تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بندھن" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بندھن" کے متعقلہ نتائج
بَندھن وار
رن٘گ برن٘گے تاگوں میں لٹکے ہوئے پتوں پھلوں اور ریشم و مقیش کے پھندنوں کی لڑیاں جو بچے کی پیدائش کے موقع پر زچہ خانے اور اس کے آس پاس لٹکائی جاتی ہیں اور جو عموماً دائیاں لٹکاتی اور انعام پاتی ہیں، رن٘گ برن٘گے کاغذوں سے بنی ہوئی لڑیاں جو تقریبات کے موقع پر سڑکوں گلیوں وغیرہ پر لگائی جاتی ہیں یا ڈوری پر چپکی ہوئی جھنڈیاں
بَنْدَھن سَلاخ
آنکھ دار سروں والی لوہے کی گول چھڑ جو پٹواں لوہے کی دو تختیوں میں بولٹوں اور ڈھیریوں سے کس دی جاتی ہے تاکہ پٹواں لوہے ایک ہی فاصلے پرقائم رہیں۔
بُن دَھْنیا
تقریبات وغیرہ میں تقسیم کیا جانے والا ایک آمیزہ، جس میں دھنیے کی گری سون٘ف ناریل بن مصری کی ڈلیاں وغیرہ شامل ہوتی ہیں
کَٹ بَنْدھن
لکڑی کا بڑا سا لٹھا، جو ہاتھی کے پاؤں میں اس لئے بان٘دھ دیتے ہیں کہ بھاگ نہ سکے اور پیروں میں اڑ جائے
گَٹ بَنْدَھن
رک : گٹھ بندھن ، (ہنود) شادی بیاہ کی ایک رسم جس میں دولھا دلہن کے آنچلوں میں پھیروں کے وقت گرہ لگائی جاتی ہے.
گَٹھ بَنْدَھن
(ہندو) شادی کی ایک رسم یا طریقہ، دولھا دلہن کے آنچلوں کی وہ گرہ جو پھیروں کے وقت لگائی جاتی ہے، گٹھ جوڑا، ملن ہونا
راکھی بَنْدَھن
ہندوؤں کا ایک تیوہار جس میں برہمن سے اپنی کلائی میں کلاواراکھی اور نواڑے بندھواتے ہیں اپس میں بھی ایک دُوسرے کے خصوصاً بہن بھائی وغیرہ کے یہ چیزیں باندھنے کی رسم ہے ، اس وہ بلاؤں سے محفوظ رکھنے کا تعویذ سمجھتے ہیں ، سلونوں کا تیوہار راکھی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔