تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"غَرَض" کے متعقلہ نتائج

غَرَض

مطلب، مقصد، حاجت، خواہش، ارادہ، ہدف

غَرَض کہ

الغرض ، قصّہ مختصر ، خلاصہ یہ ہے کہ ، مطلب یہ ہے کہ .

غَرَض ہونا

واسطہ ہونا ، مطلب ہونا ، پروا ہونا .

غَرَضیکہ

غرضکہ، حاصل مطلب یہ ہے، قصۂ مختصر یہ ہے

غَرَض گو

اپنی غرض بیان کرنے والا ، مطلبی ؛ (مجازاً) خوشامدی .

غَرَض اَٹْکی ہونا

ضرورت پڑنا ، حاجت ہونا ، کام پڑنا ، حاجت برآری پر منحصر ہونا .

غَرَض باولی ہے

حاجت مند آدمی پاگل ہوتا ہے، وہ اپنی غرض پوری کرنے کے لیے کسی بات سے نہیں ہچکچاتا، ضرورت مند کو بس اپنا کام ہی دکھائی دیتا ہے، یعنی ضرورت اسے اندھا بنا دیتی ہے

غَرَض مَنْد

حاجت رکھنے والا، ضرورت مند، مطلبی، خود غرض

غَرَض وَنْد

رک : غرض مند .

غَرَض باؤلی ہوتی ہے

غَرَض آمیز

غرض آلود ، خود غرض .

غَرَض کَرنا

(دوکانداری) سستا یا اونے پونے بیچ ڈالنا .

غَرَض آشْنا

غرض کا بندہ، مطلبی، خود غرض

غَرَض مَنْدی

حاجت مند ہونا، ضرورت مند ہونا، مطلبی ہونا

غَرَض آلُود

خود غرضی پر مبنی ، خود غرضانہ .

غَرَض کے لِیے گَدھے کو باپ بَناتے ہَیں

حاجت مند کو رذیل کی بھی خوشامد کرنی پڑتی ہے

غَرَض پَڑْنا

حاجب ہونا ، ضرورت پڑنا ، غرض متعلق ہونا .

غَرَض ڈالْنا

کسی کا محتاج کرنا ، کسی کے متعلق کوئی کام ڈالنا ، کسی سے غرض اٹکانا ، واسطہ پڑنا .

غَرَض باؤلا

مطلبی، حاجت مند، ضرورت کے ہاتھوں بے بس

غَرَض رَکْھنا

مطلب رکھنا، واسطہ رکھنا، سروکار رکھنا

غَرَض مَنْد باؤلا ہوتا ہے

حاجت مند آدمی پاگل ہوتا ہے، وہ اپنی بات پوری کرنے کے لیے کسی بات سے نہیں ہچکچاتا

غَرَض نِکَلْنا

حاجت پوری ہونا ، مقصد حاصل ہونا .

غَرَض جَتانا

حاجت اور ضرورت سے آگاہ کرنا .

غَرَض اَٹَکْنا

ضرورت پڑنا ، حاجت ہونا ، کام پڑنا ، حاجت برآری پر منحصر ہونا .

غَرَض اَٹْکانا

غرض اٹکنا (رک) کا متعدی .

غَرَض کا یار

خود غرض دوست، مطلب کا یار، مطلبی

غَرَض و غایَت

مقصد و مدّعا، اصل مقصود

غَرَض نِکالْنا

مطلب پورا کرنا، کام نکالنا

غَرَض کے لِیے گَدھے کو باپ بَنانا پَڑْتا ہے

حاجت مند کو رذیل کی بھی خوشامد کرنی پڑتی ہے ، ضرورت مند کو ذلیل ترین کام کرنا پڑتا ہے .

غَرَض کا دوست

مطلبی دوست، خود غرض دوست

غَرَض کا آشْنا

مطلب کا یار ، خود غرض دوست .

غَرَض کا باؤلا

غَرَض پَڑے سے آدمِی باؤلا ہوجاتا ہے

ضرورت کے وقت آدمی دیوانوں کی طرح کام کرتا ہے

غَرَض نِکْلی آنْکھ بَدْلی

مطلبی بے مروّت ہوتا ہے ، طوطا چشمی کا اظہار کرتے وقت کہتے ہیں .

غَرَض والا اَپْنی گاوے

اپنے مطلب سے کام رکھتا ہے

غَرَض نِکلی آنکھ بَدلی

غَرَض کا باولا اَپْنی گاوے

غرض مند اپنی ہی بات کی دھن رکھتا ہے، ہر وقت اپنی غرض بیان کرتا رہتا ہے

غَرَض مَند کَرے یا دَرد مَند کَرے

یا تو جسے کچھ کام ہو وہ مدد کرتا ہے یا خیر خواہ

اَہْلِ غَرَض

مطلبی، دلچپسی دکھانے والا، وہ لوگ جو مدد یا تائید کی گزارش کرتے ہیں

کیا غَرَض ہے

۔کیا پڑی ہے۔ کیوں۔ ؎ ان کو کیا غرض جو خوامخواہ جھگڑے میں پھنسیں۔

خود غَرَض

غرض مند، مطلبی، اپنے مطلب کا آشنا

جِنْسِیَت غَرَض

جن کی غرض ایک ہو ، ایک ضرورت ایک مقصد یا ایک خواہش رکھنے والے ۔

بے غَرَض

بے نیاز، بے پرواہ، بے تعلق

کیا غَرَض

(تنّفر یا بیزاری یا لاپروائی سے) کیا پڑی ہے ، کوئی غرض نہیں.

لا غَرَض

جسے (کسی بات سے) کوئی واسطہ اور تعلق نہ ہو بے تعلق ، بے نیاز ، غافل .

با غَرَض

جو اپنے مطلب کے بموجب کام کرے، غرضمند

حَلْوے مانڈے سے غَرَض ہونا

اپنا بھلا چاہنا کوئی مرے یا جیے ، ہر حال میں اپنی غرض اور مطلب کو مد نظر رکھنا ، ہر حالت میں اپنے فائدے کی سوچنا

اِس غَرَض سے

اَپْنی غَرَض کو گَدھے چَراتے ہیں

اپنی ضرورت یا فائدے کے لیے ذلیل سے ذلیل کام کرنا پڑتا ہے

صاحِبِ غَرَض

غرض مند، حاجت مند شخص

میری جُوتی کو غَرَض پَڑی ہے

رک : میری جوتی سے جو فصیح ہے ۔

اَپْنی غَرَض کو

اپنے مطلب سے، اپنی ضرورت سے

غایَت و غَرَض

اَپْنی غَرَض باوْلی

غرض کے پیچھے آدمی بالکل سا بن جانا ہے، غرض مندی آدمی کو مجبور کر دیتی ہے.

بَلا کو کیا غَرَض

مترادف : (میری یا تمھاری) پاپوش کو کیا غرض ہے ، کیا پروا ہے ، وغیرہ.

جُوتی کو کیا غَرَض

کیا واسطہ ہے، کیا غرض، کیا ضرورت ہے (بیزاری یا حقارت کے اظہار کے لیے)

جُوتی سے کیا غَرَض

جُوتی کو غَرَض پَڑی

رک : جوتی کو کیا غرض (ہے).

سَلامِ روسْتائی بے غَرَض نِیسْت

دہقان کا سلام بِلا غرض نہیں ہوتا ، غرض کے لیے خوشامد کرنی پڑتی ہے ، خوشامد کے موقع پر مُستعمل ، غرضمندانہ سلام .

آم کھانے سے غَرَض رَکھو پیڑ گِننے سے نَہِیں

اردو، انگلش اور ہندی میں غَرَض کے معانیدیکھیے

غَرَض

Garazग़रज़

اصل: عربی

وزن : 12

اشتقاق: غَرَضَ

غَرَض کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • مطلب، مقصد، حاجت، خواہش، ارادہ، ہدف

    مثال - انسان کی تمام کوششوں کے پیچھے کوئی نہ کوئی غرض ضرور ہوتی ہے

  • واسطہ، تعلق، ضرورت، پرواہ
  • احتیاج
  • نشانہ، آماج
  • شدید خواہش، حد سے بڑھی ہوئی تمنا

فعل متعلق

  • القصہ، حاصل کلام، قصہ مختصر، المختصر

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

گَرَج

بادلوں کے ٹکرانے کی آواز

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of Garaz

Noun, Feminine

  • intention, object, design, view, purpose, meaning, end

    Example - Insan ki tamam koshishon ke pichhe koi na koi gharaz zaroor hoti hai

  • longing, desire, wish, interest, concern
  • want, need, necessity, occasion
  • target, aim, an object of aim or pursuit, or of desire, or of want
  • ambition, aspiration

Adverb

  • in short, to sum up

ग़रज़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • आवश्यकता, बस, उद्देश्य, प्रयोजन

    उदाहरण - इंसान की तमाम कोशिशों के पीछे कोई न कोई ग़रज़ ज़रूर होती है

  • संबंध, तअल्लुक़, ज़रूरत, परवाह
  • जो बात आवश्यक हो
  • चिह्न, आमाज अर्थात जिस चीज़ या स्थान को ताक कर लक्ष्य भेदा जाए
  • तीव्र इच्छा, नियंत्रण से बढ़ी हुई कामना

क्रिया-विशेषण

  • संक्षेप में, बात का निचोड़, सारांश यह कि, जो देखने में बहुत छोटा या कम हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (غَرَض)

نام

ای-میل

تبصرہ

غَرَض

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words