تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کارِ سَگ نِیسْت بَہ مَسْجِد زَنْہار" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کارِ سَگ نِیسْت بَہ مَسْجِد زَنْہار کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
کارِ سَگ نِیسْت بَہ مَسْجِد زَنْہار کے اردو معانی
- (فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) کتے کو مسجد سے ہرگز کوئی کام نہیں ہوتا ، مسجد میں کتے کا کیا کام.
Urdu meaning of kaar-e-sag niist ba masjid zanhaar
- Roman
- Urdu
- (faarsii kahaavat urduu me.n mustaamal) kutte ko masjid se hargiz ko.ii kaam nahii.n hotaa, masjid me.n kutte ka kyaa kaam
कार-ए-सग नीस्त ब मस्जिद ज़नहर के हिंदी अर्थ
- (फ़ारसी कहावत उर्दू में मुस्तामल) कुत्ते को मस्जिद से हरगिज़ कोई काम नहीं होता, मस्जिद में कुत्ते का क्या काम
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مَسْجِد
سرجھکانے یعنی سجدہ کرنے کی جگہ، نماز پڑھنے کی جگہ، عبادت خانہ، خانۂ خدا، مسلمانوں کا عبادت خانہ
مَسْجِدِ نَمْرَہ
میدانِ عرفات میں واقع مسجد جہاں عرفے کے روز ظہر اور عصر کی نمازیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملا کر پڑھی تھیں ۔
مَسْجِدُ الرّایَۃ
مسجدِ جن کے قریب واقع مسجد جہاں رسول پاک نے فتح مکہ کے موقع پر اپنا جھنڈا نصب فرمایا تھا
مَسْجِد قُرْطُبَہ
اسپین کی مسجد نیز علامہ اقبال کی ایک نظم کا عنوان جو انھوں نے اسپین کی سرزمین پر بلکہ اسی مسجد میں بیٹھ کر کہی تھی
مَسْجِدِ جُمْعَہ
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کے موقعے پر قبا کی بستی سے مدینہء منورہ روانہ ہوئے تھے تو جمعے کا روز تھا ، ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہء بنو سالم بن عوف میں پہنچے تھے کہ جمعے کی نماز کا وقت ہوگیا، اسی مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جمعہ ادا فرمائی ، اب یہاں ایک مسجد بنا دی گئی ہے جسے مسجد جمعہ کہا جاتا ہے ۔
مَسْجِدِ اَقْصیٰ
یروشلم، فلسطین کی ایک مشہور مسجد کا نام، بیت المقدس کی ایک تاریخی مسجد، وہ مسجد جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے بنوائی تھی، مسلمانوں کا قبلۂ اوّل، تحویل قبلہ کے حکم سے قبل مسلمان اسی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے، سرورِ کائنات صلی اﷲ علیہ وسلم یہیں سے معراج کو تشریف لے گئے تھے
مَسْجِدِ تَقْویٰ
تقویٰ کی مسجد ، قرآن مجید میں اس کا ذکر یوں آیا ہے ’’ ہاں وہ مسجد جس کی بنیاد شروع دن سے پرہیز گاری پر رکھی گئی‘‘ مسجد تقویٰ میں علماء کا اختلاف ہے بعض کے نزدیک اس سے مراد مسجد قبا ہے اور بعض کے نزدیک مسجد نبوی
مَسْجِد جامِع
شہر یا بستی کی بڑی مسجد جہاں بہت سے لوگ نماز کے لیے جمع ہوں، جامع مسجد، وہ مسجد جہاں جمعہ کی نماز پڑھی جاتی ہو
مَسْجِدِ جِن
سوقِ معلی میں جنت المعلیٰ کے قبرستان کے قریب واقع مسجد جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں سے بیعت لی تھی ، دیگر مقامات مقدسہ کی طرح یہ مسجد بھی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے کرم سے فضیلتوں کا مرکز بن گئی ، قرآن مجید کی سورئہ جن اسی مقام پر نازل ہوئی تھی ۔
مَسْجِدِ فَتْح
مدینہء منورہ میں جنگ ِخندق کی جگہ پر سب سے بلندی پر واقع مسجد جہاں پر روایت کے مطابق حضور ِاکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے جنگ کے دوران مسلسل تین روز تک دعا کی تھی ۔
مَسْجِدِ غَمامَہ
حرم نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم کے قریب واقع مسجد جہاں حضور ِاقدس صلی اﷲ علیہ وسلم عیدین کی نماز پڑھا کرتے تھے اس کو مسجد مصلیٰ بھی کہتے ہیں ، حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے وہاں نمازِ استسقاء پڑھائی تھی اُسی وقت بادل نموار ہو کر بارش ہوئی اس لیے یہ مسجد غمامہ (بادل) سے موسوم ہے
مَسْجِدِ عائِشَہ
حرم کی حدود سے باہر مدینہ روڑ پر تنعیم کے مقام پر واقع مسجد جہاں عمرے کے لیے احرام باندھتے ہیں ۔
مَسْجِد ڈھے گَئی ، مِحْراب رَہ گَئی
کل میں سے جزو باقی ہے ؛ اعلیٰ جاتا رہے ادنیٰ رہ جائے ، اصلی جاتا رہے اور نام رہ جائے توکہتے ہیں
مَسْجِدِ قِبْلَتَین
ہجرت سے سولہ سترہ ماہ بعد ایک دن نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کے ساتھ اس مسجد میں نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تحویل قبلہ کا حکم نازل ہوا ، آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اُس وقت تک دو رکعت نماز ادا کر چکے تھے اس حکم کے بعد آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے مقتدیوں کے ساتھ اپنا رُخ کعبے کی طرف کر کے باقی دو رکعتیں ادا کیں ، اسی وجہ سے اس مسجد کو مسجد قبلتین یا ذو قبلتین یعنی دو قبلوں والی مسجد کہتے ہیں ۔
مَسْجِدُ الرّایَت
مسجدِ جن کے قریب واقع مسجد جہاں رسول پاک نے فتح مکہ کے موقع پر اپنا جھنڈا نصب فرمایا تھا
مَسْجِد قُوَّتُ الْاِسْلام
دہلی میں قطب مینار کے ساتھ ایک تاریخی مسجد کا نام جس کی بنیاد مسلمان فاتحین نے رائے پتھورا کے قلعے کے اندر بارھویں صدی عیسوی کے آخر میں رکھی تھی ، یہ مسجد پایہء تکمیل کو نہ پہنچ سکی ۔
مَسْجِدِ عالَمْگِیر
(تاریخ) لاہور کے شمال میں شاہی قلعے کے قریب ایک عظیم الشان تاریخی مسجد جو وسعت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے شہنشاہ اور نگ زیب عالمگیر نے تعمیر کروائی تھی ، بادشاہی مسجد لاہور
مَسْجِدِ اَمِیرْحَمْزَہ
مدینہء منورہ سے تقریباً ۳ میل کے فاصلے پر دامن کوہ میں شہداے اُحد کی قبروں اور حضرت امیر حمزہ ؓ کی قبر کے قریب یہ مسجد ہے جہاں روایات کے مطابق غزوئہ اُحد میں مسلمانوں کو جو ہزیمت اٹھانا پڑی اس کی بابت سورئہ آل عمران کی آیت ۱۴۰ یہاں اتری تھی
مَسْجِدِ مَشْعَرُ الْحَرام
مزدلفہ میں واقع مسجد جہاں روایت کے مطابق دس ذی الحج کی صبح حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ فجر اوّل وقت میں پڑھی تھی ۔
مَسْجِدِ قُبا
مسلمانوں کی سب سے پہلی مسجد جسے صحابہء رسول صلی اﷲ علیہ وسلم نے آنحضرت سرور ِکائنات صلی اﷲ علیہ وسلم کے مکے سے ہجرت کے بعد مدینے پہنچنے سے پہلے قبا کے مقام پر جو مدینے سے دو میل کے فاصلے پر ہے تعمیر فرمایا ۔
مَسْجِد کا مینْڈھا
مفت کے ٹکڑوں پر گزارا کرتا ہے ، محنت مزدوری نہیں کرتا ؛ مسجد کی روٹیاں کھانے والا
مَسْجِدِ حَرام
مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے چاروں طرف کی مسجد، اس چار دیواری میں چاہ زمزم اور مقام ابراہیمی بھی ہیں، مسجد الحرام
مَسْجِدِ نَبْوی
وہ مسجد جو مدینہ طیبہ میں پیغمبر صاحب کے مزار کے متصل ہے، وہ مسجد جو حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مدینہ شریف میں تعمیر فرمائی، مدینہ منورہ میں تشریف آوری پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ایک غیر افتادہ زمین پر بیٹھ گئی تھی اس زمین کے قریب حضرت ابو ایوب انصاریؓ کا مکان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں کے گھر قیام فرمایا اور وہ ناہموار غیر افتادہ زمین جو دو یتیم لڑکوں کی ملکیت تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان یتیم بچوں سے خرید کر مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا اور خود بہ نفس نفیس تعمیر کے کام میں شریک ہوئے، مسجد کے متصل چند حجرے بنائے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ انھیں میں سے ایک حجرے میں رہنے لگیں، اسی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال فرمایا اور وہیں تدفین عمل میں آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ انوربھی اب مسجد نبوی کے اندر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ کے مزار مبارک بھی ہیں، اب اس مسجد کو بہت وسعت دی جا چکی ہے، حرم شریف
مَسْجِدِ ضِرار
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایسی ایک مسجد کو مسمار کروا دیا تھا جو منافقین نے مدینے کے باہر مسجد قبا کے مقابلے میں تعمیر کی تھی، اس نئی مسجد کا مقصد مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنا تھا، منافقین نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو بھی اس مسجد میں تشریف لے چلنے کی دعوت دی تھی مگر اﷲ نے اس سے پہلے ہی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو ان کی نیتوں سے آگاہ کر دیا اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے چند صحابہ کو مقرر فرمایا کہ اس مسجد کو گرا دیا جائے
مَسْجِدِ اَحْزاب
مدینے کی وہ مسجد جو غزوہء خندق یا احزاب کی یادگار میں ایک خندق کے کنارے تعمیر کی گئی تھی
مَسْجِدِ بَنُو مُعاوِیَہ
ع میں خلیفہ ولید بن عبدالملک نے دمشق میں یہ عالی شان مسجد بنوائی ، ایرانی ، ہندوستانی ، یونانی اور مصری دستکاروں اور صناعوں نے اس کی تعمیر میں حصہ لیا ، محراب کو پہلی بار باضابطہ طور پر اسی مسجد میں شامل کیا گیا
مَسْجِدُ الْحَرام
مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے چاروں طرف کی مسجد، اس چار دیواری میں چاہ زمزم اور مقام ابراہیمی بھی ہیں
مَسْجِد میں چُونا لَگانا
خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے قسم کھانا ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ قسم کھانانے والا مسجد میں چونا لگا دیتا ہے ، عام عقیدے کے مطابق اگر وہ شخص جھوٹا ہوتا ہے تو اندھا ہو جاتا ہے
مَسْجِد میں چَراغ جَلانا
منت پوری ہونے پر مسجد میں چراغ روشن کرنا، محض روشنی کے واسطے یا منّت پوری کرنے کی غرض سے مسجد کے طاق میں چراغ روشن کرنا
مَسْجِد میں اِینْٹ اُلَٹ کَر رَکْھنا
(عور) بے قصور ثابت کرنے کے لیے قسم کھانا جس کا طریقہ یہ ہے کہ قسم کھانے والا مسجد میں اینٹ الٹ کر رکھ دیتا ہے ، اگر وہ شخص جھوٹا ہے تو تباہ و برباد ہو جاتا ہے-
مَسْجِد ڈھا کَر اِمام باڑا بَنانا
بڑا کام خراب کر کے چھوٹے کام کرنا ؛ فرض کام چھوڑ کر مستحب و سنت پر آ رہنا ۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
nataa.ij
नताइज
.نَتائِج
results, consequences, outcome
[ Intikhabat (Election) ki tamam nishiston (Seats) ke nataej aa gaye hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
filhaal
फ़िलहाल
.فِی الْحال
at the moment, as of now, now
[ Filhal mashriq-e-vusta ke halat achche nahin hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaamil
कामिल
.کامِل
perfect, mature, entire, expert, skilled person, skillful
[ Badhayi, kumhar waghaira ilm-e-dast-kaari (Handicraft Art) mein kamil hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dastuur
दस्तूर
.دَسْتُور
constitution, rule, regulation
[ Daai kahne lagi ki hamari malika ka jitna karkhana tumne dekha sab isi dastur se jari hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haalaat
हालात
.حالات
circumstances, conditions, state of affairs
[ Zahin shakhs apni zihanat ke zariya mushkil haalaat par bhi qabu pa leta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zahiin
ज़हीन
.ذَہِین
intelligent, ingenious
[ Husn-Ara zahin aur samajhdar hone ke alawa nek-zaat bhi thi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHaarij
ख़ारिज
.خارِج
rejected, excluded, expelled
[ Mulzim be-qusoor sabit hua isliye muqadma adalat se kharij kar diya gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ittilaa'
इत्तिला'
.اِطَّلاع
information, intimation
[ Chori ke mutalliq police ko ghalat ittila mili ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaabuu
क़ाबू
.قابُو
control, authority
[ Adiyal ghode par qabu pana bahut mushkil hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dastkaarii
दस्तकारी
.دَسْتکاری
handicraft
[ Badhayi, kumhar waghaira ilm-e-dast-kari mein kamil hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (کارِ سَگ نِیسْت بَہ مَسْجِد زَنْہار)
کارِ سَگ نِیسْت بَہ مَسْجِد زَنْہار
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔