زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’رنگائی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’رنگائی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
داب
(طباعت) ایک فرمے کی پُوری چھپائی ، کُل چھپنے والے کاغذ کے پرتوں کو مشین سے ایک بار چھاپ کر نِکالنے کا عمل ۔
رَنگِ خالِص
(رن٘گَائی) وہ رن٘گ جو مُرَ کب نہ ہو بلکہ قائم بالذّات ہو ، جو خود کسی رنگ سے نہ بنے اور اُس سے دُوہرے رنگ بنائے جائیں اس طرح کے تین رنگ سُرخ ، نِیلا یا زرد رنگ اصلی رنگ کہلاتے ہیں.
زَنگاری رَنگ
(رن٘گائی) لوہے کے رن٘گ کی رن٘گت کا زرد ، نِیلے اور سُرخ رن٘گ سے تیّار کِیا ہوا رن٘گ ، ناسی رن٘گ
عُنّابی رَنگ
(رنگائی) سیاہی مائل گہرا سرخ رنگ، اصل سرخ رنگ میں گلے ہوئے لوہے کا پانی ملا کر بنایا جاتا ہے اور ایک ہم رنگ پھل کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے
لادا
(شکر سازی) گنے کے رس کا میل جو رس کو گرم کرنے سے پھین کی شکل میں اوپر آ کر جم جاتا ہے، پھوئی ، پھبن .
مائِیں
(کتائی) پرانی وضع کے چرخے کے چاک کے پاکھوں کے درمیان چارپائی کی ادوان کی شکل کی ڈوری کا تنا ہوا جال جس پر مال چڑھی رہتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔