تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چُونا" کے متعقلہ نتائج

چُونا

ایک طرح کے پتھر کو بھٹی میں جلا کر تیار کیا ہوا تعمیری مسالا جو عمارت میں چنائی استر کاری اور پتاتی وغیرہ کے کام آتا ہے ، سفیدی.

چُونا ہونا

جل کر راکھ ہونا، ہڈیوں کا سڑگل کر خاک ہو جانا، ریزہ ریزہ ہو جانا، پس جانا

چُونا ہو جانا

سفوف ہوجانا، راکھ ہوجانا (جیسے ہڈیاں)

چُونا چُونا ہونا

کپڑے یا لکڑی کا پرانا ہو کر پارہ پارہ ہو جانا.

چُونا اور چَمار کُوٹے ہی ٹھیک رَہتا ہے

چونے کو جتنا زیادہ کوٹیں اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے، چمار کو جوتے لگتے رہیں تو درست رہتا ہے

چُونارا

چونا .

چُوناری

رک : چونا پز.

چُونارُو

رک : چونا پز.

چُونا ہونٹ میں لَگْنا

ایک رسم ، جب کسی کے ہون٘ٹ میں چونا لگا ہوتا ہے عورتیں اس سے پانوں کی ڈھولیاں لیتی ہیں.

چُونا گَج

ایک طرح کا مضبوط چونا جو چونے اور ریت یا اینٹ کا چورا ملا کر چنائی یا پلستر کے لیے تیار کیا جاتا ہے

چُونا پَز

چونا پکانے والا، کنکر کو جلا کر چونا بنانے والا، چونا پھونکنے والا

چُونا پَڑ

چونا پکانے والا، کنکر کو جلا کر چونا بنانے والا، چونا پھونکنے والا

چُونا گَچ

ایک طرح کا مضبوط چونا جو چونے اور ریت یا اینٹ کا چورا ملا کر چنائی یا پلستر کے لیے تیار کیا جاتا ہے

چُونا پَژ

چونا پکانے والا، کنکر کو جلا کر چونا بنانے والا، چونا پھونکنے والا

چُونا گَری

چونا سازی

چُونا پَزی

طوائف، رقاصہ

چُونا گَجی

جس پر چونا گچ سے کام کیا گیا ہو، نہایت مضبوط، پائدار

چُونا کاری

رن٘گ و روغن کرنے کا عمل ، سفیدی یا قلعی ہونا ، قب : استرکاری.

چُونا گَچی

جس پر چونا گچ سے کام کیا گیا ہو، نہایت مضبوط، پائدار

چُونا کَرْنا

پھون٘کنا ، جلانا ، چورا کرنا.

چُونا لَگْنا

چونا لگانا (رک) کا لازم

چُونا مَرْنا

بُجھے ہوئے چونے کی تیزی ختم ہونا (اس حملے تک کہ استعمال کے قابل نہ رہے)

چُونا بَنْنا

جل کر راکھ ہونا، ہڈیوں کا سڑگل کر خاک ہو جانا، ریزہ ریزہ ہو جانا، پس جانا

چُونا پَکْنا

چونے کی ڈلیوں کا پانی کے کیمیاوی عمل سے نرمانا.

چُونا چَکّی

چُنائی کے لیے چونا پیسنے کی ایک خاص طرح کی تیار کی ہوئی چکی جس کو رہٹ یا کھولو کی طرح ایک یا دو بیل چلاتے ہیں.

چُونا پَزْنی

طوائف رقاصہ ؛ چونے والی (رک).

چُونا پَتَّھر

وہ خاص قسم کا پتھر، جس سے چونا بنایا جاتا ہے

چُونا پِھرْنا

قلعی ہونا ، سفیدی ہونا ، سفیدی کی تہ جمنا ، سفیدی غلاب آ جانا یا چھا جانا.

چُونا بَنانا

خاص قسمم کے معدنی کن٘کر یا پتھر کو بھٹّی میں جلا کر کشتہ کرنا یعنی کھِیل بنانا.

چُونا ڈالْنا

چونا پھیرنا یا پھیلانا.

چُونا لَگانا

چکمہ دینا، فریب دینا، دھوکا دینا، مکاری اور دغا بازی سے کام لینا

چُونا بَھٹّی

چُونا سانْنا

چنائی کے لیے تیار کیے چونے کو پانی کی لاگ سے روند کر نرم اور لوچدار بنانا

چُونا کِلانا

چنائی کے لیے تیار کیے چونے کو پانی کی لاگ سے روند کر نرم اور لوچدار بنانا

چُونا پَژْنی

طوائف، رقاصہ

چُونا بُجھانا

چونے کی ڈلیوں کو پانی کے کیمیائی عمل سے نرمانا.

چُونا پھیرْنا

دیواروں اور مکانوں پرسفیدی پھیرنا، سفیدی کی پُتائی کرنا

چُونا چھاپْنا

استرکاری کرنا ، چونے کی تہ چڑھانا.

چُونا پُھوکْنا

چونے کے کنکر یا پتھر کو بھٹی میں کشتہ کرنا، کھیل بنانا

چُونا پُھونکنا

چونے کے کنکر یا پتھر کو بھٹی میں کشتہ کرنا، کھیل بنانا

چُونا پَھیلانا

چھت یا فرش کی سطح پر چونا ڈالنا ، چونا کاری کرنا ، چونے کی تہ لگانا.

لَہُو چُونا

لہو ٹپکنا، خون کے قطرے گرنا، لہو نکلنا

لوہُو چُونا

رک : لوہو ٹپکنا

ہَلْدی چُونا

فقرہ جو بچے اس عقیدے کے ساتھ بار بار زبان پر لاتے ہیں کہ بھڑیں ہمیں نہیں کاٹیں گی

فَرْبَہ چُونا

وہ چونا جس میں میل بہت کم ہوتا ہے.

پَران چُونا ہونا

دل کاجلنا .

ہَلْدی چُونا تُھپْوانا

چوٹ پر ہلدی اور چونے کا لیپ کرانا ، چوٹ کا علاج کرانا ؛ مراد : بہت چوٹیں آنا ، بہت پٹائی ہونا .

ہَلْدی چُونا لَگانا

چوٹ لگنے پر ہلدی اور چونے کا لیپ کرنا نیز شدید چوٹیں لگنا ۔

قَلْعی كا چُونا

پتھر كا چونا، سفیدی

ہَلْدی چُونا لَگْوانا

ہلدی چونا لگانا (رک) کا متعدی المتعدی ۔

مَصْنُوعی آبی چُونا

(معماری) چونے کی ایک قسم جو خالص چونے میں مٹی ملاکر تیار کیا جاتا ہے ۔

پانی چُونا

کسی برتن میں سے پانی کا نکلنا ، پانی کا قطرہ قطرہ ہو کر گرنا ، چھت میں سے پانی کا نکل جانا.

رَنگ چُونا

رن٘گ ٹپکنا ، رن٘گ رِسنا.

بُجھا چُونا

مقرر طریقے کے مطابق پانی میں حل کی ہوئی چونے کی ڈلی قب : چونا بجھانا) .

بُجھایا چُونا

بجھا چونا (رک) کا تعدیہ

کَھٹّا چُونا

نہایت تُرش ، ایسا تُرش جو چُونے کی طرح کاٹ ڈالے.

چَھت چُونا

چھت سے پانی ٹپکنا، چھت چونا

رَس چُونا

آبی چُونا

ایسے پتھر کا چونا جس مین جلانے سے پہلے مٹی مگنیشیا اور لوہا شامل رہا ہو.

دُودِھیا چُونا

سفید اعلیٰ قسم کا چونا جس میں کوئی مِلاوٹ نہ ہو.

اردو، انگلش اور ہندی میں چُونا کے معانیدیکھیے

چُونا

chuunaaचूना

اصل: سنسکرت

وزن : 22

چُونا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ایک طرح کے پتھر کو بھٹی میں جلا کر تیار کیا ہوا تعمیری مسالا جو عمارت میں چنائی استر کاری اور پتاتی وغیرہ کے کام آتا ہے ، سفیدی.
  • چونے کی ایک قسم جو پان میں لگانے اور بطور دوا کام آتی ہے ، کیلشیم آکسائیڈ.
  • سفید مادہ جو ہڈیوں کا خاص جزو ہوتا ہے، کیلشیم فاسفیٹ.
  • وہ سفوف جو کن٘کر ہڈی پتھر موتی سیپ یا کوڑی وغیرہ کے جلانے سے حاصل ہوتا ہے.
  • تیز تند (صرف کھٹاس کے لیے).

فعل لازم

  • (رقیق شے کا) رسنا یا ٹپکنا ، گرنا.
  • ظاہر ہونا.
  • گرنا پکے ہوئے پھل کا درخت سے (بیشتر آم کے لیے مستعمل)
  • زحمی ہو کر گرنا.
  • خون حیض آنا.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of chuunaa

Noun, Masculine

  • Lime, Quick Lime
  • lime, whitewash

Intransitive verb

  • (of ripe fruit) drop from the tree
  • Leak
  • ooze, leak, drip

चूना के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कुछ विशिष्ट प्रकार के कंकड़-पत्थरों, शंख, सीप आदि को फूंककर बनाया जानेवाला एक प्रसिद्ध तीक्ष्ण और दाहक क्षार जिसका उपयोग दीवारों पर सफेदी करने, पान-सुरती के साथ खाने और दवाओं आदि में डालने के लिए होता है
  • कुछ विशिष्ट प्रकार के कंकड़-पत्थरों, शंख, सीप आदि को फूँककर बनाया जाने वाला एक प्रसिद्ध तीक्ष्ण और दाहक क्षार जिसका उपयोग दीवारों पर सफ़ेदी करने, पान या तंबाकू के साथ खाने के लिए किया जाता है।

अकर्मक क्रिया

  • चूना

چُونا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چُونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

چُونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words