناکامی کو نہیں بھولے (مالک رام۔) یہاں ’’حاصل نہ ہوئی‘‘ کامطلب ہے، ’’نہیں ہوسکی‘‘، اور’’نہ کی جائے‘‘ میں امریہ Imperative) لہجہ ہے۔ ’’نہیں بھولے‘‘ میں مجبوری کا شائبہ ہے، کہ نا کامی انھیں یاد رہی لیکن اس کے لئے کچھ کر نہ سکے۔ ’’نہ بھولے‘‘ کہا جاتا تو کچھ اس کا صلہ بھی مذکور ہوتا، مثلاً ’’۔۔۔ نہ بھولے اور انھوں نے پھر کوشش کی‘‘، وغیرہ۔ (۵) اگر آخری ٹکڑے میں حسن بیان کی دلکشی نہ ہوتی تویہ قطعیت کانوں کو بھلی نہ معلوم ہوتی(رشید احمد صدیقی۔) یہاں ’’نہیں ہوتی‘‘ اور’’نہیں معلوم ہوتی‘‘ بے محل ہیں۔’’نہیں ہوتی‘‘ تو بالکل ہی غلط ہے، اور’’نہیں معلوم ہوتی‘‘ میں وہ قطعیت نہیں ہے جو ’’نہ معلوم ہوتی‘‘ میں ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ’’نہ‘‘ اور ’’نہیں‘‘ کا فرق اکثر وجدانی ہے، لیکن محمد منصورعالم نے اس موضوع پر ایک طویل اور کارآمد مضمون لکھا ہے جو کچھ مدت ہوئی’’شب خون‘‘ کے شمارہ نمبر۱۹۷ بابت ماہ اگست ۱۹۹۶ میں شائع ہوا تھا۔ تفصیل کے شائقین وہاں اسے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَہِیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَہِیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone