تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وَقت وَقت کا راگ ہے" کے متعقلہ نتائج

وَقت وَقت کا راگ ہے

جیسا موقع ہو ویسی ہی بات مناسب ہوتی ہے

وَقت ہے

زمانہ ہے ؛ موقع ہے ، مہلت ہے ، محل ہے ۔

وَقت وَقت کا راگ اَچھّا ہوتا ہے

ہر چیز اپنے موقع اور محل پر اچھی ہوتی ہے

وَقت وَقت کی بات ہے

حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں ؛ اتفاقات ِزمانہ ہیں ؛ اچھا برا وقت آتا جاتا رہتا ہے ، (کسی بڑی تبدیلی کے موقعے پر یا عموماً برے وقت پر کہتے ہیں) ۔

وَقت کا

اپنے وقت کا، زمانے کا، عہد کا، دور کا

وَقت کا مَرہَم

وقت کی دوا ؛ مراد : وقت گزرنے سے صدمہ کم ہو جاتا ہے ۔

وَقت کی خُوبی ہے

زمانے کی خوبی ہے، بدقسمتی کا اثر ہے

وَقت بَلا کا ہونا

مصیبت و آفت کا وقت ہونا

وَقت وَقت کا

مختلف زمانوں یا ادوار کا ، ہر زمانے کا ۔

کَر لے جو کَرْنا ہے اَبھی وَقت ہے

ابھی وقت ہے پھر کچھ نہ ہوسکے گا زندگی میں جو کچھ ہو سکتا ہے کر لینا چاہیے

وَقت پَر گانٹھ کا پَیسا ہی کام آتا ہے

انسان کو فضول خرچی نہیں کرنی چاہیے بلکہ روپیہ جمع کرنا چاہیے

وَقت نِکَل جاتا ہے بات رَہ جاتی ہے

کسی کا کام نہیں رکتا البتہ مصیبت کے وقت جو کام نہ آئے اس کے بُرے سلوک یا عدم تعاون کی شکایت رہ جاتی ہے

وَقت َٹل جاتا ہے بات رَہ جاتی ہے

وقت تو گزر جاتا ہے مگر سلوک یاد رہتا ہے ۔

راگ بھی اَپْنے وَقْت کا اچّھا ہوتا ہے

ہر چیز اپنے موقع پر اچّھی ہوتی ہے

وَقت سَب کُچھ کَرا لیتا ہے

موقع اور ضرورت کے وقت انسان وہ کام کر لیتا ہے جو اس سے یوں عموماً نہیں ہو سکتے

وَقت گُزَر جاتا ہے لیکِن بات رَہ جاتی ہے

مصیبت کا وقت ہمیشہ نہیں رہتا لیکن دوست دشمن کی پہچان ہو جاتی ہے ، کسی کا کوئی کام نہیں ُرکتا نہ کرنے والے کی بات دل کو لگ جاتی ہے

ہارے وَقت کا کوئی ساتھی نَہِیں

مصیبت میں کوئی ساتھ نہیں دیتا ؛ برے دنوں میں کوئی دوست نہیں رہتا ۔

وَقت پَر بھاگ جانا مَردانگی نَہیں ہے

لڑائی اور مصیبت کے وقت ہٹ جانا بزدلی ہے

اَپْنے وَقت کا

اپنے زمانے کے دوسرے لوگوں یا ماہرین فن کے مقابلے میں

وَقت کا دھارا

مراد : گزرتا ہوا وقت نیز حالات کے تقاضے ، ماحول کی ضرورت ۔

بَسیرے کا وَقت

وَقت کا پابَند

کام ٹھیک وقت پر کرنے والا، اپنے وقت کا ضبط رکھنے والا، معینہ اوقات پر کام انجام دینے والا، تمام اُمور میں وقت کی پابندی کا خیال رکھنے والا

نِکائی کا وَقت

(کاشت کاری) کھیتوں سے گھاس اور جنگلی بوٹیاں نکالنے کا زمانہ ۔

مَغْرِب کا وَقت

نماز مغرب کا وقت جو دعا کی قبولیت کا وقت خیال کیا جاتا ہے ، گڑگڑانے کا وقت ،دعا کا وقت

وَقت گُزرے پِیچھے عَقل آتی ہے

کام بگڑنے کے بعد تدبیریں سوجھا کرتی ہیں

وَقت پَر سَب کُچھ کَرنا پَڑتا ہے

جب موقع آجائے تو جو کچھ ہو سکتا ہے کرنا چاہیے، مجبوراً ہر کام کرنا ہی پڑتا ہے

وَقت کا رونا بے وَقت کی ہَنسی سے اَچّھا

ہر ایک بات کے موقع اور وقت کا لحاظ ضروری ہے، ہر بات اپنے اپنے موقع پر زیب دیتی ہے

وَقت پَر رونا بے وَقت کی ہَنْسی سے اَچّھا ہوتا ہے

ہر بات اپنے موقعے اور محل پر اچھی ہوتی ہے

وَقت کا خُون کَرنا

وقت صرف کرنا نیز وقت برباد کرنا

نَماز کا وَقت جانا

فرض نماز کا مقررہ وقت گزرنا ۔

جُھٹ پُٹے کا وَقت

۔صبح یا شام کا وقت جس وقت تاریکی ہو۔ ؎

نَماز کا وَقت گُزَر جانا

فرض نماز کا مقررہ وقت گزرنا ۔

گَڑے پَڑے وَقت کا ٹُکڑا

۔ اس چیز کو کہتے ہیں جو مصیبت کے وقت کام آئے۔ دیکھو گرتا پڑتا۔ گرپڑنا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں وَقت وَقت کا راگ ہے کے معانیدیکھیے

وَقت وَقت کا راگ ہے

vaqt vaqt kaa raag haiवक़्त वक़्त का राग है

ضرب المثل

وَقت وَقت کا راگ ہے کے اردو معانی

  • جیسا موقع ہو ویسی ہی بات مناسب ہوتی ہے

English meaning of vaqt vaqt kaa raag hai

  • the situation is suitable according to circumstances

वक़्त वक़्त का राग है के हिंदी अर्थ

  • जैसी परिस्थिति हो वैसी ही बात मुनासिब होती है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وَقت وَقت کا راگ ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

وَقت وَقت کا راگ ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words