تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَلے" کے متعقلہ نتائج

چَلے

چلا کی محّرفہ شکل، چلنا سے مشتق، تراکیب میں مستعمل

چَلے چَل٘نا

برابر چلے جانا ، کہیں نہ ٹھہرنا ، چلتے رہنا سفر کرتے رہنا

چَلے وَہاں سے

کسی کی حیثیت کو کم کرنے پر بولتے ہیں آئے وہاں سے

چَلے رانڈ کا چَرخَہ اور بُرے کا پیٹ

ران٘ڈ بیچاری کو ہر وقت محنت کر کے کھانا پڑتا ہے اور برے آدمی کو بداعتدالیوں کی وجہ سے دست لگے رہتے ہیں

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

ہَم چَلے

رخصت ہوتے وقت کا کلمہ ۔

کیا چَلے گا

تدبیر کارگر نہیں ہو سکتی ، مقابلہ نہیں کر سکتا.

کَہا چَلے

۔ جب کوئی شخص مُدّت کے بعد یا بے وقت آتا ہے اس سے کہتے ہیں۔ کس غرض سے آئے کس کام سے تکلیف کی۔ بے وقت کہاں آئے۔

کَہاں چَلے

جب کوئی شخص مدّت کے بعد یا بے وقت آتا ہے تو اس سے کہتے ہیں، کس غرض سے آئے، کس کام سے تکلیف کی، بے وقت کہاں آئے.

کِسی کا ہاتھ چَلے کِسی کی زَبان چَلے

زبردست مارتا ہے ، کمزور گالیاں دیتا ہے.

کِسی کا ہاتھ چَلے کِسی کی مُنْہ چَلے

زبردست مارتا ہے ، کمزور گالیاں دیتا ہے.

اَوگَھٹ چَلے نَہ چَوپَٹ گِرے

ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، نہ ٹیڑھی چال چلو گے نہ مصیبت میں گھرو گے

گَہنا پَہَن کَر ڈَھک چَلے، پُوت جَن کَر نَیو چَلے

اللہ تعالیٰ دولت دے تو اسے چھپا کر رکھے اور اولاد دے تو انکسار سے کام لے ، اِترانا کسی حال میں اچھا نہیں.

کَہاں چَلے آتے ہو

۔ تمہارے آنے کا موقع نہیں ہے۔

کَہاں چَلے آتے ہو

تمہارے آنے کا کام نہیں ہے ، پردہ ہے ، پردے والے بیٹھے ہیں.

مُنہ اُٹھائے چَلے آنا

بے دھڑک چلے آنا ، درانہ چلے آنا ، دیکھے بھالے بغیر چلے آنا ۔

مُنہ اُٹھائے چَلے جانا

بے ارادہ روانہ ہونا ، لاپروائی سے جانا ، بے دھڑک چل پڑنا ۔

جُھک چَلے تو ٹُوٹے کاہے

مُنکسر مزاج آدمی نقصان نہیں اُٹھاتا.

ہارے تو چَلے نان پارے

بحث میں عاجز ہو کر کوئی بہانہ کرکے ٹل جانا (اودھ میں ایک ریاست کا نام ہے نانپارہ) ۔

یَہ اَںدَم نَہ چَلے گا

یہاں تمھاری دال نہیں گلے گی ، دم نہ چلے گا ، فریب نہیں چلے گا ۔

ہاتھ کا دِیا ساتھ چَلے گا

(فقیروں کی صدا) مراد : خیرات قیامت میں سزا سے بچائے گی

پُھوہَڑ چَلے تو گَھر ہِلے

رک : پھوہڑ چالے نو گھر ہالے۔

مُنہ چَلے سَتَّر بَلا ٹَلے

ساری طاقت کھانے پینے سے ہوتی ہے، کلہ چلے ستر بلا ٹلے کا مترادف

نَہ دَوڑ کے چَلے، نَہ گِرے

رک : نہ دوڑ چلو نہ گر پڑو

آپ کَہاں چَلے آتے ہَیں

کسی بے تکلف دوست یا عزیز کے بہت دن میں صورت دکھانے کے موقع پر شکایۃً مستعمل

پاس رَہے جانْیے یا باٹ چَلے

کسی کی اچھائی یا برائی اسی صورت میں معلوم ہوتی ہے جب وہ یا تو پاس رہے یا سفر میں شریک ہو.

دَوڑ چَلے نَہ گِر پَڑے

یہ کہاوت اس وقت بولتے ہیں جب کوئی آدمی اعتدال سے گُزر کر کام کرے اور ناکام ہو جائے

گَھرسے لَڑکَر تو نَہیں چَلے

۔ کوئی زبردستی بگڑتا اور جھگڑتا ہے اور خواہی نخواہی کسی کو سر ہوتا ہے تو یہ جملہ آپ یا تم یا وہ کے ساتھ کہتے ہیں۔

جِس طَرَح بَیٹھے ہو اُسی طَرَح چَلے آؤ

۔(عو) فوراً چلے آؤ۔ بہت جلد طلب کرنے اور کمال ضرورت ظاہر کرنے کا انداز ہے۔

جِس طَرَح بَیٹھے ہو اُسی طَرَح چَلے آؤ

(عو) بہت جلد طلب کرنے اور شدید ضرورت ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

سَب جَگَہ سے ہارے تو چَلے نان پارے

رک : پیٹ بھرا تو دور کی سُوجھی ، بُھوک لگی تَنْدُور کی سُوجھی.

باٹ چَلے جانْیے یا باہا پڑے جانْیے

معاملہ پڑنے یا سفر یا صحبت یا ہمسائیگی سے آدمی کا حال کھلتا ہے

راہ چَلے یا پاس بَسے ، جب جانِیے

آدمی سفر اور پڑوس میں رہ کر پہچانا جاتا ہے

کِسی کا مُنہ چَلے کِسی کا ہاتھ

بد زبانی کا نتیجہ مار کھانا ہے

ہَتِھیا چَلے نَہ پَیَّا ، بَیٹھے دے گُسِیّاں

کام کرتا نہیں اور چاہتا ہے کہ بیٹھے کو خدا کھانے کو دے ، نکمّے ، کام چور آدمی کے متعلق کہتے ہیں

سِیدھے چَلے آنا

بلاتامل چلے آنا بغیر کسی بس وپیش کے آنا .

نَہ اَپنی خُوشی آئے ، نَہ اَپنی خُوشی چَلے

۔ دوسروں کی پابندی ہے۔؎

بِھیْک مانگْنے چَلے اَور مَشْعَلْچی ساتھ

ذلیل کام کر کے شیخی بگھارنے کے موقع پر مستعمل

نَہ اَپنی خُوشی آئے ، نَہ اَپنی خُوشی چَلے

اپنا بس نہ چلنا ، دوسروں کے بس میں ہونا (اپنی مجبوری یا بے بسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں) ۔

کَیا بَیل چَلے گا

کیا کام آوے گا.

ہاتھ چَلے نَہ پَیّاں ، بَیٹھا دے گُسیاں

خدا تعالیٰ اپاہجوں کو گھر بیٹھے روزی پہنچاتا ہے ، کام کاج ہو یا نہ ہو مگر رزاق بھوکا نہیں رکھتا اور گھر بیٹھے دیتا ہے

دے دال میں پانی پیگا بَہہ چَلے چَوہانی

دال میں اِتنا پانی ڈالو کہ اس میں شہتیر بہنے لگے

نَہ دَوڑ کے چَلے، نَہ گِر پَڑے

رک : نہ دوڑ چلو نہ گر پڑو

کیا آئے کیا چَلے

جب کوئی دوست آتے ہی جانے لگے اس موقع پر کہتے ہیں

غوطے میں چَلے جانا

مستغرق ہونا ، محو ہونا ، سوچ میں ہڑنا نیز بے ہوش ہونا.

مُنھ اُٹھائے چَلے جانا

سونا اُچھالتے چَلے جاؤ

اچھی سلطنت کے متعلق کہتے ہیں جب بہت امن ہو

سونا اُچھالتے چَلے جانا

نہایت امن و امان کے ساتھ ، نہایت بے فکری سے زندگی بسر کرنا ، ہر قسم کے ظُلم و ستم ، لُوٹ مار، خوف اور ڈر سے محفوظ رہنا.

مِینْڈَک چَلے مَداروں کو

کمینے یا نکمے آدمی نے بھی بڑا حوصلہ کیا

پِیچھا دَبائے چَلے جانا

دَس آئے دَس چَلے

ایسی جگہ بولتے ہیں جہاں آنے جانے کا سلسلہ برابر جاری رہے.

پَچُھوا چَلے کھیتی پَکے

پچھوا ہوا گرم ہوتی ہے اس لیے کھیتی جلد پکتی ہے

آج آئے کَل چَلے

قیام عارضی ہے، قرار نہیں

لَکِیر پِیٹے چَلے جانا

۔بے سمجھے بوٗجھے پُرانے ڈھرّے پر چلے جانا۔

چَکَرْ مَکَرْ چَلے جانا

ہلنا، حرکت کرنا، پھرنا

ڈاڑْھ چَلے سَتَّر بَلا ٹَلے

فاقہ کشی سے نقاہت اور دوسری متعدد بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں

مانْگے تانْگے کام چَلے تو بیاہ کَرے بَلا سے

اگر آسانی سے کام نکل جائے تو محنت کی کیا ضرورت ہے

لالَہ کا گھوڑا کھائے بَہُت چَلے تھوڑا

پیٹو اور کام نہ کرنے والا ، نرم مزاج آدمی کے نوکر کھاتے بہت ہیں اور کام کم کرتے ہیں.

گانڑ چَلے مَن بَخْتوں کو

پیچش کے مریض ہیں مگر ثقیل غذا کے شوقین ، شوق کے مارے نقصان دہ چیزوں سے پرہیز نہیں ، محتاجی میں حوصلہ مندی یا بیماری میں بد پرہیزی کے موقع پر کہتے ہیں.

دامَن جَھٹَک کَر چَلے جانا

ناراض ہو کر چلے جانا، بیزار ہو کر چلے جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں چَلے کے معانیدیکھیے

چَلے

chaleचले

وزن : 12

دیکھیے: چَلا

چَلے کے اردو معانی

  • چلا کی محّرفہ شکل، چلنا سے مشتق، تراکیب میں مستعمل

شعر

English meaning of chale

  • go, proceed, conduct, walk, move

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَلے)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَلے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words