تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خالی" کے متعقلہ نتائج

پُھوہڑ

بے سلیقہ

پُھوہَڑ پَن

پُھوہَڑ پَنا

۔مذکر۔ بے ہنری۔ بے وقوفی۔ بدسلیقگی۔

پُھوہَڑ کی کِھیر

(مجازاً) کوئی کام جو بد سلیقگی سے کیا گیا ہو

پُھوہَڑ دَرْزی ، لَمْبا ڈورا

پھوہڑ انسان ہمیشہ کام خراب کرتا ہے۔

پُھوہَڑ سِینے بَیٹھے تَب سُوئی توڑے

بے ہنر عورت کام میں نقصان کرتی ہے

پُھوہَڑ کَرے سِنگار مانگ اِینٹوں سے پھوڑے

بیوقوف عورت کے پاس بوقت ضرورت کوئی چیز نہیں نکلتی اس لیے اسے غیر موزوں چیزیں استعمال کرنی پڑتی ہیں

پُھوہَڑ کی چھاڑُو سُگَھڑ کا لِیپا دونوں چُھپْتے نَہِیں

بد سلیقہ اور خوش سلیقہ کا کام خود بول اٹھتا ہے۔

پُھوہَڑ کی جھاڑُو ، سُگَھڑ کا لِیپا دونوں چُھپتے نَہِیں

۔(عو) مثل۔ بدسلیقہ اور خوش سلیقہ کا کام خود بول اٹھتا ہے۔

پُھوہَڑ چالے نَو گَھر ہالے

پھوہڑ گھر سے نکلے تو لوگ گھبراتے ہیں کیوں کہ وہ ہر جگہ بیوقوفی کی بات کرتی ہے

پُھوہَڑ کا مال ہَنْس ہَنْس کھاؤ

بیوقوف کا مال خوشامدی ہن٘س ہن٘س کر کھاتے ہیں

پُھوہَڑ چَلے تو گَھر ہِلے

رک : پھوہڑ چالے نو گھر ہالے۔

پُھوہڑ کے گَھر اُگی چَنبیری، گوبَر مانْڈ اُسی پَر گیری

بد سلیقہ عورت کی ناواقفی ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں

پُھوہڑ کے گَھر کِھڑْکی لَگی سَب کُتّوں کو چِنْتا پڑی، بانْڈا کُتّا پان٘چے سون لَگی تو ہے پَر دے گا کون

بد سلیقہ عورت کے گھر میں دروازہ لگا تو کتوں کو فکرپڑی مگر ایک بے دم کتے نے کہا کہ دروازہ لگا تو ہے اسے بند کون کرے گا

فَہْد

ایک درندہ جو سرعت رفتار کے لیے مشہور ہے، شکار کرکے کھانے والا جانور، چیتا، پلنگ

مُنہ کا پُھوہَڑ

جسے بات کرنے کی تمیز نہ ہو ، بدلگام ، منھ پھٹ ۔

مُنھ کا پھوہَڑ

بد زبان، بد لگام، مُنھ پھَٹْ

زَبان کا پُھوہَڑ

زبان دراز، بد زبان

دِن دِیسے نَہ پُھوہَڑ پِیسے

پھویڑ اور بدسلیقہ عورت اور عورت کی کاہلی کی نسبت کہتے ہیں .

فَہْد کی نِینْد

چیتے کی نیند ، مراد : گہری نیند.

آئے چیت سہاون پھوہڑ میل چھڑاون

گندی عورت کے متعلق کہتے ہیں کہ پسینہ آئے تو اس کا بدن صاف ہو

سُگَھڑکی جھاڑُو ، پُھوہَڑ کا بَچَّہ

رک : سُگھڑ کی جھاڑو پھوہڑ کا لِیپا جو اصل کہاوت ہے .

سُگَھڑ کی جھاڑُو پُھوہَڑ کا لِیپا

سلیقہ مند کی صفائی اور بدسلیقہ کی لپائی چُھپی نہیں رہتی ، سگھڑ کا سگھڑ پن اور پھوہڑ کا پھوہڑ پن ظاہر ہوجاتا ہے .

پُھوہڑی

رک : پھوہڑی معنی۲، ۳ ۔

پُھوہْڑا

رک : پھوہڑ جس کی یہ تذکیر ہے۔

کَرْنی نَہ کَرْتُوت پُھوہَڑ لَڑْنے کو مَضْبُوط

مفت کی شیخی اور بد مزاجی ظاہر کرنا، کام کچھ ہو نہیں سکتا لڑنے کو تیار رہتے ہیں

بَدْلی میں دِن نَہ دِیسے پُھوہَڑ بَیٹھی پِیسے

بیوقوف اور بدسلیقہ موقع محل کا لحاظ نہیں رکھتا اور غفلت کی وجہ سے کام اس وقت شروع کرتا ہے جب وقت نکل جاتا ہے

ڈھاک تَلے کی پُھوہَڑ مَہْوے تَلے کی سُگَھڑ

با سامان ہر طرح سے باسلیقہ اور بے سامان بدسلیقہ کہلاتا ہے (موّا (مہو) پھل دار درخت ہے اور ڈھاک ہے پھل کا) امیر کے سب کام اچّھے معلوم ہوتے ہیں

جَیسی پُھوہَڑ آپ چِھنال ، تَیسی لَگاوے کَل بِیوہار

برا شخص دوسروں کو بھی برا بنا دیتا ہے.

فی حَدِّ ذاتِہِ

رک : فی ذاتہ.

خانِقُ الْفَہْد

خاندان خانق الکلب سے ایک گھاس ، لاط Arnica Montana .

خانِقُ الْفَہُود

خاندان خانق الکلب سے ایک گھاس ، لاط Arnica Montana .

اردو، انگلش اور ہندی میں خالی کے معانیدیکھیے

خالی

KHaaliiख़ाली

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: طب آسمان فن بنوٹ

خالی کے اردو معانی

صفت

  • چان٘د کا گیارہواں مہینہ ذیعقد ، جس کے معنی صاحب قیام ہیں ، عرب اس مہینے میں جنگ و جلد موقوف رکھتے تھے ملکہ نور جہاں نے اس کا نام خالی رکھ دیا ، جس کے سبب لوگوں نے اس ماہ میں شادی بیاہ بھی موقوف کردیا ، جاہل اسے منحوس خیال کرنے لگے .
  • یوں ہی ، خواہ مخواہ ، بے مقصد ، بلاوجہ .
  • جہاں یا جس میں کچھ نہ ہو ، تہی ، بھرا کا نقیض .
  • صرف ، محض ، فقط .
  • (طب) نبض کی رفتار کی ایک لہر .
  • نام جو بغیر کسی القاب و آداب کے لیا جائے .
  • اکیلا ، تنہا .
  • جسے کوئی کام نہ ہو ، بیکار ، فارغ (بیٹھنا کے ساتھ مستعمل) .
  • آنکھ کے استھ جس پر عینک یا کوئی دوسری چیز مددگار ہو. انسان کی نظر .
  • بغیر نقطے کا حرف ، حرف غیر منقوطہ .
  • خالی الذہن .
  • چھوڑی ہوئی جگہ ، بغیر لکھے .
  • کورا ، ساداہ کاغذ .
  • معرَا .
  • خلا .
  • کھوکلا ، معریٰ .
  • . جس کے پاس روپیہ پیسا نہ ہو، تہی دست ، مفلس .
  • غیر آباد جس میں کوئی رہتا نہ ہو (مکان وغیرہ کے لیے مستعمل) .
  • سونا ، سنسان ، ویران ، اجڑا ہوا .
  • مبرَا ، الگ ، جدا .
  • بچا ہوا ، محفوظ ، مامون .
  • محروم و نامراد ، خالی ہاتھ .
  • ۔(ع) صفت۔ ۱۔بھرا کا نقیض۔ تہی۔ کھوکھلا۔ ۲۔(اردو) صِرف محض۔ ؎ ۳۔ اکیلا۔ تنہا۔ ؎ ۴۔ بیکار۔ نکمّا جیسے خالی پھرتا ہے۔ ۵۔بے روزگا۔ معطّل۔ ۶۔سونا۔ خالی گھر برا معلوم ہوتا ہے۔ ۷۔(اردو) مذکر۔ (غو) ذی قعدہ چاند کا گیارہواں مہینہ یہ نام نور جہاں بیگم نے رکھا تھا۔ عورتیں اس مہینے کو منحوس سمجھتی ہیں۔ ؎ ۸۔ صفت۔ غیر معمور۔ غیر آباد۔ کرایہ دار چلا گیا مکان خالی ہے۔ آج کل یہاں ججی کا عہدہ خالی ہے۔ ۹۔فارغ۔ بے شمغلہ۔ اس وقت تم خالی ہو۔ ہمارا تھوڑا سا کام کردو۔
  • ابر سے عاری ، وہ حصہ جہاں بادل نہ ہوں (آسمان کے ساتھ) .
  • جس پر کچھ رکھا نہ ہو ، بے بار ، بن لدا (زین گھوڑے وغیرہ کے ساتھ) .
  • فرصت کا (وقت وغیرہ کے ساتھ مستعمل) .
  • بے اثر ، بے نتیجہ .
  • ہندُوستانی موسیقی کی ایک اصطلاح جو کہ ضرب کے مقابلے میں سکوت کے لیے استعمال ہوتی تھی نیز انسانی آواز
  • (فن بنوٹ) چوٹ بچانا
  • (تصوّف) روح کی جسم کے تعلق سے ایک صفت جس میں سننا، کھانا ، پینا وغیرہ شامل ہے

شعر

English meaning of KHaalii

Adjective

  • desolate, deserted, uninhabited, unoccupied, clear (sky, etc.), destitute of, poor, deprived of, empty, unfilled, vacant, void, blank, devoid of, hollow, inoperative, idle, mere, only

Adverb

  • alone, by oneself, singly
  • idly

ख़ाली के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • (पात्र) जिसके अन्दर कोई चीज न हो। रीता। जैसे खाली लोटा, खाली बक्स।
  • खोखला, अकेला, सिर्फ़, बेकार, निकम्मा
  • जिस पर अथवा जिसके ऊपर कुछ या कोई स्थित न हो। जैसे-खाली कुरसी, खाली जगह, खाली मकान।
  • जिसके अंदर कोई चीज़ न हो; जिसमें अंदर की जगह रिक्त हो; रीता
  • जिसमें कुछ भरा न हो, रिक्त, जिसमें कोई रहता न हो, गैर आबाद, केवल, सिर्फ़।।
  • जिसमें कुछ भरा न हो
  • जिसपर कुछ स्थित न हो
  • जिसमें आवश्यक पदार्थ न हो
  • विहीन; रहित
  • जो इस समय उपयोग में न आ रहा हो
  • जो निष्फल या व्यर्थ सिद्ध हुआ हो।

خالی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خالی)

نام

ای-میل

تبصرہ

خالی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone