’’قبالت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’قبالت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَرْوے کھانا
(قبالت) ہر وقت متلی ہونا، قے کرنے کو جی چاہتا ہے
اُٹَھنگَن
(قبالت) بچے کو جچہ کے پیٹ سے کھینچنے کا ایک اوزار
پَسْلی لَگْنا
(قبالت) زمانۂ حمل میں پیٹ کے بچے کا پسلیوں سے ٹکر کھانا یا حمل کا ماں کی پسلیوں تک پہن٘چ جانا.
پھن
سانْپ کا (پھیلا اور پُھلایا ہوا) سر
پیڑُو
(انسانی جسم میں) ناف کے نیچے کا حصہ، جو کسی قدر ابھرا ہوا ہوتا ہے
تَیمُوسِیَہ
(فن قبالت) شکم مادر میں بچے کے اعضاے جسمانی کی نشو و نما کا نظام.
جھیلی آنا
(قبالت) جھیلی یا آون کا پیٹ سے خارج ہونا
جھیلی چھوڑْنا
(قبالت) ولادت سے تھوڑی دیر پہلے حمل کا سمٹ کر پیٹ کے نچلے حصے میں آ جانا
جھیلی دینا
(قبالت) بچہ پیدا ہونے کے وقت حاملہ کے پیٹ کو اوپر سے پکڑ کر آہستہ آہستہ نیچے حرکت دینا یا سوتنا تاکہ بچہ نیچے اترے اور کھسک کر جلدی باہر آ جائے ۔
چَھت جُھکْنا
(قبالت) رحم کا نیچے کو آجانا جو بچے کی پیدائش کا وقت قریب ہونے کی علامت ہے.
حَمَل سے ہونا
حاملہ ہونا، پیٹ میں بچہ ہونا
حَمَل قَرار پانا
پیٹ میں بچہ پڑنا یا نطفہ قائم ہونا
حَمَل گِرْنا
وقت سے پہلے پیٹ کے بچے کا ضائع ہو جانا
حَمْل کَر دینا
عورت کے ساتھ جماع کر کے اس کو حاملہ کردینا
دُودھ ضامِن ہونا
(قبالت) دودھ پلانے کے زمانے میں عورت کو حمل نہ رہنا ، یہ مدّت عورت کے مزاج اور طبعی کیفیت کے لحاظ سے کم و بیش ہوتی ہے.
گابھیلَن
(قبالت) وہ جھلی جس میں جنین لپٹا ہوا ہوتا ہے.
گَبِیلَن کا دَرْد
(قبالت) بچّہ پیدا ہونے کے بعد کا درد جو رحم کے اندر رکے ہوئے خون کے خارج ہونے کو دردِ زہ کی طرح ہوتا ہے ، گابھ کا درد.
گَرْم دَرْد
(قبالت) شدّت کا درد ، وہ درد جو بچے کی پیدائش سے تھوڑی دیر پہلے ہے اور جو ولادت کے وقت کی یقینی علامت سمجھا جاتا ہے.
گود آنا
(قبالت) عورت کے جوان ہونے کی علامت کا ظاہر ہونا ، چھاتیاں ابھرنا
گَڑیڑ
(قبالت) نہالچہ ، ہوتڑا ، بھلوریا .
گَہْنا بَچَّہ
(قبالت) گہنایا ہوا بچہ ، جس کے کسی عضو میں نقص ہو.
ماہوار بَنْد ہونا
(قبالت) عورت کا ماہواری معمول (حیض آنا) موقوف ہوجانا.
مَجی
۱۔ آنا ، آمد ، (سورج کا) طلوع ۔
مَخْضُونَہ
(طب و قبالت) حاملہ ، باردار
مَقِط
قلم پر قط رکھنے کی چیز، قط زن
مِلْزَم
سوئی بنانے والے یا صیقل گر کا شکنجہ
مَلْسُوط
(قبالت) اخراجِ جنین کا ایک کماندار آلہ ۔
مَلْط
(قبالت) اسقاط حمل کرنا، ناتمام بچّہ جننا
مُلَولَب
(قبالت) ایک آلہء جراحی ، پیٹ سے بچہ نکالنے کا کمانی دار آلہ .
مَوقُوف
ملتوی کیا گیا، منسوخ کیا گیا، عارضی یا مستقل طور پر ترک یا منسوخ
مَکَّھن ہَڈی
(قبالت) اندام نہانی کی اندرونی نرم ہڈی ۔
نا پُختَہ
۳۔ (قبالت) قبل از وقت پیدا ہونے والا (بچہ) ۔
نا مَولُود
(قبالت) بچہ جو ابھی رحم میں ہو ، پیدا نہ ہوا ہو ۔
نارْبِوار
(اصول ِقبالت) وہ جھلی جس میں جنین لپٹا ہوا ہوتا ہے
ناف
جاندار کے جسم کے وسط میں پیٹ پر واقع آنول نال کا نشان، ٹنڈی، ٹنی
ناف کاٹْنا
(قبالت) دائی کا نو مولود بچے کی آنول نال کاٹ کر باندھ دینا ۔
نَفِیر
ایک باجا، ترئی، بگل، شہنائی، الغوزہ، بانسری، نفیری
کَچَا حَمَل
(قبالت) تھوڑے دنوں کا عمل ، جس کی مدّت پوری نہ ہوئی ہو ، کچّا پیٹ
کَچَّا بَچَّہ
(قبالت) حمل کی پوری مدّت گزرنے سے قبل پیدا ہونے والا بچّہ، ادھورا بچہ
کِواڑی
(جراحی) سینے کی پسلیوں کا ہر ایک رُخ
کَولی
مونث۔ گود، دونوں ہاتھوں کا حلقہ، آغوش