تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خُون ہونا" کے متعقلہ نتائج

خُون ہونا

۱. قتل ہونا ، مارا جانا ، ہلاک ہونا ، جان چلی جانا ۔

خُون مِلا ہونا

ایک ہی سا رشتہ ہونا ، ایک خاندان سے تعلق رہنا ۔

خُون پانی ہونا

بےحد تکلیف پہنچنا، بہت مغموم و رنجیدہ ہونا

جِگَر خُون ہونا

دلی صدمہ ہونا، ہمت ٹوٹنا، جگر کاتحلیل ہونا

خُون ہَلْکا ہونا

طبیعت پرنظربد کا بہت جلد اثر ہونا، چھوٹی موٹی ہونا، جس کو جلدی نظر لگ جائے

خُون حَلال ہونا

کسی کا قتل مباح ، روا ، درست یا جائز ہونا ۔

خُون سَر ہونا

کسی کے قتل یا ہلاکت کا کسی ایسے شخص کے نامۂ اعمال میں شامل ہونا یا لکھا جانا جو اس کا مرتکب نہ ہوا ہو ۔

دِل خُون ہونا

نہایت رنجیدہ ہونا ، غم و غصہ میں مبتلا ہونا ، اندوہ گِس ہونا.

خُون سَرْد ہونا

جذبات میں جوش باقی نہ رہنا یا افسردگی پیدا ہو جانا ۔

خُون خُشْک ہونا

سہم جانا، ڈرنا، چپ ہو جانا، خوف یا رنج سے دبلا ہو جانا، فکر یا خوف سے دم سُوکھنا

خُون سَوار ہونا

۔کسی کے قتل پر کسی کا آمادہ ہونا۔ ؎

خُون سپَید ہونا

بے مروت ہونا ، رشتے اور تعلق کی پروا نہ ہونا ، بے رحم یا سنگدل ہو جانا ؛ دل میں محبت و خلوص باقی نہ رہنا ۔

خُون میں ہونا

سرشت میں موجود ہونا ، جبلی طور پر ورثہ میں ملنا ، عادت ثانیہ ہونا ۔

خُون مُنْجَمِد ہونا

خون جم جانا ، مسہم جانا ، خوف کھانا ۔

خُون سفید ہونا

۔(فارسی خون سفید شدن کا ترجمہ) لازم۔ سنگدل ہوجانا۔ بے رحم ہوجانا۔ محبّت جاتی رہنا۔ ؎

سَر پَر خُون ہونا

قتل کا گناہ یا اِلزام ذِمّے پڑنا .

آرْزُو كا خُون ہونا

مایوسی ہونا، امید اور آسرا ٹوٹ جانا، جس کی تمنا کی تھی وہ نہ ملنا

گَرْدَن پَر خُون ہونا

کسی کے قتل کا گناہ سر پر ہونا، قتل کا مجرم ہونا

چار چُلُّو خُون ہونا

بہت زیادہ خوش ہونا

خُون گَرْدَن پَرْ ہونا

قتل کا ذمہ دار ہونا ، کسی کے قتل کا گناہ سر پر ہونا ۔

خُون کا جوش ہونا

رشتہ داری یا نسلی قرابت کی محبت کا دل میں اُبھرنا ۔

خُون میں بَھرا ہونا

سب طرف خون لگا ہونا

خُون میں حَل ہونا

انسانی سرشت کا جزو بن جانا ، عادت ثانیہ بن جانا ۔

خُون دَر جِگَر ہونا

سخت محنت کرنا ۔

خُون پانی ایک ہونا

خون کا پا نی کی طرح بہنا ، خونریزی کی اہمیت نہ رہنا ۔

خُون میں گِرَفتار ہونا

کسی کے قتل میں ماخوذ ہونا ، قتل کے باعث مستوجب سزا ہونا ۔

سات خُون مُعاف ہونا

ہر جُرم اور گناہ ، بیباکی سے کر گزرنے کی آزادی ہونا.

خُون جوش میں ہونا

نہایت ہی غصّے میں ہونا ۔

خُون میں غَرْق ہونا

رک : خوں میں ڈوبنا

زَمِین خُون سے لال ہونا

بہت زیادہ قتل و غارت گری ہونا

سَر سے خُون جارِی ہونا

سر پھٹ جانے یا زخمی ہوجانے کی وجہ سے خون کا نکل کر بہنا

خُون سَر پَر سَوار ہونا

رک : خون سر پر چڑھنا ۔

سَر پَر خُون سَوار ہونا

آمادۂ قتل ہونا ، جان لینے پر کمر بستہ ہونا .

خُون گَرْدَن پَرْ سَوار ہونا

رک : خُون سر پر سوار ہونا ۔

گَرْدَن پَر خُون سَوار ہونا

کسی کے قتل کرنے پر آمادہ ہونا، کسی کی جان لینے کے درپے ہونا

خُون بَدَن میں نَہ ہونا

سخت خوفزدہ ہونا

کِسی کے خُون کا پِیاسا ہونا

کسی کی جان کا دشمن ہونا ، کسی کے درپے قتل ہونا ، جان لینے پر آمادہ ہونا

خُون لَگا کَر شَہِیدوں میں داخِل ہونا

کسی گروہ یا ماحول میں شامل ہونے کے واسطے اس کی وضع و صورت اختیار کر لینا ، ذراسا کام کر کے اپنے کو بڑا کام کرنے والوں میں شُمار کرنا ، معمولی سی مناسبت کی بنیاد پر اپنے کو پورا مستحق سمجھنا ۔

خُون لَگا کَر شَہِیدوں میں شامِل ہونا

کسی گروہ یا ماحول میں شامل ہونے کے واسطے اس کی وضع و صورت اختیار کر لینا ، ذراسا کام کر کے اپنے کو بڑا کام کرنے والوں میں شُمار کرنا ، معمولی سی مناسبت کی بنیاد پر اپنے کو پورا مستحق سمجھنا ۔

رَگ رَگ میں خُون جُوْشْ زَن ہُونا

ہر رگ میں خون کی دوڑان ہونا، ایک ایک رگ میں خون دوڑنا

اُنگْلی کو خُون لَگا کَر شَہِیدوں میں داخل ہونا

رک : ’ انگلی کٹا کے شہیدوں میں داخل ہونا ‘

اردو، انگلش اور ہندی میں خُون ہونا کے معانیدیکھیے

خُون ہونا

KHuun honaaख़ून होना

مادہ: خون

موضوعات: لسان

خُون ہونا کے اردو معانی

  • ۱. قتل ہونا ، مارا جانا ، ہلاک ہونا ، جان چلی جانا ۔
  • ۲. (i) رائیگاں جانا ، غارت ہونا ، برباد ہونا ۔
  • (ii) ٹُوٹ جانا ، ختم ہوجانا ۔
  • (iii) (زبان و بیان میں) حسن و اثر باقی نہ رہنا ، فصاحت کے درجے سے گر جانا ۔
  • ۳. جان نکلنا ، ہوش اڑنا ، تکلیف پہنچنا ۔

English meaning of KHuun honaa

  • be murdered, To be assassinated, to be murdered, be wasted, (hope) remain unfulfilled or die

ख़ून होना के हिंदी अर्थ

  • हत्या होना, मारा जाना, मार दिया जाना, जान चली जाना, जान निकलना, होश उड़ना, कष्ट, दुख पहुँचना, बरबाद होना, व्यर्थ जाना, ख़राब होना, (आशा का) अधूरा रह जाना या मर जाना, टूट जाना, खत्म हो जाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خُون ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

خُون ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words