اشتقاق
’’قَرُبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَقارِب
وہ لوگ جن سے کسی قسم کا رشتہ ہو، اعزہ، رشتہ دار
اَقْرَب
(فاصلے یا رسائی کے لحاظ سے) نسبۃً قریب، قریب تر، بہت زیادہ نزدیک
اَقْرِبا
عزیز، قریب، رشتہ دار، اعزہ
تَقَرُّب
نزدیک ہونے کی کوشش کرنا، قرب ڈھونْڈنا
تَقْرِیباً
قریب قریب، تخمینی طور پر، اندازاً
تَقْرِیبات
’تقریب‘ کی۔ فارسی میں موقع اور محل کے معنی میں مستعمل ہے، رسوم، اجتماعات، جشن، شادی بیاہ وغیرہ
قَرابَت
قربت، نزدیکی، ظاہری یا باطنی قربت، نزدیکی تعلق
قَرابَت دار
رشتہ دار، ناتہ دار، قریبی رشتہ دار
قَرابَتی
رشتے کا، یگانہ، رشتہ دار، عزیز
قَرَابَہ
عرق وغیرہ رکھنے کا بڑا شیشہ، شیشۂ شراب، صراحی، (مجازاً) بڑا پیالہ
قُرْب
نزدیکی (ظاہری، باطنی، مکانی یا زمانی)، نزدیک آنا قُربت
قُرْبان
جو کسی اچھے مقصد کے معنی خیز نتیجہ کے لیے قربان ہو جائے، نثار، فدا
قُرْبانی
کسی عظیم کارنامہ یا مقصد کی تکمیل کے لیے کی جانے والی قربانی
قُرْبَت
ظاہری یا معنوی نزدیکی نیز تقرب، رشتہ داری
قِرْبَہ
۱. پانی یا دودھ کی مشک ، مشکیزہ.
مُتَقارِب
(عروض) انیس (۱۹) بحروں میں سے ایک بحر کا نام جس کا وزن فعولن (آٹھ بار) ہے (وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس بحر میں ہر رکن خماسی ہے اور سب ارکان چھوٹے چھوٹے ہونے کے باعث نزدیک نزدیک واقع ہیں)
مُتَقَرِّب
قربت رکھنے والا، تقرب حاصل کرنے والا
مُقارَبَت
باہم قربت، آپس میں ملنا، قربت، نزدیکی
مُقَرَّب
مصاحب، قریبی، منھ چڑھا، محرم راز، ہم راز
مُقَرَّبان
جنھیں قربت حاصل ہو، مصاحبین
مُقَرَّبین
اعزا، جنھیں قربت حاصل ہو، مصاحبین، (عموماً بادشاہ یا حاکم کے دربار سے وابستگی رکھنے والے لوگ، جنھیں بزرگی دی گئی ہو)، مقربان