تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈوم" کے متعقلہ نتائج

ڈوم

گانے کا پیشہ کرنے والا، میراثی، قوّال، گویا

ڈوم کے گَھر بیاہ، من آوے سو گا

دوسری جگہ تو جو فرمائش ہو گانا پڑتا ہے مگر اپنے گھر میں جو چاہو کرو، اپنے گھر میں ہر شخص اپنی مرضی کا مالک ہوتا ہے اور جو چاہے کرسکتا ہے

ڈوم کا گَلا عَطّار کا شِیشَہ

ایسے موقع ہر بولتے ہیں جب دو چیزیں بالکل یکساں ہوں یا مشاہبت اور خصوصیات رکھتی ہوں

ڈوم پَن

ڈوم کا پیشہ ، ڈوم کی سی باتیں ، بے جا خوشامد ، بھانڈ پن۔

ڈوم ڈولی، پاٹھک پیادہ

اُلٹا زمانہ ہے ادنیٰ درجے کے لوگ عیش کر رہے ہیں اور اعلیٰ مرتبے کے لوگ تکلیف اُٹھا رہے ہیں

ڈوم پَنا

ڈوم کا پیشہ ، ڈوم کی سی باتیں ، بے جا خوشامد ، بھانڈ پن۔

ڈوم اور چنا منہ لگا برا

اس لئے کہ ڈوم بے حیا اور ڈھیٹ ہوتا ہے اور چنا آدمی کھاتے کھاتے بہت کھا جاتا ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچتا ہے

ڈوم کَوّا

پہاڑی نسل کا غراب ، جو جسامت میں بڑا ، رنگ میں بالکل سیاہ ، مضبوط سیدھی چون٘چ کا ، پرہت کاگ ، کاگ ، کاگا جس کے پروں سے اڑتے وقت آواز پیدا ہوتی ہے ، لاط : Crepitare

ڈومنی کا پُوت چَپْنی بجائے، اپنی ذات آپ ہی بتائے

اعمال سے اصلیت ظاہر ہوتی ہے

ڈومِنو

گھر میں بند کمرے میں کھیلے جانے والے کھیلوں میں سے ایک کھیل جو اٹھائیس مہروں سے کھیلا جاتا ہے ، کھیلنے والا بساط کے نُقطوں کے نشان کے رن٘گ سے مِلا کر اپنے لیے مہرے مُنتخب کرنا ہے ، لاط : Dominus .

ڈومنی کی لَونڈی

بہت کمینی عورت

ڈوم کا تِیر

ظاہری آفت اور مُصیبت.

ڈومْرا

ڈوم

ڈومَنْ پَن

معشوق کے اندازِ دلربایانہ.

ڈُومَر کا پُھول ہونا

بہت ہی نایاب ہونا

ڈوم ڈھاڑی

ایک فِرقہ جس کا پیشہ گانا بجانا ہے ، میراثی ۔

ڈومْنی پَن

ناچنے گانے کا کام ، حرکاتِ معشوقانہ ، ناز نخرے

ڈوم ، بَنْیا ، پوسْتی تِینوں بے اِیمان

بے ایمان میں تینوں برابر ہیں ، کسی پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔

ڈومَنْ پَنا

معشوق کے اندازِ دلربایانہ.

ڈوما

(سمکیات) سارڈین مچلی کا مقامی نام، جو عام طور پر کھانے میں آتی ہے، نیز ڈبّوں میں بند دساور سے بھی آتی ہے

ڈومْنی پَنا

ناچنے گانے کا کام ، حرکاتِ معشوقانہ ، ناز نخرے

ڈوم کا گَھر شیخی میں گیا

اپنی طافت سے زیادہ نمود و نمائش میں نقصان ہوتا ہے

ڈوم کا تِیر خُدا خَیر کَرے

ظاہری آفت اور مُصیبت چھپانے یا کسی امرِ واقعہ کا اخفا کرنے کے موقع پر بلتے ہیں

ڈوم کا تِیر خُدا جُھوٹ کَرے

ظاہری آفت اور مُصیبت چھپانے یا کسی امرِ واقعہ کا اخفا کرنے کے موقع پر بلتے ہیں

ڈوم بَجائے چَپْنی اور ذات بَتائے اَپْنی

آدمی کی اصلیت اس کے قول و فعل سے ظاہر ہو جاتی ہے

ڈومنی

ڈوم کی تانیث، ڈوم ذات کی لڑکی، ڈوم کی بیوی

ڈومیا

ڈوما مچھلی کی ایک ذیلی نوع .

ڈومْنے کی مَکّھی

شہد ی بڑی مکھی.

ڈومْیا ڈومِیسائِل

مستقل سکَونت یا اُس کی سند.

ڈُومَر

گولر کا درخت ، لاط : Flcus Glomerata

ڈومْنی کا یار سَدا خوار

ہرجائی طبیعت ہمیشہ ہی نُقصان اٹھاتی ہے .

ڈومْنی کا یار سَدا کا خوار

ہرجائی طبیعت ہمیشہ ہی نُقصان اٹھاتی ہے .

ڈُومِینیَن

سلطنت ، حکومت ، عمل داری جو مُطلق العنان نہ ہو ، نو آزاد ممالک کی حکومت جسے مکمل طور پر آزادی حاصل نہ ہو.

ڈَومِینیشَن

غلبہ ، اِقتدار ، اثر ، تسلّط.

سَراہِل بَہُریا ڈوم گَھر جائے

جس بہو کی تعریف کرو وہ ڈوم کے ساتھ نِکل جاتی ہے

مَگْھیا ڈوم

ممالک مغربی و شمالی و پنجاب کی ایک جرائم پیشہ قوم کا نام .

عَطّار کا شِیشَہ ڈوم کا گَلا

یعنی دونوں یکساں ہیں، ایک کے شیشے سے ہرقسم کے شربت اور عرق اور دوسرے کے گلے سے طرح طرح کے راگ نکلتے ہیں

مرنے پہ ڈوم راجہ

ہندؤوں میں جب کوئی مر جاتا ہے تو سیاپے کے وقت پہلے الفاظ ڈومنی بولتی ہے، موت پر کمینے لوگوں کا فائدہ ہوتا ہے

یار ڈوم نے کی جولاہا تَن ڈھاکَن کو کَپڑا پایا

جال ہے / جولا ہے کی دوستی میں کپڑا مل جاتا ہے

مَرمَر ڈوم گِیت گاوے، دَتار کو ہَنْسی آوے

نا اہل کی قدر نہیں ہوتی

یار ڈوم نے کیا جولاہا، تَن ڈھاکَن کو کَپڑا پایا

جولاہے کی دوستی میں کپڑا مل جاتا ہے

پِیٹھ پِیچھے ڈوم راجَا

افسر کی غیر حاضری میں چھوٹے سے چھوٹا آدمی بھی حکم چلاتا ہے

جَو جَٹ بانٹ کھائے اَور گیہُوں کھائے ڈوم

محنت کوئی کرے فائدہ کوئی اٹھانے .

باپ ڈوم اور ڈوم ہی دادا، کہے میاں میں شرما زادہ

جو اپنی ذات کو چھپائے اس کے متعلق کہتے ہیں

تِتَّر بِتَّرہو گَئے سَگَر ڈوم کے کام، نَمَر گَئے جَجْمان جَب گانٹھ گِرَہ کے دام

ڈوم لوگوں کا مقولہ ہے کہ جب دام ختم ہو جائیں تو سب کام خراب ہو جاتے ہیں

لینا دینا کام ڈوم ڈھاڑیوں کا محبت عجب چیز ہے

ٹالنے والے کے متعلق کہتے ہیں، جو کام کو ٹال دیے اور ٹال مٹول کرے

اردو، انگلش اور ہندی میں ڈوم کے معانیدیکھیے

ڈوم

Domडोम

اصل: سنسکرت

وزن : 21

ڈوم کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • گانے کا پیشہ کرنے والا، میراثی، قوّال، گویا
  • ایک نیچ قوم جو ٹوکریوں اورچٹائیاں وغیرہ بناتی ہے اور مرگھٹوں پر کام کرتی ہے

اسم، مذکر

  • ایک طرح کی قوم
  • اس ذات کے لوگ جو شمشان گھاٹ میں رہتے ہیں اور مردوں کا آگ دیتے ہیں اور جانوروں کی لاشیں اُٹھا کرلے جاتے ہیں۔گانے بجانے کا پیشہ کرنے والی ایک ذات میراسی۔
  • شمشان میں مردوں کو آگ دینے کا کام کرنے والا شخص
  • شمالی ہندوستان میں پائی جانے والی ایک اچھوت قوم
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of Dom

Noun, Masculine

  • singer who performs professionally in marriage and other ceremonies

डोम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक प्रकार की जाति
  • इस जाति के लोग जो श्मशान पर रहकर मृतकों के शवों के लिए आग देते हैं और पशओं की लाशें उठाकर ले जाते हैं। २. गाने-बजाने का पेशा करने वाली एक जाति। मीरासी
  • श्मशान में मृतकों को आग देने का काम करने वाला व्यक्ति
  • हिंदुओं में एक अछूत जाति जो उत्तरी भारत में पाई जाती है

ڈوم کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ڈوم)

نام

ای-میل

تبصرہ

ڈوم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone