تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھوں" کے متعقلہ نتائج

ہاتھوں

۱. (ii) جانور کے آگے کے دونوں پیر ۔

ہاتھوں تَلے

ہاتھوں کے نیچے ؛ حفاظت یا نگرانی میں نیز موجودگی میں ۔

ہاتھوں پَلنا

رک : ہاتھوں بکنا ؛ غلام ہونا ؛ تابع ہونا ، مطیع ہونا.

ہاتھوں دَھرنا

رک : ہاتھوں میں رکھنا ۔

ہاتھوں بِکنا

بندئہ بے دام ہونا ، ہر بات زر خرید غلام کی طرح ماننا ؛ نہایت والہ و شیدا ہو جانا ۔

ہاتھوں سے

(اپنے یا کسی کے) ہاتھ سے، ہاتھوں کے ذریعے، بدست

ہاتھوں میں گَٹّے پَڑ جانا

ہاتھوں میں جابجا کھال کا سخت ہوجانا (سخت کام یا مشقت کی وجہ سے) ۔

ہاتھوں کے مور اُڑ گَئے

خوف سے بدحواس ہو گئے .

ہاتھوں میں گَٹّھے پَڑ جانا

ہاتھوں میں جابجا کھال کا سخت ہوجانا (سخت کام یا مشقت کی وجہ سے) ۔

ہاتھوں بَڑْھنا

بہت بڑھ جانا ، کئی ہاتھ بڑھ جانا ؛ بہت اضافہ ہو جانا ۔

ہاتھوں اُچَھلْنا

اونچا اچھلنا، زور سے اچھلنا، بہت اچھلنا

ہاتھوں اُچَکنا

آدمی یا کسی جانور کا بہت اُچھلنا، کسی چیز کا انتہائی جست کرنا

ہاتھوں اُوچَھلْنا

اونچا اچھلنا ، زور سے اچھلنا ، بہت اچھلنا ۔

ہاتھوں پَر آنا

(بیماری کے سبب) انتہائی لاغر اور کمزور ہو جانا ، اتنا کمزور ہو جانا کہ بہ آسانی اٹھا لیا جائے نیز لب دم ہو جانا ، نزع یا موت کا عالم ہونا ۔

ہاتھوں پَہ لانا

ہاتھوں پر رکھ کر لے جانا ۔

ہاتھوں کا مَیل

حقیر چیز ، معمولی شے ، بے حیثیت چیز ؛ مراد : دولت ، روپیہ پیسہ ۔

ہاتھوں پھانْدنا

آدمی یا گھوڑے کا کئی گز کی بلندی تک جست کرنا

ہاتھوں کو دیکْھنا

مالی مدد کی امید میں کسی کی طرف دیکھنا، امید رکھنا، توقع رکھنا

ہاتھوں میں رَہْنا

قبضے میں رہنا ، تصرف میں رہنا ، پاس ہونا ۔

ہاتھوں سے چَلْنا

رک : ہاتھوں سے نکلنا ؛ ہاتھ سے چھوٹ جانا ۔

ہاتھوں میں پَڑنا

قبضے میں آنا ، تصرف میں آنا ۔

ہاتھوں میں رَکْھنا

نہایت حفاظت سے رکھنا ؛ ناز و نعم سے پالنا ، آرام سے رکھنا .

ہاتھوں سے نِکَلنا

قابو سے باہر ہو جانا ، بس میں نہ رہنا ، اختیار میں نہ رہنا ۔

ہاتھوں کی صَفائی

رک : ہاتھ کی صفائی ؛ مہارت ، مشق نیز چالاکی ۔

ہاتھوں کو مَلْنا

رک : کف ِافسوس ملنا ؛ پشیماں ہونا ، پچھتانا ، افسوس کرنا ۔

ہاتھوں کی لکِیریں

ہاتھوں کی ریکھائیں، ہاتھوں پر بنے ہوئے خطوط، نشانِ دست، (مجازاً) قسمت کا لکھا، مقدر، نقش جو مٹ نہ سکے، وہ نشان یا نقش جو مٹائے نہ مٹے

ہاتھوں پَر لینا

(کوئی چیز) ہاتھوں پر اس طرح لینا کہ گرنے نہ پائے ؛ مراد : سنبھال لینا ، قابو میں رکھنا ۔

ہاتھوں بَڑا ہونا

بہت لمبا ہونا ، کسی چیز کا پیمائش میں بڑھ جانا ۔

ہاتھوں پَر اُٹھانا

بہت عزت دینا ، خوب پذیرائی کرنا ۔

ہاتھوں بَڑھ جانا

۔بہت بڑھ جانا۔؎

ہاتھوں پَر دَھرنا

ہاتھوں پر رکھنا ، ہاتھوں سے پکڑنا ۔

ہاتھوں قَلَم ہونا

ہاتھ میں قلم ہونا، بھلائی بُرائی کسی کے اختیار میں ہونا، کسی اور کے ہاتھ کا لکھا ہونا نیز مقدر میں لکھا ہونا

ہاتھوں دِل بَڑھانا

نہایت حوصلہ افزائی کرنا، بہت ہمت بڑھانا

ہاتھوں تَنگ آنا

سخت بیزار ہونا ، بہت پریشان ہونا ۔

ہاتھوں تَنگ ہونا

رک : ہاتھوں تنگ آنا ۔

ہاتھوں ہاتھ بِکنا

بہت جلد بِک جانا ، جلد فروخت ہو جانا۔

ہاتھوں بِک جانا

وفاداری کا سودا کر لینا ، مفادات کی خاطر بدل جانا ، فروخت ہو جانا

ہاتھوں پَہ نَچانا

رک : انگلیوں پر نچانا ۔

ہاتھوں سے تَنْگ آنا

۔دیکھو ہاتھ سے تنگ۔

ہاتھوں کے بَل چَلنا

سر زمین کی طرف اور پاؤں بلند کر کے ہاتھوں کے سہارے چلنا

ہاتھوں کی چَٹ چَٹ

بلائیں لینے میں انگلیوں کے چٹخنے سے پیدا ہونے والی آواز ۔

ہاتھوں کو پَھیلانا

رک : ہاتھ پسارنا ؛ دست سوال دراز کرنا ۔

ہاتھوں کو سَنبھالْنا

رک : ہاتھوں کو تھامنا.

ہاتھوں ہاتھ پِھرنا

ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں جانا ۔

ہاتھوں بَرباد ہونا

کسی کے سبب سے تباہ ہونا ۔

ہاتھوں ہاتھ پَہُنْچنا

ہاتھوں ہاتھ پہنچانا (رک) کا لازم ، فوراً پہنچنا ؛ قدر کے ساتھ پہنچنا ، عزت کے ساتھ پہنچنا ۔

ہاتھوں ہاتھ نِکَلنا

کسی چیز کا فوراً بک جانا ، تیزی سے فروخت ہو جانا ، قبول عام حاصل ہونا ۔

ہاتھوں چھاؤں کَرنا

نہایت حفاظت کرنا ، تحفظ دینا ؛ بہت خیال رکھنا ۔

ہاتھوں چھاؤں رَکھنا

۔(عو)کمال حفاظت سے رکھنا۔(فقرہ) نہیں تو یہی اولاد جس کی تم اللہ بسم اللہ کرتی ہاتھوںچھاؤں رکھتی ہو تمہاری دشمن ہوجائے گی۔

ہاتھوں چھاؤں رَکْھنا

ہاتھوں کے سائے میں رکھنا ، نہایت حفاظت سے رکھنا ، بہت خیال رکھنا ؛ ناز و نعم سے پرورش کرنا ، لاڈ کرنا ، ناز اٹھانا ۔

ہاتھوں ہاتھ اُڑانا

فوراً خرید لینا ۔

ہاتھوں چھاؤں پَلْنا

ہاتھوں میں پرورش پانا ؛ ناز و نعم سے پلنا ، حفاظت میں پرورش ہونا ۔

ہاتھوں ہاتھ پَہونچْنا

ہاتھوں ہاتھ پہنچانا (رک) کا لازم ، فوراً پہنچنا ؛ قدر کے ساتھ پہنچنا ، عزت کے ساتھ پہنچنا ۔

ہاتھوں ہاتھ پَہونچانا

حفاظت کے ساتھ پہنچانا ۔

ہاتھوں پَروان چَڑھنا

کسی کے ذریعے ترقی کرنا ۔

ہاتھوں چھاؤں بَڑھنا

ہاتھوں کے سائے میں بڑا ہونا ؛ مراد : نگرانی میں پرورش پانا ؛ تحفظ میں پلنا ۔

ہاتھوں سے نِکْلا جانا

رک : ہاتھوں سے نکل جانا / نکلنا ۔

ہاتھوں سے نِکَل جانا

(زمین ، ملکیت یا کوئی شے) قبضے میں نہ رہنا ، تصرف میں بھی نہ رہنا قبضے سے جاتے رہنا ، ہاتھ سے جاتے رہنا ۔

ہاتھوں میں ناگ کِھلانا

خطرناک کام کرنا (رک : ہاتھ میں سانپ کھلانا) ۔

ہاتھوں کے توتے اُوڑانا

حواس باختہ کرنا ، بدحواس کر دینا ، حیرت زدہ کردینا۔

ہاتھوں سے متعلق محاورے

ہاتھوں

اصل: سنسکرت

'ہاتھوں' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone