تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

ہیچ

جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود

ہیچ پَن

نہ ہونے کی حالت ، موجود نہ ہونے کی حالت ، ناموجودی ، معدومیت ۔

ہیچ کَس

ہیچ مَرْد

ہیچ مَیَرْز

رک : ہیچ مداں ؛ بے وقعت ، بے قیمت ، بے مایہ نیز حقیر ، ناچیز آدمی (بطور عاجزی

ہیچ کارَہ

جسے کوئی کام نہ آتا ہو، جو کسی کام کے قابل نہ ہو، بے عمل، نا لائق، ناکارہ، نالائق بے، فائدہ، ناکارہ

ہیچ گُونَہ

ہیچ کَرنا

ناکارو کرنا، نکما بنانا

ہیچ لَگنا

بے کار معلوم ہونا ، لایعنی محسوس ہونا ۔ یہ فانی دنیا اور یہ فانی زندگی اور اس کا سارا گورکھ دھندا ہیچ لگنے لگتا ہے ۔

ہیچ مَدان

ہیچ مَداں

۱۔ بے علم ، کچھ نہ جاننے والا ، نادان ، ناواقف ، انجان ؛ (کنایتہ) بے وقوف

ہیچ ہے

بے وقعت ہے، کم قیمت ہے، کچھ نہیں ہے

ہیچ پیچ

دھوکہ دہی ، چالبازی ، مکر و فریب ، رک : ایچ پیچ

ہیچ پوچ

گھٹیا آدمی، معمولی حیثیت کا آدمی، نکما شخص، ناکارہ لوگ

ہیچ مَدانی

نادانی، بے علمی، بے خبری، کچھ نہ جاننے کی حالت، بے ہنری، ناواقفیت

ہیچ نَوازی

چھوٹوں کو یا بے حیثیت لوگوں کو نوازنے کی کیفیت یا عمل، ذرہ نوازی، خورع نوازی

ہیچ مِقدار

(لفظاً) مقدار میں کم ترین ؛ (مجازاً) ناچیز ، کم حیثیت ، بے وقعت ، حقیر ، فرومایہ ۔

ہیچ سَمَجھْنا

۔ ناچیز سمجھنا۔

ہیچ مَیَرْزی

رک ہیمچدانی، بےت وقعتی، رتبے میں کم ترین ہونا، بے قیمتی

ہیچ مِقداری

(لفظاً) مقدار میں نہایت کم ہونا ؛ (مجازاً) کم حیثیت ہونا ، حقیر ہونا ، گھٹیا پن ۔

ہیچ و پوچ

۱. رک ہیچ پوچ، بے اصل ، بے حقیقت نیز سہل اور بے مغز (چیز) نیز فضول ، بیکار

ہیچ گَردانْنا

معمولی سمجھنا ، حقیر یا ادنیٰ تسلیم کرنا ، گھٹیا جاننا ۔

ہیچ نَظَر آنا

حقیر نظر آنا، بے حقیقت معلوم ہونا

ہیچ کار

جو کچھ نہ کرتا ہو، نکما، نا اہل، نالائق، ناقص، بے مصرف نیز حقیر، گھٹیا شخص

ہیچ کَمال نِیسْت

کچھ کمال کی بات نہیں، عام سی بات ہے، معمولی بات ہے

ہیچ ہونا

کم تر درجے کا ہونا، بے حیثیت ہونا، حقیر ہونا

ہیچ خَیال کَرنا

حقیر سمجھنا ، گھٹیا جاننا ؛ کم تر جاننا ، معمولی گرداننا

ہیچ جانا

ہمت ہار جانا ، کمزور پڑ جانا

ہیچ پانا

معمولی سمجھنا ، قطعی غیر اہم جاننا۔ اپنی بیوی کی بیوفائی کو اس ماجرائے حیرت خیز کے سامنے ہیچ پایا ۔ (۱۹۰۱ ، الف لیلہ ، سرشار ، ۷) ۔

ہیچ مَعلُوم ہونا

بے وقعت معلوم ہونا ، معمولی نظر آنا

ہیچ داں

۔(ف۔ ہیچ مداں) صفت ۔ناداں۔ بے علم۲۔ (اشارے کے ساتھ) متکلم عاجزی سے اپنی نسبت یہ لفظ استعمال کرتاہے۔؎

ہیچ کارا

رک: ہیچ کارہ، نالائق، ناکام ناکارہ، نکما آدمی

ہیچ کاری

ناکارہ ہو جانے کی حالت، کسی چیز کے بے کار ہو جانے کی کیفیت نیز بے عملی

ہیچ جاننا

بے وقعت سمجھنا، حقیر گرداننا

ہیچ ہو جانا

بے وقعت ہو جانا، حقیر ہو جانا، قدر ختم ہو نا فضول ہونا

ہیچْھڑا

رک : ہیجڑا ؛ مخنث ، ّخصی ۔

ہیچی

ناچیز ، حقیر آدمی

ہیچ آفَت نَہ رَسَد گوشَۂ تَنہائی را

گوشہ تنہائی میں کوئی آفت نہیں پہنچتی یعنی گوشہ نشین آدمی تمام آفتوں سے امن میں رہتا ہے (فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل)

ہَیچُوں ہَیچُوں

گدھے، خچر اور گھوڑے وغیرہ کے بولنے کی آواز نیز گدھوں گھوڑوں کی سی آواز، ہینچوں، ہینچوں، رینگنے کی آواز

ہَیچُوں ہَیچُوں کَرنا

خچر اور گدھے وغیرہ کا بولنا، گدھوں کی سی آواز نکالنا، ڈھینچوں ڈھینچوں کرنا، رینگنا

لَعْنَت پَر ہیچ

۔صاف صاف کسی پر لعنت بھیجنے سے احتراز کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ (رویائے صادقہ) اور اُس کو دیکھتا کہاں سے اس لعنت پر ہیچ ڈپٹی کلکٹری میں تو موقع ہی نہیں۔

لَعْنَت بَر ہیچ

(متعلقہ معاملات و افراد میں سے) کسی پر لعنت ، ہر ایک پر لعنت (صاف صاف کسی کا نام لینے کی بجائے مستعمل).

دِلِ ہیچ کارَہ

نِکمّا ، کاہل ؛ (مجازاً) بے وقعت .

بے ہیچ

بے حقیقت .

نَظَر میں ہیچ ہونا

اہمیت نہ ہونا، وقعت نہ ہونا، بے کار یا بے کیف ہونا

دَھم دَھم ہیچ نَہ غَم، مَرے سو ہَم

سب سے زیادہ مصیبت ہم پر ہے (نجم المثال).

ہَر کِہ ہیچ نَدارد زہیچ غَم نَدارَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا اس کو کوئی غم نہیں ہوتا ۔

مَنْطِقِیانَہ ایچ پیچ

(سیاسیات) دقیق استدلال

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words