تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُنہ ہے" کے متعقلہ نتائج

مُنہ ہے

پاس ہے ، لحاظ ہے ، طاقت نہیں ، مجال نہیں ۔

مُنہ ہے کہ بَلا

جو الا بلا سامنے آئے سب کھا جاتا ہے ، کچھ نہیں چھوڑتا ۔

مُنہ کیا ہے

۔ دیکھو کیا مُنھ۔ ؎

مُنہ سے مُہابا ہے

۔ مالک موجود ہو تو نوکر کو ڈر ہوتا ہے اور کام زیادہ کرتا ہے

مُنہ سے مُحابا ہے

۔ خاطر سے خاطر اور محبت سے محبت ہے

مُنہ دِکھانا مُشکِل ہے

نہایت شرمندگی یا ندامت کی وجہ سے سامنے نہیں جاسکتا ۔

مُنہ میں زَبان ہے

کہنے اور بولنے کی طاقت ہے ، جواب دینے کے قابل ہیں ۔

مُنہ پَر خاک مَلی ہے

مفلسی کو ظاہر کیا اور دولت کو چھپایا ہے

مُنہ پَہ خاک مَلی ہے

مفلسی کو ظاہر کیا اور دولت کو چھپایا ہے

مُنہ سے رال ٹَپَکْتی ہے

بہت لالچی آدمی ہے

مُنہ کو سُور لَگا ہے

حرام کھانے کی عادت پڑنا ، رشوت خوری کے موقع پر کہتے ہیں ۔

مُنہ سے دُودھ ٹَپَکْتا ہے

نادان اور ناتجربہ کار ہے

مُنہ پَر کَہنا خُوشامَد ہے

آپ کی تعریف آپ کے سامنے کرتے ہیں یہ خوشامد نہیں امر واقعی ہے ہم پیٹھ پیچھے بھی یہی کہتے ہیں ۔

مُنہ میں زَبان حَلال ہے

منھ میں زبان سچ بولنے کے لیے ہے اگر (جھوٹ کی طرح) حرام ہوتی تو منھ میں نہ رہتی، سچ کہو، انصاف لگتی کہو

اَبھی مُنہ سے رال بَہتی ہے

بچہ ہے ، ناسجھ ہے

کیا مُنہ پَر پِھٹْکار بَرَسْتی ہے

کیا بے رونق اور اداس چہرہ ہو رہا ہے ، کی بے نور چہرہ ہو گیا ہے ، چہرے پر بہت پھٹکار اور لعنت پرستی ہے .

مُنہ سے کَہنا آسان ہے کَرنا مُشکِل ہے

کچھ کہنا آسان ہے لیکن عمل کر کے دکھانا مشکل ہے

کیا مُنہ پَر لَعْنت بَرَسْتی ہے

کیا بے رونق اور اداس چہرہ ہو رہا ہے ، کی بے نور چہرہ ہو گیا ہے ، چہرے پر بہت پھٹکار اور لعنت پرستی ہے .

مُنہ سے دُودھ کی بُو آتی ہے

بہت بچہ، نادان، کم عقل اور بھولے یا نالائق ہیں، ناتجربہ کار ہے

مُنہ سے رال ٹَپْکی پَڑتی ہے

بہت لالچی آدمی ہے

مُنہ میں صابُون گُھلا ہُوا ہے

منھ پھیکا اور بدمزہ ہے.

چاند پَر تُھوکا مُنہ پَر آتا ہے

بے عیب کو عیب لگا کر یا کھلے ہوئے کمال کا انکار کر کے اناسن خود ہی بدنام ہوتا یا برا سمجھا جاتا ہے.

اَبھی مُنہ سے دُودھ کی بُو آتی ہے

ہنوز نادان بچے ہیں، کچھ تجربہ نہیں رکھتے، کم عقل لونڈے ہیں

مُنہ پَر آئی ہُوئی نَہِیں رُکتی ہے

جو بات خیال میں آئے وہ انسان کہہ ہی دیتا ہے

مال کا مُنہ کَرْتا ہے، جان کا مُنہ نَہیں کَرْتا

بخیل کی نسبت کہتے ہیں کہ مال کے مقابلے میں جان کی پروا نہیں کرتا یعنی چمڑی جائے دمڑی نہ جائے

اَپنا کَہے مُنہ بَند ہوتا ہے، غَیر کَہے سے مُنہ کُھل جاتا ہے

یگانہ مانگے تو مروت میں منہ بند ہو کر رہ جاتا ہے، انکار نہیں کیا جاتا، البتہ غیر کی فرمائش پر انکار کر سکتے ہیں (قربت داری میں لڑکی کے لیے لڑکے کا پیام دیتے وقت اپنائیت کا دباؤ ڈالنے کے لیے مستعمل)

مُنہ دیکھ کے تَھپَّڑ لَگایا جاتا ہے

ہر شخص کی حیثیت دیکھ کر اس سے ویسا ہی برتاؤ کیا جاتا ہے

چور کی جورُو کونے میں مُنہ دے کَر رُوتی ہے

بے چاری چور کی بیوی کو ہر وقت اپنے شوہر کے پکڑے جانے کی فکر ہوتی ہے

مُنہ مانگی مَوت مِلتی ہے ، مُراد نَہِیں مِلتی

عاجزی کے وقت عورتیں اپنے لیے بددعا کے طور پر کہتی ہیں.

کُتّے تیرا مُنہ نَہِیں، تیرے سائِیں کا مُنھ ہے

آقا کی خاطر اس کے بد ذات نوکر کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے

مارتے کا ہاتھ پَکڑا جاتا ہے کَہتے کا مُنہ نَہیں پَکڑا جاتا

۔(مثل)بدزبان کی بذبانی کے روک نہ سکتے کے محل پر بولتے ہیں۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُنہ ہے کے معانیدیکھیے

مُنہ ہے

mu.nh haiमुँह है

عبارت

مُنہ ہے کے اردو معانی

  • پاس ہے ، لحاظ ہے ، طاقت نہیں ، مجال نہیں ۔
  • کیا مجال ہے ، کیا طاقت ہے

मुँह है के हिंदी अर्थ

  • क्या मजाल है, क्या ताक़त है
  • पास है, लिहाज़ है, ताक़त नहीं, मजाल नहीं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُنہ ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُنہ ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words