تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رُباعی" کے متعقلہ نتائج

رُباعی

چار سے مرکب، چار اجزا والا

رَباعی

رک : رباع.

رُباعی گو

رُباعی کہنے والا ، رُباعی لِکھنے والا، رُباعی نِگار.

رُباعی خَصّی

وہ رُباعیس ے تیسرے مِصرعے میں قافیہ ہو.

رُباعِیَہ

چار ارکان یا جزو کا مُرَکّب.

رُباعِیات

رباعیہ، جس کی یہ جمع ہے

بَحْرِ رُباعی

بحر بزج (رک) سے نکلے ہوئے وہ چوبیس وزن جن میں سے کسی ایک میں رباعی (رک) کا ہر مصرع ہوتا ہے (اس اعتبار سے ہر رباعی میں ۴ وزنوں کے مصرعے ہوسکتے ہیں).

اردو، انگلش اور ہندی میں رُباعی کے معانیدیکھیے

رُباعی

rubaa'iiरुबा'ई

اصل: عربی

وزن : 112

جمع: رُباعِیات

موضوعات: شاعری عروض

اشتقاق: رَبَعَ

  • Roman
  • Urdu

رُباعی کے اردو معانی

اسم، مؤنث، واحد

  • چار سے مرکب، چار اجزا والا
  • چارچار بار کر کے، (ایک نوبت کے بجائے) چارنوبت، چہار چند، چوگنا
  • (عروض) بحر کے مُقَرَّر چوبیس اوزان میں سے کسی ایک یا زیادہ (تا چہار) وزن میں کہی ہوئی چار مصرعوں والی نظم جس کے پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعوں والی نظم جس کے پہلے مصرعوں اور چوتھے مصرع میں قا فیہ ہو (تیسرے میں ہو یا نہ ہو)

صفت

  • جس کے چار حصے یا جز ہوں، چار اجزا والا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

رُبائی

اچک لے جانے کا عمل، چھین لینے کی کیفیت، لینے والا

Urdu meaning of rubaa'ii

  • Roman
  • Urdu

  • chaar se murkkab, chaar ajaza vaala
  • chaarchaar baar kar ke, (ek naubat ke bajaay) chaar naubat, chahaar chand, chauguna
  • (uruuz) bahr ke muqarrar chaubiis ozaan me.n se kisii ek ya zyaadaa (taa chahaar) vazan me.n kahii hu.ii chaar misro.n vaalii nazam jis ke pahle duusre aur chauthe misro.n vaalii nazam jis ke pahle misro.n aur chauthe misraa me.n qaafiyaa ho (tiisre me.n ho ya na ho
  • jis ke chaar hisse ya juz huu.n, chaar ajaza vaala

English meaning of rubaa'ii

Noun, Feminine, Singular

  • four stages
  • four, one out of four, the fourth part
  • a stanza of four lines, a genre of poetry having four lines, a quatrain

Adjective

  • having four parts

रुबा'ई के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • चार से मिश्रित, चार अंशों वाला, चतुश्चरण
  • चार-चार बार करके, (एक चरण के बजाय) चार चरण, चार गुना, चौगुना
  • (छंद) उर्दू और फ़ार्सी का एक छंद-विशेष जिसका मूल वज़्न 1 तगण 1 यगण एक सगण और एक मगण होता है (ऽऽ।, Iऽऽ, ॥ऽ, ऽऽ), इसके पहले दूसरे और चौथे पद में क़ाफ़िया होता है, कभी-कभी चारों ही सानुप्रास होते हैं, परंतु अच्छा यही है कि चौथा सानुप्रास न हो, काव्य की एक शैली जिस में चार पक्तियों में बात पूरी हो जाती है

विशेषण

  • जिसके चार भाग होंं,चार भागों वाला

رُباعی سے متعلق دلچسپ معلومات

عربی میں 'ربع' چار کو کہتے ہیں۔ "رباعی" اس صنفِ نظم کو کہتے ہیں جس کے چار مصرعوں میں ایک مکمل مضمون ادا کیا جاتا ہے۔ اس کا جنم ایران میں ہوا، عمر خیام کی فارسی رباعیات عالمگیر شہرت پا چکی ہیں۔ اردو میں رباعی فارسی سے آئ ہے۔ یہ مخصوص 24 اوزان میں کہی جاتی ہے اور اس میں پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعے میں قافیہ لانا ضروری ہے۔ رباعی کا چوتھا مصرع جیسے پنچ لائن ہوتا ہے۔ رباعی کہنا ایک نازک اور مشکل فن ہے۔ جوش نے بہت سی رباعیاں کہی ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا : ’’رباعی چالیس پچاس برس کی مشاقی کے بعد قابو میں آتی ہے۔ "ان کی مشہور رباعی ہے ۔ غنچے تیری زندگی پہ دل ہلتا ہے صرف ایک تبسم کے لیے کھلتا ہے غنچے نے کہا کہ اس چمن میں بابا یہ ایک تبسم بھی کسے ملتا ہے رباعی کے موضوعات کافی وسیع ہیں۔ اردو میں ابتدا ہی سے شعرا نے اس صنف میں کچھ کچھ طبع آزمائ کی۔ انیس و دبیر نے مذہنی اور اخلاقی مضامین کی رباعیاں لکھ کر اس فن کو اعتبار بخشا۔ اس کے بعد حالی اور اکبر الہ آبادی کے نمایاں نام ہیں جنھوں نے اخلاقیات، سماجیات اور سیاست کو اپنی رباعیوں کا موضوع بنایا۔ فراق گورکھپوری نے " روپ" کے نام سے رباعیات کے اپبے مجموعے میں شرنگھار رس میں ڈوبی رباعیاں لکھیں، جن میں ہندوستانی عورت اور معاشرت کے رنگارنگ مرقعے ہیں۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

رُباعی

چار سے مرکب، چار اجزا والا

رَباعی

رک : رباع.

رُباعی گو

رُباعی کہنے والا ، رُباعی لِکھنے والا، رُباعی نِگار.

رُباعی خَصّی

وہ رُباعیس ے تیسرے مِصرعے میں قافیہ ہو.

رُباعِیَہ

چار ارکان یا جزو کا مُرَکّب.

رُباعِیات

رباعیہ، جس کی یہ جمع ہے

بَحْرِ رُباعی

بحر بزج (رک) سے نکلے ہوئے وہ چوبیس وزن جن میں سے کسی ایک میں رباعی (رک) کا ہر مصرع ہوتا ہے (اس اعتبار سے ہر رباعی میں ۴ وزنوں کے مصرعے ہوسکتے ہیں).

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رُباعی)

نام

ای-میل

تبصرہ

رُباعی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone