تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ملانا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ملانا" کے متعقلہ نتائج
شَجَرَہ مِلانا
اپنے نسب نامے کا کسی دوسرے نسب نامے سے پیوند لگانا، اپنے خاندان کو کسی اعلیٰ خاندان سے جوڑنا یا نسبت دنا.
مُنہ مِلانا
حسن و خوبی میں مقابلہ کرنا ، ہمسری کرنا ، برابری کرنا ، رتبے کے تعین کے لیے دو چیزوں کو باہم قریب رکھنا ۔
مِٹّی میں مِلانا
ناقدری کرنا ، بے قدر کرنا ، لیاقت اور قابلیت کو کام میں نہ لانا ، لیاقت اور قابلیت سے فائدہ نہ اٹھانا
ہاں میں ہاں ملانا
جی ہاں جی ہاں کرنا ، دوسرے کی رائے سے پورا اتفاق کرنا ، ہر بات کی تائید کرنا ، آمنا و صدقنا کہنا نیز خوشامد کرنا ؛بے سمجھے بوجھے مان لینا
سر مِلانا
(موسیقی) کسی آواز یا ساز کو دُوسری سے ہم آہنگ کرنا- اس شکل میں که دونوں کے سُر ایک دُوسرے میں ضم ہو کر ایک آواز معلوم ہونے لگیں ؛ آرکسٹرا کے مُختلف سازوں کا کسی ایک ہی نغماتی سطح پر یعنی ایک ہی سُر پر اپنے اپنے پردوں اور تاروں کو مِلا لینا ؛ معاون گلوکار یعنی آس دینے والے کا اپنی ” آ آ آ “ کی آواز کو اصل گوّیے کے سُر کے مُطابق نِکالنا ، آواز مِلانا، ساز کا سُر کے موافق کرنا .
باتیْں مِلانا
ہاں میں ہاں ملانا، بے سمجھے بوجھے کسی شخص کے کلام کی تائید کرنا، سخن سازی کرنا، باتیں گھڑنا
قَدَم مِلانا
دو یا دو سے زیادہ آدمیوں کا دائیں سے دایاں اور بائیں سے بایاں پیر ملا کر چلنا ، پان٘و سے پان٘و ملانا ، ساتھ ساتھ چلنا .
صُورَت مِلانا
ایک شکل کا دوسری شکل سے مقابلہ کرنا ، باہم شباہت معلوم کرنا ؛ ہمسری کرنا ، برابری کرنا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔