اشتقاق
’’جَذَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَجاذُبی
تجاذب سے منسوب، باہمی کشش
جاذِب
کاغذ جو روشنائی کو چوس کو خشک کر دیتا ہے، سیابی چٹ، بلاٹنگ پیپر
جاذِبَہ
اپنی طرف کھین٘چنے والی قوت ، کشش .
جاذبِیَت
جذب کرنے کی قوت یا صلاحیت، کشش
جَذْب کَرْنا
چوس لینا، اخذ کرنا، کھنْچنا، کشش کرنا، مائل کرنا، لبھانا
جَذْباتی
جذبات سے منسوب یا متعلق، جَذبات کی وجہ سے پَیدا ہونے والی خَصُوصیات، سریع الانفعال، سریع الغضب
جَذْباتِیَت
جذبہ کا اسم کیفیت، انسان کا فطری میلان جیسے خوشی، غم، غصہ وغیرہ
جَذْبی
جذب سے متعقلق، مل جانا، ضم ہوجانا
مُتَجاذِب
ایک دوسرے کو کھینچنے والے
مَجْذُوب
(مراد) محبت الٰہی میں مدہوش، یاد الٰہی میں غرق، صاحب جذب
مَجْذُوبانَہ
مجذوب کا سا، مجذوب کی مانند، مجذوب کی طرح کا
مَجْذوبوں
خدا کی یاد میں ایسا ڈوبا ہوا کہ اسے دنیا کی باتوں کا ہوش باقی نہیں رہے اسی لیے محض دنیا والوں کے نزدیک مخبوط الحواس ہو
مَجْذُوبِیَت
۱۔ مجذوب ہونے کی حالت ، درجہ یا مرتبہ ، مجذوبی ۔
مُنجَذِب
جذب ہونے والا، جو جذب ہو جائے