زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’مغزیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’مغزیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بادام
ایک مشہور میوہ جو بناوٹ میں بالعموم آن٘کھ سے مشابہ اور اس سے کچھ بڑا ہوتا ہے، ایک درخت کا پھل جو خشک میوہ جات میں شمار ہوتا ہے اور جس کی گری غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے
بَھلِّکا
ایک پہاڑی درخت کا پھل اور وہ دانہ، جو پھل کے چھتر پر ہوتا ہے، اسے بطور دوا استعمال کرتے ہیں اور اس کے رس کا داغ نہیں چھوٹتا، کپڑوں پر نشان ڈالنے کے کام بھی آتا ہے، اس کی دھونی یا رس لگنے سے بدن سوج جاتا ہے اور اس پر نیل پڑ جاتے ہیں، جو اکثر فوجداری مقدمات میں ضرب کی شہادت کے لئے بنائے جاتے ہیں، بلادر
زَعْفْران
ایک خوشبودار پودا جس کے پُھول زرد اور جڑ پیاز کی طرح ہوتی ہے، اس کے کھیت کا نظارہ فرحت بخش ہوتا ہے (اس کی نَسبت یہ خیال مشہور ہے کہ آدمی اس میں جا کر ہن٘سے بغیر نہیں رہتا)، اصطلاح عام میں پُھول کے بِیج میں سے نکلے ہوئے باریک تار یا رشے جو گُچّھے کی شکل میں ہوتے ہیں، کیسر
مَوِیزِ مُنَقّیٰ
بیج نکال کر صاف کیا ہوا، بڑا سوکھا انگور، منقا (عموماً دوا میں مستعمل)، منقیٰ کا مطلب ہے 'پیٹ صاف کیا ہوا' چوں کہ منقیٰ کے بیج نکالنے سے اس کا پیٹ صاف ہو جاتا ہے، اس وجہ سے اسے منقی کہتے ہیں، مگر اب منقیٰ اس کا نام ہی پڑ گیا ہے
کاجُو
ایک درخت ہے جس کی اونچائی تیس سے چالیس فٹ تک ہوتی ہے جس کے پتے کٹھل اورکھرنی کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں نیز اس کا پھل، ایک طرح کا خشک میوہ جو کچا اور بُھون کر کھایا جاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔