زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’ایام‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ایام‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پالا
وہ نشان یا مٹی رکھ کر بنائی ہوئی کبڈی کے میدان کی درمیانی لکیر جو کبڈی اور دوسرے کھیلوں میں حد فاصل کے واسطے بنالیتے ہیں.
پاوں گَہْنانا
(ایام حمل میں گہن لگنے کے موقع پر حاملہ کی بے احتیاطی سے پیٹ کے بچے کے) پان٘و میں کوئی نقص واقع ہوجانا ، گہن کی وجہ سے پیر کا ناکارہ یا مفلوج ہوجانا.
پَلاّ بھاری ہونا
وزن دار ہونا ، بوجھل ہونا ، وزنی ہونا ، (مجازاً) طاقت عظمت قدر و منزلت ساکھ یا اقتدار وغیرہ میں تفوق و برتری حاصل ہونا.
پُھونْک نِکَل جانا
۔(عو) دم نکل جانا۔ سانس نکل جانا۔ (ایامیٰ) بعض جان کنی سے بے ہوش ہوجاتے ہیں اور کوئی کوئی اللہ کے بندے ایسے ہیں کہ باتیں کرتے کرتے پھوٗنک نکل گئی اور ہوگئے۔
گول مول جَواب
۔پیچیدہ جواب۔ مبہم جواب۔ (ایامی) جس طرح ہر بات کا گول مول جواب دینے کی عادت نواب صاحب کی ہے۔ میں بھی ایسا ہی جواب دوں گا۔
گھاؤ میں نون مِرْچ لَگانا
۔ (کنایۃً) دُکھ پر دُکھ پونہچانا۔ (ایامیٰ) تسلّی کی جگہ مرنے والے کی خوبیاں یاد دلائیں یعنی مرہم کے عوض گھاؤ میں نون مرچیں لگائیں۔
گَھر کا ٹَہَل
۔خانہ داری کے کام۔ (ایامیٰ) ساس نندوں کے طعنے بچّوں کا جننا پالنا۔ گھر کی ٹہل خانہ داری کے بکھیڑے ایک مصیبت ہے۔
منصوبہ بنانا
لائحہ عمل مرتب یا تیار کرنا، منصوبہ باندھنا، (ایامی) وہ آپ ہی ایک منصوبہ بناتی اور آپ ہی بگاڑتی۔ آپ ہی ایک رائے قائم کرتی آپ ہی اُس کو بدلتی تھی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔