تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ حافِظ" کے متعقلہ نتائج

اللہ

معبود، خدائے تعالیٰ کا اسمِ ذات، اسمائے صفاتی کے مقابل

اَلله ہُو

(لفظاً) اللہ و ہی ایک ہے وہ اللہ، (مراداََ) صوفیوں کا نعرۂ مستانہ یا ضرب

اَللہ ہے

خدا ہی چاہے تو ایسا ہو، بجز خدا اور کسی کے بس کا کام نہیں، شاید ایسا ہوجائے (مایوسی، بیکسی اور بے بسی کے موقع پر مستعمل)

اَللہ اِزم

بھارت کے صوبہ کرناٹک میں فروغ پانے والے ایک فرقے کا نام جس کے بانی ابراہیم خان ولد یوسف خان نے مامور من اللہ اور خدا سے ہم کلام ہونے کا دعویٰ کیا تھا

اَللہ رے

سبحان اللہ، کیا کہنا، بل بے، اف رے، (تعریف و تحسین یا کسی وصف کی کثرت کے موقع پر مستعمل)

اَللّٰہ جی

ارے واہ! خوب رہی (طنز کے موقع پر)

اَللہ سُوں

اللہ کی قسم

اَللہ لوگ

اللہ والا، خدا رسیدہ ؛ بھولا بھالا ، سیدھا سادہ ، معصوم صفت

اَللہ بھاو

مفت، بغیر کسی معاوضے یا جدوجہد کے

اَللہ اَللہ

کیا خوب، سبحان اللہ، کیا کہنا، حیرت و تعجب کا مقام ہے

اَللہ قَسَم

خدا کی قسم .

اَلله رے

اَللہ مِیاں

اللہ صاحب

اَللہ یار

رک: اللہ حافظ .

اَللہ پاک

خدا کی ذات جو ہر برائی سےمبرا ہے (اللہ کے نام کے ساتھ تعظیمی کلمہ).

اَللہ والا

وہ شخص جو تعلقاتِ دنیا سے کنارہ کش ہوکر خدا کا ہورہے، تارک الدنیا، باخدا، خدا رسیدہ

اَللہ حافِظ

خدا حافظ، فی امان اللہ، اللہ کو سونپا، (رخصت کر نے کے موقع پر مستعمل)

اَلله قَسَم

اَللہ آمِیں

منت مراد، خدا کی جناب میں دعا و تمنا

اَلله لوگ

اللہ والا، خدا رسیدہ

اَلله مِیاں

اسم، اللہ کے ساتھ تعظیماً مستعمل

اَللہ بیلی

(لفظاََ) اللہ نگہبان ہے

اَللہ خَیر

الہیٰ خیر ہو (خطرہ درپیش ہونے کے موقع پر بے ساختہ مستعمل).

اَللہ کِسُوں

اللہ کی سوں (رک) کی تخفیف .

اَللہ والی

اللہ والا (رک) کی تانیث.

اَلله حافِظ

خدا حافظ، فی امان اللہ، اللہ کو سونپا، (رخصت کر نے کے موقع پر مستعمل)

اَللہ صاحِب

اسم، اللہ کے ساتھ تعظیماً مستعمل

اَللّٰہ تَوبَہ

تعجب خیز یا نفرت کی بات ہے، بڑا افسوسناک، اللہ محفوظ رکھے، اللہ بچائے

اَللہ تعالیٰ

خدائے بزرگ و برتر

اَللہ آمِین

اَللہ مارا

نگوڑا ، خدائی خوار ؛ مصیبت زدہ .

اَللہ ماری

اللہ مارا (رک) کی تانیث.

االله رکھے

اَللہ لَگْتی

حق بات، سچی بات، انصاف کی بات

اَللہ اَللہ بھائی اَللہ اَللہ ، میرا بیٹا سوئے اَللہ اَللہ

بچوں کو تھپک تھپک کر سلاتے وقت ترنم کے ساتھ عورتوں کی لوری یا روز مرہ

اَللہ مَسْتی

خداوندِ عالم کی صحبت میں مستغرق ہونا، صوفی پن

اَللہ جانے

ہم نہیں جانتے، معلوم نہیں، خدا معلوم (کسی امر سے واقفیت نہ ہونے کے موقع پر)

اَللہ اَللہ رے

سبحان اللہ، کیا کہنا، بل بے، اف رے، (تعریف و تحسین یا کسی وصف کی کثرت کے موقع پر مستعمل)

اَللہ ہی اَللہ

سبحان اللہ ،کیا کہنا ، ماشائ اللہ بے حد و بے انتہا (تحسین و توصیف میں مبالغے مے موقع پر).

اَللہُ الْغَنی

(لفظاََ) اللہ بے نیاز ہے

اَللہ بَخْشے

(لفظاََ) خدائے تعالیٰ مر نے والے کے گناہ معاف کرے

اَللہ اَللہ کَر

رک: اللہ اللہ کرو .

اَلله ماری

اللہ مارا کی تانیث

اَلله مارا

نگوڑا، خدائی خوار

اَللہ اَللہ کَرو

جھوٹ نہ بولو، اتنا مبالغہ نہ کرو.

اَللہ بَچائے

خدا محفوظ رکھے

اَللہ کی دین

عطیۂ خداوندی ، خدا کی بخشی ہوئی دولت ،خود کمائی ہوئی کے بالمقابل.

اَللہ چاہے

انشاء اللہ، اگر خدا کو منظور ہے (تو)

اَللہ اَللہ کی چِیز

(عور) فاتحہ یا نذر کی مٹھائی وغیرہ (فاتحہ یا نذر سے پہلے بچوں کو اس مٹھائی وغیرہ کے کھانے سے جو فاتحہ یا نذر کے لئے رکھی ہے منع کرتے وقت مستعمل)

اَللہ اللہ بھائی کے

بچے کو تھپکنے اور سُلانے کی لوری

اَللّٰہ شافی اَللّٰہ کافی

اللہ شافی مطلق ہے وہی کافی ہے (تفاول کے طور پر دوا پیتے وقت یا مریض کی عیادت کے موقع پر مستعمل)، اللہ تعالیٰ شفا دے گا

اَللہ کی گائے

سیدھا سادہ بھولا بھالا، نادان

اَللہ اَللہ ہونا

نذر نیاز ہونا

اَللہ اَللہ کَرْنا

خدا کی یاد میں مصروف رہنا، توکل یا گوشہ نشینی کی زندگی کا گزارنا، وظیفہ پڑھنا، ورد کرنا

اَللہ رَکّھو

چشمِ بد دور ، خدا نظر بد سے بچائے .

اَللہ رَکّھے

خدا زندہ یا برقرار رکھے

اَللہ کا شیر

راہ خدا میں سرفروشی کر نے والا بہادر، مردِ مومن جو غازی ہو

اَللہ مِلائی جوڑی

دونوں صفات بد میں یکساں.

اَللہ کی راہ

فی سبیل اللہ ، خدا کے نام پر ، نیک کام سمجھ کر ،خدائے تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے .

اَلله کی سُوں

اللہ کی قسم

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ حافِظ کے معانیدیکھیے

اَللہ حافِظ

allaah-haafizअल्लाह-हाफ़िज़

اصل: عربی

وزن : 22122

عبارت

اَللہ حافِظ کے اردو معانی

 

  • خدا حافظ، فی امان اللہ، اللہ کو سونپا، (رخصت کر نے کے موقع پر مستعمل)
  • خدا حفاظت کرے، اللہ صد مے سے بچائے

شعر

English meaning of allaah-haafiz

 

  • may God be your rescuer said at the time of bidding farewell

अल्लाह-हाफ़िज़ के हिंदी अर्थ

 

  • ईश्वर रक्षा करे, ईश्वर रक्षा में दिया, ईश्वर को सौंपा (प्रस्थान या विदा करने के अवसर पर प्रयुक्त)
  • ईश्वर सुरक्षा करे, ईश्वर दुख से बचाए

اَللہ حافِظ سے متعلق دلچسپ معلومات

اللہ حافظ کچھ عرصے سے پاکستان میں’’خدا حافظ‘‘ کی جگہ ’’اللہ حافظ‘‘ بولا اور لکھا جانے لگا ہے۔ ان کی دیکھا دیکھی بعض اہل ہند بھی اس راہ پر چل نکلے ہیں۔ اس تبدیلی کی مصلحت سمجھ میں نہیں آتی۔ الوداعی سلام کے معنی میں’’اللہ حافظ‘‘ اردو کا روز مرہ نہیں، ’’خدا حافظ‘‘ اردو کا روزمرہ ہے، بہادر شاہ ظفر؎ ہم تو چلتے ہیں لو خدا حافظ بت کدے کا بتو خدا حافظ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترقی اردو بورڈ، پاکستان کے ضخیم ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں ’’اللہ حافظ‘‘ بطور الوداعی سلام درج نہیں ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ’’اللہ‘‘ تو عربی ہے، اور’’خدا‘‘ فارسی، اس لئے ’’خد ا حافظ‘‘ کہنا درست نہیں۔ اول تو یہ عربی فارسی کی دلیل بے معنی ہے، کیوں کہ ہم اردو سے بحث کر رہے ہیں، اور اردو میں بحث کر رہے ہیں۔ اردو اپنی جگہ پر مستقل زبان ہے، وہ کسی غیر زبان کی پابند کیوں ٹھہرائی جائے؟ دوسری بات یہ کہ اگر’’اللہ‘‘ کو عربی، اور’’خدا‘‘ کو فارسی ہونے کی بنا پر یکجا کرنا غلط ہے تو پھر اردو کے ان گنت فقرے غلط قرار دینے ہوں گے۔ مثلاً ’’خدائے تعالیٰ‘‘، ’’خدائےعز و جل‘‘ ، ’’خدائے واحد‘‘، ’’خدا رکھے‘‘، ’’خدا واسطے کا بیر‘‘، وغیرہ۔ ظاہر ہے کہ یہ سب فقرے صحیح اور فصیح ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ ’’خدا حافظ‘‘ بالکل صحیح اور مروج ہے۔ ’’اللہ حافظ‘‘ غلط نہیں، لیکن غیر ضروری اور ایجاد بندہ ہے۔ یہ اس لئے بھی غیر ضروری ہے کہ اسے اکثر برے معنی میں بولتے ہیں، مثلا: ان کی کارکردگی اس قدر بگڑچکی ہے کہ اس کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ آپ کو گھر کی خبر ہے نہ دفتر کی، آپ کا بس اللہ حافظ ہے۔ بس میاں یہ بیل منڈھے چڑھ چکی، اللہ حافظ ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ حافِظ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ حافِظ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone