تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بنانا" کے متعقلہ نتائج

جَشْن

بہت دھوم دھام اور جوش و خروش سے منائی جانے والی مذہبی یا سماجی محفل جسے پورا ملک یا طبقہ و جماعت کے سبھی لوگ منائیں، خوشی کی محفل، مجلس عیش و نشاط

جَشْن اُڑنا

لطف آنا، خوشیاں منائی جانا، عیش ہونا.

جَشْن اُڑانا

جشن اڑنا کا تعدیہ

جَشْن ہونا

رک : جشن اُڑنا.

جَشْن کَرنا

خوشی منانا، ناچ رن٘گ اور عیش و نشاط میں مشغول ہونا؛ گل چھرے اُڑانا، اللے تللے کرنا.

جشن عید

عید کی خوشی

جَشْن سَدَہ

وہ جشن جو ماہ بہمن کی دسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے، ایرانی اسلام سے پہلے اور اس کے بعد بھی یہ جشن منایا کرتے تھے

جَشْن مَنانا

خوشی کی تقریب منعقد کرنا، خوشی منانا، ناچ رنگ اور عیش ونشاط میں مشغول ہونا

جَشْن رَچانا

رک : جشن کرنا.

جشن عظیم

جَشْنِ طُویٰ

عروسی یعنی بیاہ کا جشن، عام طور پر جشن و خوشی کے معنوں میں رائج ہے، شادی.

جشن ولادت

کسی کی پیدائش کا جشن

جَشْنِ آزادی

آزادی کا جشن، کسی ملک کا محکومیت سے آزاد ہونے کا جشن

جَشْنِ زَرِّیں

جَشْنِ مِیلاد

جَشْنِ فِیروزی

فتح مندی یا کامیابی کی تقریب، فتح کی خوشی.

جَشْنِ طِلائی

وہ تقریب یا خوشی جو کسی واقعہ کے بعد پچاس سال مکمل ہونے پر منائی جائے. انگ : Golden Jubilee.

جَشْنی

جشن اُڑانے والا، عیاش

جَشْنِ چَراغاں

ہندوؤں کا ایک تہوار جو خوشی اور مسرت کا اظہار چراغاں اور صفائی ستھرائی کے ساتھ کیا جاتا ہے، لکشمی (دولت کی دیوی) کی پوجا کی جاتی ہے، قماربازی بھی کی جاتی ہے، دیوالی کا جشن، جشن دیوالی

جَشْنِ نَوروزی

جشن نوروز سے متعلق

جَشْنِ جَمْشیدی

وہ جشن جو پیش دادیوں کے چوتھے پاد شاہ جمشید کی طرف منسوب ہے، ایران قدیم کی ایک مشہور عمارت تخت جمشید نامی اسی بنائی ہوئی تھی اس عمارت کے کھنڈر اب بھی باقی ہیں یہ اس وقت کی یادگار ہے جب آفتاب (اس بادشاہ کے زمانے میں) موسم بہار کے اول گھر میں آیا اور رات دن برابر ہوگئے، اس موقع پر جمشیدی جشن اسی عمارت میں منایا گیا اور اس دن کا نام نو روز رکھا گیا (اس طرح جشن جمشیدی اور نو روز ایک ہی تقریب کے دو نام ہیں).

جشن تاج پوشی

جَشْنِ قُدوم کَرْنا

کسی کی آمد کی خوشی کے موقع پر جشن منانا، تقریب استقبال منانا.

جَشْنِ نِیلوفَر

وہ جشن جو ایران میں ماہ خورداد کی چھٹی اور ساتویں تاریخ کو منایا جاتا ہے

جَشْنِ اِفْتِتاحی

افتتاح کی خوشی، تقریب افتتاحی

جَشْنِ جوبْلی

رک : جوبلی.

جشن فتح

جیت کا جشن، جیت کی خوشی، کامیابی کی خوشی، خوشی میں جیت کا پرچم لہرانا

جَشْنِ بَہاراں

موسم بہار کے آغاز میں منایا جانے والا تہوار یا تقریب.

جَشْنِ عَرُوس

جَشْنِ اَلماسی

جَشْنِ سِیمِیں

وہ جشن جو کسی واقعہ کے بعد پچیس سال مکمل ہونے کی خؤشی میں منایا جائے

جَشْنِ ماہْتابی

پورے چان٘د کی رات میں سجائی جانے والی محفل، (مجازاً) کوئی شاہی تقریب.

جَشْنِ جَمْہُورِیَت

استعماری حکومت سے خود مختاری اور آزادی ملنے کے بعد ملک میں اپنے آئین نفاذ کی خوشی کا جشن

جَشْنِ سال گِرَہ

سالانہ جشن، سال گرہ کی تقریب

جَشْنِ نَوروز

نئے سال کا پہلا دن (ایرانی جنتری کے مطابق اس روز نیا سال شروع ہونے کی خوشی منائی جاتی ہے)، ماہ فرور دین (ایرانی ماہ) کا چھٹا دن، جشن بزرگ

جَشْنِ صُلْح

جَشْنِ بُزُرْگ

(پارسی) فروردیں کے مہینے کا چھٹا دن؛ نو روز کا دن، جشن نو روز

جَشْنِ تَہْنِیَت

خوشی کا جشن، شادی کی محفل، خوشی کی تقریب، مبارکبادی کی تقریب.

جَوشن

جن٘گی لباس جس میں زرہ کی طرح کڑیوں کے علاوہ پٹریاں بھی ہوتی ہیں

جوشان

ابلنے، جوش کھانے، اپھننے اور جھاگ اٹھنے کی کیفیت

ذیشان

۱. شان و شوکت والا ، باعظمت ، عالی منزلت .

جوشاں

ابلتا ہوا، جوش مارتا ہوا

ہُمایُوں جَشن

خوش نصیبی کا جشن نیز تاج پوشی یا تخت نشینی کا جشن۔

عِزّ و شان

عزّت، وقار

مَرگِ اَنْبوہ کا جَشْن

مراد : بے حسی یا بے خوفی جو عام مصیبت یا ہلاکتوں کی وجہ سے پیدا ہو جائے ۔

مَرْگِ اَنْبوہ کا جَشْن مَنانا

عام مصیبت میں لوگوں کا بے حس ہو جانا ، ہلاکتوں کی زیادتی اور معمول بن جانے پر بے حسی طاری کر لینا نیز بے خوف ہو جانا ۔

جَوشَن گُداز

(تیغ وغیرہ) جو جوشن کو پگھلا دے ، (مراد) نہایت تیز کاٹ کرنے والا.

جَوشَن وَر

ایسا شخص جو جوشن پہنے ہوئے ہو یا جوشن سے مسلح ہو.

جَوشَن گُزار

(تیغ وغیرہ) جو جوشن کو توڑ کر جسم کے اندر گھس جائے ، (مراد) نہایت تیز.

جَوشَن آئِینَہ

رک : جوشن معنی نمبر ۱.

جَوشَن پوش

جوشن پہننے والا ، زرہ پوش.

جَوشَنِ صَغِیر

دو دعائیں جن میں ایک جوشن صغیر اور دوسری جوشن کبیر کہلاتی ہے ، تحفظ کے لیے اس کا ورد کیا جاتا ہے یا بازو پر بان٘دھا جاتا ہے.

جوشانِیدَہ

جَوشَنِ کَبِیر

دو دعائیں جن میں ایک جوشن صغیر اور دوسری جوشن کبیر کہلاتی ہے ، تحفظ کے لیے اس کا ورد کیا جاتا ہے یا بازو پر بان٘دھا جاتا ہے.

جوشِندَہ

جوش دلانے والا ، حرکت میں لانے والا.

جُوْشاندَہ

(طب) جوش دی ہوئی دوا جو نزلے کی تحریک میں پلائی جاتی ہے، جوش دی ہوئی دوا، کاڑھا

جوشانا

جوش دینا ، اُبلنا.

جَیسا ہونا وَیسا ہی نَظَر آنا

ہر ایک کو اپنی مانند خیال کرنا،سب کو اپنا جیسا سمجھنا

جوشاں و خَروشاں

سخت لہریں مارتا ہوا اور شور کرتا ہوا

جوش آنا

کسی سیال شے میں حرارت کی بنا پر ابال آجانا

اردو، انگلش اور ہندی میں بنانا کے معانیدیکھیے

بنانا

banaanaaबनाना

وزن : 122

موضوعات: اظہار قمار بازی

بنانا کے اردو معانی

سنسکرت، ہندی - فعل متعدی

  • پکانا ، کھانا تیار کرنا
  • اقتدار ہاتھ میں آنا ، موقع ملنا ، طاقت و قدرت ملنا
  • پورا ہونا ، تکمیل پانا ، عملی جامہ پہننا ، انجام پذیر ہونا۔
  • تدبیر بن پڑنا ، ترکیب سوجھنا ، مشکل سے نجات پانے کی راہ دکھائی دینا
  • سود مند ہونا ، کارگر ہونا ، موافق آنا ، ممکن ہونا۔
  • قسمت کُھلنا
  • مطلب بر آنا ، مراد حاصل ہونا ، معاملے کا خاطر خواہ طے ہونا ، کام درست ہونا
  • موقع ہونا ، امکان میں ہونا، ہو سکنا ، بس چلنا۔
  • کامیاب ہونا۔
  • کیا جاسکنا ، عمل میں لایا جاسکنا۔
  • ۔ پڑنا (اظہار مجبوری کے موقع پر دوسرے فعل کے ساتھ جو اس سے پہلے آتا اور مصدری معنی دیتا ہے اس کے بجا لانے پر مجبور ہونا)، رک : بن پرنا معنی نمبر ۴۔
  • ۔ گھڑا جانا ، مشکّل کیا جانا ، بنایا جانا۔
  • ذبح کرنا ، گوشت صاف کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کردینا۔
  • مرتبہ یا ترقی دینا
  • احمق بنانا ، خفیف کرنا ، ہجو ملیح کرنا ، مذاق اڑانا۔
  • آراستہ کرنا ، سجانا ، حسن کو اور فروغ دینا
  • اصول کے مطابق آلات یا ساز کو مطلوبہ کام کے لیے لیس یا تیار کرنا
  • ایجاد و اختراع کرنا ، تیار کرنا ، گھڑنا
  • ایک حالت سے دوسری حالت کردینا ، ایک عادت کی جگہ دوسری عادت ڈلوانا
  • بگڑے ہوئے کام کو درست کرنا ، مخالف حالات کو موافق کرلینا
  • بُننا
  • پہلی شکل وضع قطع یا حالت بدل کر دوسری شکل وضع قطع یا حالت میں لانا
  • پیدا کرنا ، خلق کرنا ، عدم سے وجود میں لانا
  • تعمیر کرنا یا کرانا ، عمارت اٹھانا۔
  • چارۂ کار کرنا
  • چھلکا یا گلا سڑا حصہ اور غیر ضروری ریشہ وغیرہ چھری سے دور کرکے قتلے وغیرہ کے صورت میں تراشنا۔
  • حساب کے قاعدے سے مطلوبہ عدد وزن یا مقدار نکالنا
  • شہرت دینا ، مشہور کرنا ۔
  • قرار دینا ، جامۂ عمل پہنانا ، کرنا
  • لباس وغیرہ تیار کرنا یا تیار کرانا۔
  • مصالحت کرنا ، راضی کرکے دوست بنانا ، ناراضی کو دور کرنا ، منانا
  • مصیبت لانا ، عذاب میں مبتلا کردینا
  • مقررہ طریقے سے اصلی حالت کو بدل دینا ، ایک حالت سے دوسری حالت میں لے آنا
  • نقائص کو دور کرکے مہذب و آراستہ کرنا
  • وضع کرنا ، مشتق کرنا
  • کامیاب کرنا ، کامیابی کے آثار پیدا کرنا ، ناکامی کو کامرانی سے بدلنا
  • کرنا ، ضرورت کے مطابق تشکیل دینا ۔
  • کوئی روپ دھارنا ، مقابل یا مخاطب پر حسب مراد اثر ڈالنے کے لیے انداز اختیار کرنا ؛ اکڑ دکھانا
  • (بال) تراشنا، مون٘ڈنا ، خط کی اصلاح کرنا
  • (بکھرے ہوئے اور منتشر یا اجڑے ہوئے کو سلیقے اور قرینے سے) سن٘وارنا
  • (شعر) کہنا، نظم کرنا ۔
  • (قمار بازی) جیتنا ، کمانا ، کسب کرنا ، رقم پیدا کرنا
  • ۔ تصنیف و تالیف کرنا ، مرتب و مدون کرنا ، تحریر کرنا۔
  • ۔ سکھانا ، تربیت دے کر صلاحیت پیدا کرنا ۔
  • ۔ آباد کرنا ۔
  • ۔ اصلاح دینا ، تصحیح و ترمیم کرنا۔
  • ۔ بگاڑنا ، نقصان کرنا ،٘ ضرر پہنچانا (بطور استفہام) ۔
  • ۔ حاصل کرنا ، نفع پانا ۔
  • ۔ مشکّل کرنا ، کھین٘چنا ، قلم یا مو قلم سے صورت کشی کرنا ۔
  • ادب سیکھنا ، راہ راست پر آنا ، (عادت وغیرہ) سدھارنا ۔
  • بعض الفاظ کے ساتھ فعل مرکب یا محاورے کے طور پر حسب سیاق و سباق مقرر مفہوم ادا کرنے کے لیے مستعمل جیسے : بال بنانا، جسم بنانا ، چور بنانا وغیرہ (اپنے اپنے مقام پر مذکور)
  • دل سے (کہانی وغیرہ) گھڑنا ، اصلیت کے خلاف بناوٹی بات کرنا ، جھوٹ سچ ملانا

شعر

English meaning of banaanaa

Sanskrit, Hindi - Transitive verb

  • adjust, reconcile
  • appoint
  • build, construct
  • Build, invent, Make, Produce
  • compose (music, etc.)
  • cook
  • decorate, adorn
  • dress (food)
  • invent, devise, concoct, contrive
  • make, create, prepare, form, mould, shape, fashion
  • manufacture, fabricate, forge
  • mend, repair
  • mock, feign, make a fool of
  • perform
  • pluck (a fowl)
  • reform, rectify, correct (a poetic work of a disciple)

बनाना के हिंदी अर्थ

संस्कृत, हिंदी - सकर्मक क्रिया

  • : = बुनवाना
  • पकाना, खाना तैयार करना
  • ज़बह करना, गोश्त साफ़ करके छोटे छोटे टुकड़े करदेना
  • नियुक्त करना, पदोन्नति करना
  • निर्माण या तैयार करना,रचना करना,ठीक करना, सुधारना, मरम्मत करना,निर्माण करना या कराना, इमारत उठाना
  • एक स्थिति से दूसरी स्थिति में लाना, एक आदत की जगह दूसरी आदत डलवाना
  • सिखाना, दीक्षा दे कर योग्यता पैदा करना,कमियों को दूर करके सुसंकृत करना, सुसज्जित करना, सजाना
  • किसी चीज को अस्तित्व देना या सत्ता में लाना। रचना। जैसे-(क) ईश्वर ने यह संसार बनाया है। (ख) सरकार ने कानून बनाया है।
  • बिगड़े हुए काम को ठीक करना, प्रतिकूल परिस्थिति को अनुकूल बनाना
  • मूर्ख बनाना, खिन्न करना, निंदा करना, मज़ाक़ उड़ाना,उपहास करना
  • भौतिक वस्तुओं के संबंध में, उन्हें तैयार या प्रस्तुत करना। रचना। जैसे-(क) मकान या कारखाना बनाना। (ख) गंजी या मोजा बनाना।
  • (शे'र) कहना, नज़्म करना
  • आविष्कार करना, तैयार करना, गढ़ना
  • ۔

بنانا سے متعلق دلچسپ معلومات

بنانا ’’کھانا پکانا‘‘ کی جگہ ’’کھانا بنانا‘‘ ہندی کا روز مرہ ہے لیکن افسوس کہ اردو میں بھی بعض لوگ اسے برتنے لگے ہیں۔ کھاناپکانے، یا کھانے کی کوئی اور چیز پکانے کے لئے اردو میں اس محاورے کی کوئی ضرورت نہیں، خاص کر اس وجہ سے کہ ’’بنانا‘‘ کامصدر کھانے کی چیزوں کے لئے ہمارے یہاں اچار،چائے، چٹنی، حلوہ، قہوہ [ کافی] اور مربہ کے لئے مستعمل ہے۔ زبان کی خوبی یہ ہے اس میں مختلف چیزوں اور کاموں کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت بیش از بیش ہو۔ یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ ہم بعض چیزوں کے لئے ’’بنانا‘‘ بہتر سجھتے ہیں اور بعض کے لئے ’’پکانا‘‘۔ یعنی ہم نے ’’پکانا‘‘ اور ’’بنانا‘‘ میں تفریق کی ہے۔ اگر کھانے کی سب چیزوں کے ساتھ ’’بنانا‘‘ بولا جائے تو یہ تفریق غائب ہو جائے گی اور زبان ایک قوت سے محروم رہ جائے گی۔ بیدار بخت بتاتے ہیں کہ میں نے ٹورانٹو سے دلی اپنی ایک بزرگ کو لکھا کہ مجھے آلو گوشت بنانے کی ترکیب لکھ بھیجئے۔ انھوں نے جواب میں لکھا ،’’بیٹا، گوشت تو قصائی بناتا ہے۔ تم شاید پکانے کی ترکیب جاننا چاہتے ہو۔‘‘واضح رہے کہ انگریزی کھانوں، مثلاً آملیٹ، اسٹیک (Steak)، پڈنگ، پیتسا(Pizza)، سوپ، کیک، وغیرہ کے ساتھ ’’بنانا‘‘ بولتے ہیں۔ اور ’’آچار/اچار‘‘ کے ساتھ ’’بنانا‘‘ اور ’’ڈالنا‘‘ دونوں مستعمل ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بنانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بنانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone