زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’شاعری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’شاعری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آزادْ نَظْم
وہ نظم جس كے مصرعوں میں دریف وقوافی كی پابندی نہ ہو اور جس كے مصرعوں میں اركان كی تعداد عروضی قواعد كے برخلاف مختلف ہو
بَیْت بازی
مقرر طریقے سے کھیل کے طور پر طالب علموں کی مقابلۃً شعر خوانی، (جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اوّل ایک لڑکا 'بسم اللہ الرحمٰن الرحیم' پڑھے گا، مقابل دوسرا لڑکا 'رحیم' کے آخری حرف یعنی 'م' سے شروع ہونے والا شعر سنائے گا، اسی طرح جس حرف پر ایک لڑکے کا شعر ختم ہوگا دوسرا مقابل لڑکا اسی حرف سے شروع ہونے والا شعر پڑھے گا اور آخر میں جو لڑکا جوابی شعر پڑھنے سے قاصر ہوگا وہ شکست خوردہ مانا جائے گا
پِت
(طب) اخلاط اربعہ (سودا، صفرا، بلغم، خون) میں سے ایک خلط کا نام، صفرا، زرد رن٘گ کا کڑوا پانی، جو پتے کے اندر ہوتا ہے، پت
پَرْتَھم
پہلا، اگلا، ابتدائی، کسی سلسلے میں پہلا، نہایت پرانا، قدیم، اگلے زمانے کا، اصلی، ذاتی، گزشتہ، سابقہ، پیشین، بڑا، اچھا، عمدہ، اعلیٰ، لاجواب، بے مثل
چَھپَّہ
ایک صنف سخن یعنی چھ مصرعوں کا بند جو مختلف انداز میں لکھا جاتا ہے، کل مصرعے مقفیٰ یا ہر مصرعہ کا قافیہ الگ یا دو مصرعے باہم مقفیٰ اور ردیف بھی استعمال کر لیتے ہیں
حُدیٰ
عرب کے اونٹ والوں کا مخصوص گانا، جو اونٹ کی سواری کے وقت گاتے ہیں، وہ گیت جو شتربان اونٹ ہانکتے ہوئے گاتے ہیں تاکہ اونٹ تیز چلیں، عرب شتربانوں کا نغمہ
ذُو بَحْرَین
(شاعری) وہ شعر جو دو یا زیادہ بحروں میں پڑھا جا سکے، (علمِ بدیع میں اسے صنعتِ مُتَلّون یا تَلون کہتے ہیں)
رِعایَتِ لَفْظی
(شاعری) الفاظ کی ایک ایسی ترتیب، جس میں سادگی، بے تکلُّفی اور بے ساختگی کی فطری راہ ترک کرکے بات کہنے والا اُنہیں تکلّف اور تصنع کے رشتے میں جوڑتا ہے، لفظی مناسبت
زَمِین طَرَح کَرْنا
(شاعری) قِافیہ و ردیف اور بحر کا تعیّن یا انتخاب کرنا، غزل یا مقفّی و مردّف نظم کہنے کے لیے کوئی مصرع طرح مقّرر کرنا
سی حَرْفی
ایک ایسی نظم جس کے (عموماً ۳۰) اشعار، بہ اعتبار حروف تہجّی بالترتیب لکھے جاتے ہیں اس کا موضوع بالعموم تصوف یا محبت و فرقت کے مصائب ہوتا ہے (پنجابی شاعری سے مخصوص)
صَنْعَتِ اِیہام
شاعری: وہ صنعت جس میں شاعر اپنے کلام میں کوئی ایسا لفظ لائے جس کے دو معنی ہوں، ایک قریب دوسرا بعید اور شاعر کی مراد بعید معنی سے ہو
صَنْعَتِ تَصْحِیف
(شاعری) شعر میں ایسے الفاظ لانا کہ نقاط کے ردوبدل سے دوسرے لفظ بن جائیں اور اگر مدح ہو تو ہجو ہو جائے.
صَنْعَتِ تَضاد
(شاعری) کلام میں ایسے الفاظ استعمال کرنا جن کے معنی آپس میں ایک دوسرے کی ضد اور مقابل ہوں
صَنْعَتِ تَوشِیح
(شاعری) ایسے اشعار کہنا جن کے ہر مصرع یا ہر شعر کے پہلے حروف کو جمع کرنے سے کوئی نام یا عبارت بن جائے ، اسی طرح آخری حروف کو جمع کرنے سے نام یا عبارت بن جائے.
صَنْعَتِ مُبالَغَہ
(شاعری) کسی امر کو شدّت و ضعف میں اس حد تک پہنچا دینا کہ اس حد تک اس کا پہنچنا محال یا بعید ہو.
صَنْعَتِ مَعْنَوی
(شاعری) وہ صنعت جو شعر میں معنوی خوبیوں کا اضافہ کرے ، مثلاً صنعت ابہام ، صنعتِ تضاد وغیرہ .
قافِیَہ
(عروض) چند حروف و حرکات کا مجوعہ جس کی تکرار الفاظ مختلف کے ساتھ آخر مصرعِ یا آخر بیت یا دو فقروں کے آخر میں پائی جائے خواہ وہ الفاظ لفظاً مختلف ہوں یا معناً
مَدْحِ حاضِر
(شاعری) وہ تعریف و توصیف جو ممدوح کے سامنے یا اس کو مخاطب کرکے کی جائے (عموما ً قصیدے میں)
مُرَدَّفَہ
(شاعری) ردیف والا (قافیہ) حرف روی کے قبل حروف مدہ میں سے کوئی حرف جو بغیر کسی واسطے کے ہو نیز حرف قید جو روی کے ساتھ آئے ۔
مِصْرَعِ پیچیدَہ
(شاعری) وہ مصرع، جو لفظی یا معنوی طور پر الجھا ہوا یا دقیق ہو، وہ مصرع جس کا مضمون دقیق ہو
مَضْمُون چُسْت باندْھنا
(شاعری) قرینے کی بات نظم یا تحریر کرنا ، وہ مضمون باندھنا کہ جس میں کوئی خاص بات دل کش انداز میں نظم ہو
مَطْلَعِ ثانی
(شاعری) قصیدے یا غزل میں مطلع کے بعد اگر دوسرا مطلع بھی کہا جائے تو اسے مطلع ثانی کہتے ہیں؛ حسن ِمطلع بھی
مَعْمُولِیات
روزمرہ کی باتیں یا چیزیں، عام سطح کی باتیں، شاعری یا نثر میں ایسے خیالات کا اظہار کرنا جو عوام کے فہم و شعور سے مطابقت رکھتے ہوں
نَظْمِ آزاد
(شاعری) جدید نظم کی وہ قسم جس میں ردیف اور قافیے کی پابندی نہیں کی جاتی اس میں بحر اور وزن کی پابندی تو ہوتی ہے لیکن اس کا ہر مصرع الگ بحر میں ہو سکتا ہے، آزاد نظم
نَظم گو
نظم کہنے والا شاعر، نظم لکھنے والا (غزل گو کے مقابل) ایسا شاعر جو شاعری کی تمام قسموں میں سے صرف نظم کہتا ہو،
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔