تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَہو" کے متعقلہ نتائج

کَہو

رک : کہنا جس سے یہ امر ہے اور بطور استفسار مستعمل ، بتاؤ ، فرماؤ.

کَہوا لینا

أ کہوانا۔ ؎

کَہو تو سَہی کیا ہو

خوب آدمی ہو.

کَہو کھیت کے سُنے کَھلِیان کی

رک : کہو دن کی سُنے رات کی.

کَہو دِن کی سُنے رات کی

۔(عو) سوال کے برخلافجواب دینے والے کی نسبت مستعمل ہے۔

کَہو دِن کی سُنو رات کی

سوال کچھ جواب کچھ ، جواب سوال کے برعکس دینا.

کَہو آم کی سُنے اِمْلی کی

رک : کہو دن کی سنے رات کی.

کَہو زَمِین کی سُنے آسْمان کی

رک : کہو دن کی سُنے رات کی.

کَہو کُپْڑے کی سُنے گات کی

جو بات ہے سو اُلٹی ہے ، کم فہم کی نسبت کہتے ہیں.

یُوں کَہو

پِھر کَہو

۔ تو کیا ہوگا۔ ؎

سَچ کَہو

ٹھیک ٹھیک کہو (بطور طنز بھی مُستعمل ہے) .

یِہ تو کَہو

یہ تو بتاؤ ، بتائیے نیز یہ تو اچھا ہوا کہ ، یہ تو خیریت گزری کہ ۔

یُوں کَہو کہ

اس طرح کہو ، اس طرح کہیں کہ یعنی (کسی بات کی وضاحت کے وقت مستعمل) ۔

کُچھ ہی کَہو

جو چاہو کہو

نَہ کَہو نَہ سُنو

نہ کسی کو بُرا کہو نہ اس سے بُرا سنو

مُنہ سے تو کَہو

خاموش کیوں ہو ، بیان تو کرو ، بات تو کہو ، زبان تو ہلاؤ ۔

سَب کو کَہو ، میری ظَہُورَن کو کُچْھ نَہ کَہو

کوئی عورت نصیحت پر ناراض ہو جائے تو کہتے ہیں کہ یہ بہت نازک مزاج عورت ہے

جی کَہو جی کَہلاؤ

جو دوسرے کی عزت کرتا ہے اس کی بھی عزت ہو تی ہے.

ایک کَہو نَہ دَس سُنو

نہ کسی کو ایک گالی دو نہ دس سنو

اَپْنی کَہو اَور کی سُنو

گھبرا نہ جاؤ، برہم نہ ہو، ٹھنڈے دل سے دوسرے کی بات پر غور کروپھر بولو

یِہ کَہانی اُلَٹ کے کَہو

دوبارہ کہو .

مَوت کَہو تو بِیماری مانْتا ہے

مشکل کام پر پکڑیں گے تو آسان کام پر راضی ہوگا

اَپْنی کَہو نہ اَور کی سُنو

بیکار بک بک لگائی ہے نہ مطلب کی بات کہتے ہو نہ سنتے ہو

جو کُچھ کَہو سو پَھبْتِی ہے

جو کہا جائے زیبا ہے

کَاوِشِ حُسْنِ عَمَل

پُوچھو زَمِیں کی ، کَہو آسْمان کی

۔ مثل۔ ۱۔ اول جلوٗل باتیں کرنے والے کی نسبت بولتے ہیں۔؎

سَب گُنوں پُوری کوئی نَہ کَہو ادُھوری

چالاک اور عیّار عورت کے متعلق کہتے ہیں .

سَب گُنوں پُوری کوئی نَہ کَہو لَنڈُوری

چالاک اور عیّار عورت کے متعلق کہتے ہیں .

ٹَکے کے پان بَنینی کھائے، کَہو گَھر رَہے کِہ جائے

بنیوں کی کنجوسی پر طنز ہے

گُنْبَد کی آواز ہے جَیسی کَہو وَیسی سُنو

برابر کے آدمی سے تحمّل نہیں ہوتا ، ہر شخص اپنے آرام کی جگہ ڈھونڈتا ہے، جیسا کرو گے ویسا نتیجہ ہوگا.

رام رام تو کَہو مَن میرے ، پاپ کَٹیں گے چَھن میں تیرے

اے میرے دل خدا کا نام تو لے تیرے سارے گناہ پل بھر میں بخشے جائیں گے.

ہَزار کَہو اُس کے کان پَر ایک جُوں نَہیں چَلتی

کچھ کہو اس پر اثر ہی نہیں ہوتا

لَگے آگ تو بُوجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُوجھے کَہو کَیسے

جب مدد کرنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو تو کون مدد کرے

آگ لَگے تو بُجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُجھے کَہو کَیسے

اس موقع پر بولتے ہیں جہاں وہ شخص جس سے فریاد رسی کی امید ہو ظلم کرے

لَگے آگ تو بُجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُجھے کَہو کَیسے

جب مدد کرنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو تو کون مدد کرے

دَھڑی کے پان بَنَینی کھائے ، کَہو بھائی گَھر رَہے یا جائے

بخیل آدمی ادنیٰ خرچ سے گھبراتا ہے

مُجھے بُڑھیا نہ کَہو کوئی ، مَیں نے جوانوں کی بھی عَقْل کھوئی

چالاک ضعیف اپنے متعلق کہتا ہے کہ وہ جوانوں کو انگلیوں پہ نچا سکتا ہے ؛ ضعیف چالاک عورت کا قول ہے کہ میں بڑھیا ہوں تو کیا ہوا میں نوجوانوں کو بھی فریفتہ کرلیتی ہوں ؛ بزرگوں کی بہ نسبت جوان ناپختہ کار ہوتے ہیں ، جوان بزرگوں سے علم و شعور حاصل کرتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں کَہو کے معانیدیکھیے

کَہو

kahoकहो

وزن : 12

دیکھیے: کَہْنا

کَہو کے اردو معانی

  • رک : کہنا جس سے یہ امر ہے اور بطور استفسار مستعمل ، بتاؤ ، فرماؤ.
  • سوچو ، سمجھو ، خیال کرو.

شعر

English meaning of kaho

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَہو)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَہو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words