تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"maul" کے متعقلہ نتائج
maul کے لیے اردو الفاظ
maul کے اردو معانی
- مرمت کَرنا
- پِٹائی کَرنا
- ٹُھکائی کرنا
maul के देवनागरी में उर्दू अर्थ
- मरम्मत करना
- पिटाई करना
- ठुकाई करना
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مَوْلسِری
ایک درخت جس کا پھل اور بھینی بھینی مہک کا پھول جو برسات میں عجب عالم دکھاتا ہے، پھل میٹھا، کسیلا، بیر سے کسی قدر چھوٹا اور کھرنی سے مشابہہ ہوتا ہے، اس کی لکڑی اندر سے سرخ اور ہموار ہوتی ہے، جس سے میزیں، کرسیاں بنتی ہیں، یہ دروازے میں بھی استعمال ہوتی ہے، اس کے پھول تاج کی شکل کے، ستاروں کی طرح چھوٹے اور ان سے خوشبو تیار کی جاتی ہے، اس کے پھل پکنے پر کھانے کے قابل ہوتے ہیں، بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے، اس کی چھال کو ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا درخت بیجوں سے تیار ہوتا ہے اور اسے تمام ممالک میں لگایا جا سکتا ہے، یہ مغربی گھاٹ اور کنارا کے جنگلات میں آزادانہ طور پر اگایا جاتا ہے، یہ درخت طویل عرصے میں فروغ پاتا ہے پھول بارش میں اور موسم خزاں میں پھل دیتا ہے، اس کے پھول سفید، کٹیلے اور چھوٹے، بہت نرم اور خوشبودار ہوتے ہیں، (اس درخت کا پھول تاج سلاطین کے قابل ہوتا ہے)
مَولا زادَہ
سردار یا آقا کا بیٹا یا اولاد ؛ کسی خاندانی اور رئیس باپ کی ایسی اولاد جس کی ماں بن بیاہی ملازمہ ، چمارن وغیرہ ہو ؛ جو نجیب الطرفین نہ ہو ؛ (کنا یۃ ً) ایک ادنیٰ ذات ۔
مَولُودِیا
مولود (رک) سے منسوب یا متعلق ، مولود شریف پڑھنے والا ، مولودی ، مولود خواں ؛ (مجازا ً) درویش ، قلندر ، جو ہم راہ جنازے کے بلند آواز سے کلمہ پڑھتا چلے ۔
مَولا بَخش
بادشاہ جلال الدین اکبر کے عہد میں ایک بڑے جوتے کا نام جو شریروں اور مفسدوں کے سر پر مار کر انھیں سزا دی جاتی تھی نیز بڑا ڈنڈا یا لاٹھی وغیرہ جو ڈرانے دھمکانے یا سزا دینے کے لیے استعمال ہو
مَولِد
(ولادت، جائے ولادت)۔ مذکر۔ پیدا ہونے کی جگہ، جائے ولادت، وطن، وقت ولادت، وہ کتاب جس میں پیغمبر صاحب کی ولادت کا حال بیان کیا جاتا ہے ۳۔ (کنایۃً) مجلس جس میں حال ولادت پیغمبر صاحب کا بیان کیا جائے۔ ۴۔پیدائش۔ ولادت۔ ؎
مَولُود آنا
وجود میں آنے کا وقت آنا ، خصوصاً حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کا دنیا میں تشریف لانے کا زمانہ یا دن ہونا ۔
مَولائے نَجَف
شہر نجف (عراق) والے سردار اور آقا ؛ مراد : حضرت علی کرم اﷲ وجہہ‘ جن کا روضہء مبارک نجف میں ہے ۔
مَولُود کَرنا
محفل ِمیلاد منعقد کرنا ، آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کی ولادت کے ذکر ِمبارک کی محفل یا جلسہ کرنا ۔
مَولُود شَرِیف
آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کی ولادت کے ذکر کی محفل یا بیان، میلاد رسول مقبول صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کا جلسہ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (maul)
maul
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔