تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گھوڑا" کے متعقلہ نتائج

گھوڑا

بار برداری اور سواری میں کام آنے والا ایک مشہور چوپایہ کدھے یا ٹَٹو سے مشابہ مگر ان سے بڑا اور خوبصورت جو مختلف رنگوں کا ہوتا ہے، تانگہ اور بگھی وغیرہ کو کھنچنے اور چلانے کا کام بھی کرتا ہے

گھوڑا بَہْلی

۔مونث۔ ایک قسمکا رتھ جس کو گھوڑے کھینچتے تھے۔

گھوڑا ہَسْپَتال

گھوڑوں کےعلاج کا شفاخانہ ؛ بیطاری ، سلوتر .

گھوڑا ٹَھنْڈا ہونا

گھوڑے کی شہوت رفع ہونا .

گھوڑا ران کے نِیچے ہونا

گھوڑے پرسوار ہونا، گھوڑا قابو میں یا زیرِ ران ہونا

گھوڑا چُھوٹے ہاتھی چُھوٹے

خدا جانے کیا انجام ہو ، کیا نتیجہ نکلے .

گھوڑا گھاس سے یارانَہ کَرے تو بُھوکا مَرے

رک : گھوڑا گھاس سے یاری یا آشنائی کرے تو بھوکا مرے .

گھوڑا چَراغ پا ہونا

گھوڑے کا پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہو جانا

گھوڑا اُلانگْنا

نئے گھوڑے پر پہلی مرتبہ سواری کر کے اس کی جھجک نکالنا ، نئے گھوڑے پر چڑھنا

گھوڑا آپ ہی پادے ، آپ ہی بَھرائے

کسی کام کو خود کرکے پریشان ہونا یا تعجب و وہم کرنا .

گھوڑا سَنوارنا

گھوڑا سدھانا ، گھوڑے کو تربیت دینا .

گھوڑا چاہِیے بِدائِیگی کو ذَرا پُھرْتا سا آنا

دولھا کے واسطے کھوڑے کی ضرورت ہے جلدی آنا ، حاجت مند کو بہانے سے ٹالنا

گھوڑا چاہِیے بِدائِیگی کو ذَرا پُھرْتی سے آنا

دولھا کے واسطے کھوڑے کی ضرورت ہے جلدی آنا ، حاجت مند کو بہانے سے ٹالنا

گھوڑا داغ ہونا

سواروں کے زمرے میں نوکر ہونا (زمانہؑ شاہی میں جو سواروں کے زمرے میں نوکر ہوتا تھا اس کے گھوڑے کو داغ دیتے تھے) .

گھوڑا بَچ

رک : بچ (۱) جو زیادہ معروف ہے ، ایک درخت کی جڑ (لاط : Acorus Clamus Odoratus) گھوڑا بچ گجرات میں بچ کو کہتے ہیں .

گھوڑا اڑْنا

گھوڑے کا اپنی جگہ سے نہ ہٹنا، مجازاً: سرکشی کرنا، قابو سے باہر ہونا

گھوڑا بَگّی

وہ گاڑی جس میں دو یا چار گھوڑے جوتے جاتے ہیں .

گھوڑا چاہِیے بِدائِیگی کو ذَرا پُھرْتی سے آئِیو

دولھا کے واسطے کھوڑے کی ضرورت ہے جلدی آنا ، حاجت مند کو بہانے سے ٹالنا

گھوڑا چاہِیے بِدائِیگی کو ذَرا پُھرْتا سا آئِیو

دولھا کے واسطے کھوڑے کی ضرورت ہے جلدی آنا ، حاجت مند کو بہانے سے ٹالنا

گھوڑا ڈالْنا

گھوڑے کو کسی کے پِیچھے دوڑانا، تعاقب میں گھوڑا دوڑانا

گھوڑا مارْنا

گھوڑے کو ابڑلگانا یا مہمیز کرنا ، دوڑانا ، ڈپٹانا .

گھوڑا اُڑانا

گھوڑا اٹھانا، گھوڑے کو سرپٹ دوڑانا

گھوڑا مَلْنا

گھوڑے کو کھریرا پھیرنا تاکہ وہ چاق و چوبند رہے .

گھوڑا بَنْنا

گھوڑا بنانا (رک) کا لازم ؛ گھوڑے کی تربیت کرنا ، گھوڑا سدھانا .

گھوڑا کَسْنا

سواری کے لیے گھوڑے پر زین باندھنا، سواری کے لیے گھوڑے کو تیار کرنا، گھوڑے کو زین اور لگام سے آراستہ کرنا

گھوڑا مَکّھی

ایک چھوٹا کیڑا جوگنّے کے پودے کا رس چوستا ہے جس سے پتّے مرجھا کرسوکھ کاتے ہیں .

گھوڑا جوتْنا

گاڑی کھنچوانے کے لیے گھوڑے کو گاڑی میں لگانا، جوڑنا

گھوڑا جِمْنا

گھوڑے کا کودنے کے لیے رُکنا، ٹھہرنا

گھوڑا پِھرنا

گھوڑا بھیرنا (رک) کا لازم ، گھوڑے کا محدود جگہ میں چلنا یا گردش کرنا .

گھوڑا بَنانا

گھوڑے کی تربیت یا دیکھ بھال کرنا ، گھوڑے کو چست و چالا ک بنانا .

گھوڑا نِکَلْنا

گھوڑا سواری یا گاڑی کے لیے سدھایا جانا ، گھوڑا آگے بڑھنا ؛ محرم میں اہلِ تشیع کا دُلدل نکالنا .

گھوڑا اُٹھانا

۔گھوڑا بھگانا۔ ؎

گھوڑا چھوڑْنا

گھوڑے کو تخم لینے کے لیے گھوڑی پر چڑھانا ؛ گھوڑا دوڑانا ؛ گھوڑے کو اس کی مرضی پر چلنے دینا ؛ جتے ہوئے یا سواری کے گھوڑے کا چار جامہ وغیرہ اتار ڈالنا ، گھوڑا کھولنا ؛ چرائی پر ڈالنا ، گھوڑے کے چرنے کے لیے کھول کر چرائی کی جگہ پہنچا دینا ؛ خوید پر چھوڑ دینا .

گھوڑا لَگانا

گاڑی میں گھوڑا جوتنا ، رتھوں میں گھوڑے لگائے جاتے جن کے مُنہ میں لگام ہوتی .

گھوڑا اُتارْنا

گھوڑے کو دریا کے پار اُتارنا یا لے جانا

گھوڑا گِرانا

بندوق چلانا کے لئے اس کا کھٹکا نیچا کرنا .

گھوڑا پھیرْنا

۰۱ ( اسپ سواری ) گھوڑے کو داہنے ، بائیں یا پیچھےکی جانب یکایک موڑنا نیز گھوڑے کو چال اور دوڑ کی مشق کرانا .

گھوڑا چَلانا

کسی مسلک یا راستے کا اختیارکرنا .

گھوڑا دَبانا

بندوق کے کُتّے کو پٹاخے پر زور ڈالنے کے لئے چلانا

گھوڑا اُلَٹْنا

گھوڑے کا روگرداں ہو جانا، واپس مڑنا

گھوڑا پَلانا

(اسپ سواری) گھوڑے پر کاٹھی یا زین رکھنا ، چارجامہ کسنا .

گھوڑا کُدانا

گھوڑے کو اس طرح چلانا کہ وہ اُچھلتا ہوا چلے ؛ گھوڑے کو تیز دوڑانا .

گھوڑا لانْگنا

۔(دہلی) نے گھوڑے پر پہلی مرتبہ سواری کرنا۔

گھوڑا ڈَٹانا

رک : گھوڑے کو مہمیز کرنا ، گھوڑے کو ڈپٹانا .

گھوڑا ڈَپَٹْنا

گھوڑے کو تیز دوڑانا ، گھوڑے کو مہمیز کرنا .

گھوڑا بَچھاڑ

ایک نہایت مہیب صورت اورسخت زہریلا سانپ .

گھوڑا گَھُڑْسال ہی میں قِیمَت پاتا ہے

ہرچیز کی قدروقیمت اسی کے محل اور موقع پر ہی ہوتی ہے

گھوڑا اَور مَیدان دونوں حاضِر ہیں

آزاما کے دیکھ لو ، جس طرح جی چاہے جانچ لو ، پرکھ لو ، امتحان لے لو .

گھوڑا نِکالْنا

گھوڑے کو سواری یا گاڑی کے لیے سدھانا، گھوڑے کو سواری کے قابل بنانا

گھوڑا بَڑھانا

گھوڑے کو آگے کرنا، تیز چلانا، گھوڑے کو بھگانا، گھوڑے کو دوڑانا

گھوڑا چَڑھانا

بندوق کا گھوڑا اونچا کرنا یا اٹھانا، بندوق کی چانپ کو ٹوپی پر بندوق داغنے کے لئے چڑھانا

گھوڑا اُکَھڑْنا

گھوڑے کا قدم برابر نہ پڑنا، چال سے اُکھڑ جانا

گھوڑا چَمْکانا

گھوڑے کو تیز رو کرنا، گھوڑے کو تیز چلانا

گھوڑا دَوڑانا

گھوڑا بھگانا، گھوڑا سرپٹ چھوڑنا، گھوڑا ڈالنا، تیز چلانا

گھوڑا اُوٹھانا

گھوڑے کو چلانا ، آگے بڑھانا ، گھوڑے کو تیز دوڑانا .

گھوڑا کَڑْکانا

گھوڑے کو بہت تیزدوڑانا ، سرپٹ دوڑانا .

گھوڑا گھوڑا کھیلْنا

بچوں کا ایک کھیل کھیلنا جس میں وہ ڈنڈے پر گھوڑے کی طرح سوار یو کر/کے دوڑتے ہیں .

گھوڑا پے کَرنا

گھوڑا پن کرنا ، احقانہ کام کرنا .

گھوڑا نِکَل آنا

گھوڑا سواری یا گاڑی کے لیے سدھایا جانا ، گھوڑا آگے بڑھنا ؛ محرم میں اہلِ تشیع کا دُلدل نکالنا .

گھوڑا گِر جانا

بندوق کا کھٹکا گر جانا ، بندوق چل جانا .

اردو، انگلش اور ہندی میں گھوڑا کے معانیدیکھیے

گھوڑا

gho.Daaघोड़ा

اصل: ہندی

وزن : 22

گھوڑا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • بار برداری اور سواری میں کام آنے والا ایک مشہور چوپایہ کدھے یا ٹَٹو سے مشابہ مگر ان سے بڑا اور خوبصورت جو مختلف رنگوں کا ہوتا ہے، تانگہ اور بگھی وغیرہ کو کھنچنے اور چلانے کا کام بھی کرتا ہے
  • بندوق کے پٹاخے پر مارنے پٹاخے کا مسالہ بھڑک اُٹھتا ہے اور بارود میں آگ لگا دیتا ہے بندوق کا طوطا، کُتّا
  • شطرنج کے ایک مُہرے کا نام جو ہر بازی مین دو ہوتے ہیں اور بادشاہ کی صفت میں فیل کے برابر بٹھائے جاتے ہیں (یہ مہرہ ڈھائی گھر آڑا چلتا ہے)
  • (شاذ) (لکڑی کا) ڈھانچا جس پر کپڑے رکھتے ہیں
  • کھونٹی (جو گھوڑے کی شکل کی ہو)

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of gho.Daa

Noun, Masculine

  • horse
  • the knight
  • hammer of a gun, cock

घोड़ा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • तेज दौड़नेवाला एक प्रसिद्ध पालतू चौपाया जिस पर लोग सवारी करते हैं तथा जो गाड़ियाँ, टाँगे, रथ आदि भी खींचता है। मुहा०-घोड़ा उठाना-घोड़े को तेज दौड़ाना। घोड़ा उलांगना = किसी नये घोड़े पर पहले-पहल सवारी करना। घोड़ा कसना सवारी के लिए घोड़े पर जीन या चारजामा कसना। घोड़ा खोलना = (क) घोड़े का साज या चारजामा उतारना। (ख) घोड़े को बन्धन-मुक्त करना। घोड़ा छोड़ना = (क) किसी के पीछे घोड़ा दौड़ाना। (ख) दिग्विजय के लिए अश्वमेध का घोड़ा छोड़ना। (ग) घोड़े का साज या चारजामा उतारकर उसे चरने के लिए खुला छोड़ना। (किसी के पीछे) घोड़ा डालना = किसी को पकड़ने के लिए उसके पीछे तेजी से जाना। घोड़ा निकालना-(क) घोड़े को सिखलाकर सवारी के योग्य बनाना। (ख) दौड़ आदि में घोड़े को आगे बढ़ा ले जाना। घोड़े पर चढ़े आना = अपना काम पूरा कराने के लिए बहुत जल्दी मचाना। घोड़ा फेरना = घोड़े को दौड़ाने का अभ्यास कराने के लिए एक वृत्त में घुमाना। कावा देना। घोड़ा बेचकर सोना = निश्चित या बेफिक्र होकर गहरी नींद सोना।
  • बंदूक, मशीन आदि का वह खटका या पेंच जो घोड़े के मुख के आकार का होता है, और जिसे दबाने से कोई विशिष्ट क्रिया होती है
  • (शाज़) (लक्कड़ी का) ढांचा जिस पर कपड़े रखते हैं
  • (ह) मुज़क्कर। १।अस्प। २।शतरंज। के एक मुहरे का नाम। ३।बंदूक़ का कुत्ता। वो चटख़्नी जिस के दबाने से बंदूक़ चलती है। बंदूक़ का तोता।
  • खूंटी (जो घोड़े की शक्ल की हो)
  • बंदूक़ के पटाख़े पर मारने पटाख़े का मसाला भड़क उठता है और बारूद में आग लगा देता है बंदूक़ का तोता, कुत्ता
  • बहुत तेज़ दौड़ने के लिए चार पैरों वाला प्रसिद्ध जानवर; अश्व; (हॉर्स)
  • बार बर्दारी और सवारी में काम आने वाला एक मशहूर चौपाया कधे या टट्टू से मुशाबेह मगर उन से बड़ा और ख़ूबसूरत जो मुख़्तलिफ़ रंगों का होता है, ताँगा और बग्घी वग़ैरा को खिंचने और चलाने का काम भी करता है
  • शतरंज के एक मुहरे का नाम जो हर बाज़ी मैन दो होते हैं और बादशाह की सिफ़त में फ़ेल के बराबरऑ बिठाए जाते हैं (ये मोहरा ढाई घर आड़ा चलता है
  • बंदूक और रिवाल्वर इत्यादि का वह खटका या ट्रेगर जिसे दबाने से गोली चलती है
  • शतरंज का एक मोहरा
  • छज्जे का वज़न सँभालने के लिए दीवार में लगाई जाने वाली लकड़ी का घोड़े के मुँह के आकार का टोंटा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گھوڑا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گھوڑا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words