تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تلوار" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تلوار" کے متعقلہ نتائج
تَلْوار
کاٹنے اور مارنے کا ایک دھار دار آبنی پتھیار جس کی شکل عموماً ہلالی ہوتی ہے اور ایک سرے ہر قبضہ ہوتا ہے تلوار تقریباً گز سوا گز یا اس سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے، تیغ، سیف، شمشیر، حسام، صمصام، کھانْڈا، کھڑک
تلوار کی آنچ کے سامنے کوئی بِرلا ہی ٹھہرتا ہے
تلوار کے مقابلے پر کوئی غیرمعمولی شخص یعنی بہادر ہی ٹھہرتا ہے
تَلْوار کا قَبْضَہ چُومْنا
تلوار چلانے سے پہلے تلوار کے قبضے کو احتراماً بوسہ دینا، تلوار سے وار کرنے کی تیاری کرنا، تلوار چلانے والے پہلے تلوار کا قبضہ چوٗمتے پھر تلوار چلاتے ہیں
تَلْوار کا کھیت سَرسَبْز نَہ ہونا
بزور شمشیر قبضہ وغیرہ کی کوئی حیثیت نہ ہونا، ظلم و تشدہ سے تسلط قائم نہ ہونا
تَلْوار عَرْش پَر جُھولْنا
۔تیغ زنیکی شہرت ہونا۔ ایک قسم کی تعلّی سے مراد ہوتی ہے۔ ؎ ’’تلوار عرش سے جھوٗلنا‘‘ بھی مستعمل ہے۔ ؎
تَلْوار کو پَتَّھر سے رَگَڑْنا
رک : تلوار کو پھاڑنا ، آگ پیدا کرنے کے لیے تلوار کو پتھر ہر زور سے گھسنا
تَلْوار کا گھاؤ بَھرتا ہے بات کا نَہِیں بَھرتا
طعن و تشنیع اور بد کلامی کا اثر تلوار کے زخم سے زیادہ گہرا اور دیرپا ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔