تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تو کیا" کے متعقلہ نتائج

تو کیا

کچھ فائدہ نہ ہوا، بے سود ہی رہا.

تو کیا ہوا

۔کچھ نہیں ہوا۔ بے سوٗد ہوا۔ ؎ کون سے ہوتا ہے۔ ؎

تو کیا ہوتا

کچھ نقصان نہ ہوتا؛ کسی صورت میں ہوتا، کیا شے ہوتا.

سَولَگیں تو کیا ، ہَزار لَگیں تو کیا

سخت بے شرم اور ڈِھیٹ ہے .

زِنْدَہ ہے تو کِیا مَری تو کِیا

وجود بیکار ہے، زِندہ رہنا یا نہ رہنا سب یکساں ہے

زِنْدَہ رَہی تو کِیا مَری تو کِیا

وجود بیکار ہے، زِندہ رہنا یا نہ رہنا سب یکساں ہے

کَہو تو سَہی کیا ہو

خوب آدمی ہو.

خُدا ہے تو کیا غَم ہے

خدا بھروسہ ہو تو مشکل آسان ہو جاتی ہے.

دَم ہے تو کیا غَم ہے

زندگی ہے تو کوئی پروا نہیں، زندگی ہو تو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے، جان ہے تو جہان ہے

دیکھو تو میں کیا کَرْتا ہوں

(فخریہ کلمہ) میرے کرتب اب آپ ملاحظہ کیجئے ، میری چالاکی اب آپ دیکھئے.

مُرْغا نَہ ہوگا تو کیا اَذان نَہ ہوگی

کوئی کام کسی خاص شخص پر منحصر یا موقوف نہیں، بستی دنیا تک کام ہوتے ہی رہیں گے

اور نہیں تو کیا

یہی بات تو ہے، بے شک ایسا ہی ہے

ہاتھ لِیا کانْسا تو بِھیک کا کیا آسا

جب گدائی اختیار کرلی تو پھر مانگنے میں کیا شرم

رام سُہائے کَرے تو کوئی کیا کَر سَکے

جسے اللہ رکھے اسے کون چکّھے .

مَرد عَورَت راضی تو کیا کَرے قاضی

رک : میاں بیوی راضی (الخ) جو زیادہ مستعمل ہے

راجا ہُوئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی ؛ دولت مند ہو جانے کے باوجود پُرانی عادتیں نہیں بدلتیں

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے

راجا بَھئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی ؛ دولت مند ہو جانے کے باوجود پُرانی عادتیں نہیں بدلتیں

مُنہ پَر ڈالی لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

آدمی ڈھیٹ یا بے غیرت ہوجائے تو اسے کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُنہ کی اتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

بے حیا کو کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُنہ کی اُتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

کوئی جان بوجھ کر بے شرمی اختیار کرے تو کہتے ہیں ۔

دِل لَگا گَدِھی سے تو پَری کیا چیز ہے

جہاں محبت ہو وہاں کوئی نقص نظر نہیں آتا

اُتار لی مُنہ کو لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

بے شرم سب کچھ کر سکتا ہے ، بے حیا سے کوئی بات بعید نہیں .

مُرْغا بانْگ نَہ دے گا تو کیا صُبح نَہ ہوگی

کوئی کام کسی خاص شخص پر منحصر یا موقوف نہیں، بستی دنیا تک کام ہوتے ہی رہیں گے

مُرْغ بانگ نَہ دے گا تو کیا صُبح نَہ ہوگی

کوئی کام کسی کی ذات ِخاص پر موقوف نہیں ، دنیا کا کام وقت پر ہوتا رہے گا

یہ کیا تو پِھر مُجھ سے بُرا کوئی نَہیں

تنبیہہ کے طور پر کہتے ہیں کہ اگر فلاں کام کیا تو میں بہت بُری طرح پیش آؤں گا ، اور مجھے بہت بُرا لگے گا اور پھر میں بھی اس کے بدلہ میں ایسا ہی کرونگی.

ہاتھ لِیا کانْسا تو بِھیک کا کیا سانْسا

۔مثل۔(عو)جب گدائیاختیار کرلی تو پھر مانگنے میں کیا شرم۔

ہاتھ لِیا کانسا تو پیٹ کا کیا سانسا

جب بے غیرتی اختیار کر لی تو پیٹ پالنے کی کیا فکر.

کِیجِیے تو کیا کِیجِیے

(احتراماً) کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں .

کِیجے تو کیا کِیجِیے

(احتراماً) کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں .

نِکلی تو گُھونگَھٹ کیا

جب پردے سے باہر ہوئی تو پھر گھونگھٹ کا کیا نکالنا

دِل لَگا مینڈھکی سے تو پَدمِنِی کیا چیز ہے

جہاں محبت ہو وہاں کوئی نقص نظر نہیں آتا

خُدا کی چوری نَہِیں، تو بَنْدے کی کیا چوری

(کوئی بُرا کام کرنے پر ڈھٹائی سے کہتے ہیں) جب اللہ کا ڈر نہیں تو بندوں کا کیا ڈر.

بیْاہ نَہِیں کِیا بَرات تو دیکھی ہے

خود کسی کام کو نہیں کیا، مگر دوسروں کے ہاں ہوتے تو دیکھا ہے جس کی بنا پر اس کا تجربہ ہے.

بِیاہ نَہیں کِیا بارات تو دیکھی ہے

آگے روک پیچھے ٹھوک، سسُرا سرکے نہ جائے تو کیا ہو

آگے جا نہیں سکتا پیچھے سے ڈنڈا پڑتا ہے، کرے تو کیا کرے، جہاں کسی طرف راستہ نہ ملے تو بے حوصلہ ہوجاتا ہے

قَطْرَہ کا چُوکا گَھڑے ڈَھلْکائے تو کیا ہوتا ہے

کام کا وقت نکل جانے کے بعد لاکھ تدبیر کیجیے مگر کوئی فائد نہیں ہوتا.

خُدا کی چوری نہیں تو بندے کی کیا چوری

اپنے عیبوں کو بندوں سے چھپاتے وقت کہتے ہیں

مُلّا نَہ ہوگا تو کیا مَسْجِد میں اَذان نَہ ہوگی

کسی خاص آدمی کے نہ ہونے سے اس سے متعلق کام رُکا نہیں رہتا

تُو گَدھی کُمْہار کی تُجھے رام سے کیا کام

اپنی حیثیت کو دیکھو، اپنے جامے میں رہو، جیسی حیثیت ہے ایسے ہی بات کرو

ذَرا جِیا تو کیا جِیا

بے لطف ہے.

سَنگ سوئی تو لاج کیا

ہمراہ سونے کے بعد کون سی شرم رہ جاتی ہے

ناچْنے نِکلی تو گُھونگَٹ کیا

جب منظر عام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی ؛ ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے ۔

ٹُک جِیا تو کیا جِیا

ذراسی دیر آرام پایا تو کیا

دِل غَنی تو کیا کَمی

جس کے دل میں جذبۂ سخاوت ہوتا ہے وہ خرچ کرنے میں دریغ نہیں کرتا

ناچنے نِکلے تو گُھونگَٹ کیا

جب منظرعام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی، ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے

بیْاہ نَہِیں کِیا بَرات تو دیکھی ہیں

خود کسی کام کو نہیں کیا، مگر دوسروں کے ہاں ہوتے تو دیکھا ہے جس کی بنا پر اس کا تجربہ ہے.

سُوپ بولے تو بولے چَھلنی بھی کیا بولے جِس میں بَہَتّر چھید

بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے

عاشِقی اَگَر نَہ کِیجِیے تو کیا گھانْس کھودِیے

رک : عاشقی نہ کیجیے تو کیا گھانْس کھودیے.

ماں ڈائن ہو تو کیا بَچّوں ہی کو کھائے گی

بُرا انسان بھی اپنوں کالحاظ کرتا ہے، اپنوں کو کوئی نقصاق نہیں پہنچاتا چاہے غیروں سے کیسا سلوک کرے.

کِیا اَور کَر نَہ جانا، میں ہوتی تو کَر دِکھاتی

کام انجام دیا مگر سلیقے سے نہیں کِیا، ہماری صلاح مانتے تو یہ نقصان نہ ہوتا

تُو تیلی کا بَیل تجھے کیا سیر، لَگا رَہ گھانی سے

جو شخص ہر وقت کام میں لگا رہے اسے طنزاً کہتے ہیں

ٹُک ٹُک جِیا تو کیا جِیا

پُھوٹا تو پُھوٹا جھوجْرا کیوں کیا

زیادہ نقصان کی شکایت کے وقت بولتے ہیں

ناچْنے لَگے تو گُھنْگَٹ کیا ضَرُور

رک : ناچنے نکلے تو گھونگٹ کیسا ۔

مَیں نَہ سَمْجُھوں تو بَھلا کیا کوئی سَمْجھائے مُجھے

ضدی آدمی کے متعلق کہتے ہیں ، آدمی خود نہ سمجھنا چاہے تو کوئی نہیں سمجھا سکتا

جَل گَیا تو کیا کَر لے گا

بہت ناخوش ہوا تو کیا نقصان کرسکتا ہے۔

ماں ڈائن ہو گَئی تو کیا بَچّوں ہی کوکھائے گی

بُرا انسان بھی اپنوں کالحاظ کرتا ہے، اپنوں کو کوئی نقصاق نہیں پہنچاتا چاہے غیروں سے کیسا سلوک کرے.

راجا ہوئے تو کیا ، وہ ہی جاٹ کے جاٹ

مال و دولت ذات اور اصل کو نہیں بدلتی

ہاتھ میں لِیا کانسا تو پیٹ کا کیا سانسا

جب بے غیرتی اختیار کی تو پھر مانگنے میں کیا شرم ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں تو کیا کے معانیدیکھیے

تو کیا

to kyaaतो क्या

عبارت

تو کیا کے اردو معانی

  • کچھ فائدہ نہ ہوا، بے سود ہی رہا.
  • کوئی مضائقہ نہیں، کچھ نقصان نہیں، کوئی ہرج نہیں.
  • ۔اس کلمے کے بعد نقصان ہوا۔ ہرج ہوا۔ مضائقہ ہوا۔ محذوف ہوتا ہے۔ ؎

तो क्या के हिंदी अर्थ

  • कुछ फ़ायदा ना हुआ, बेसूद ही रहा
  • कोई मज़ाइक़ा नहीं, कुछ नुक़्सान नहीं, कोई हर्ज नहीं
  • ۔इस कलिमे के बाद नुक़्सान हुआ। हर्ज हुआ। मज़ाइक़ा हुआ। महज़ूफ़ होता है।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تو کیا)

نام

ای-میل

تبصرہ

تو کیا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words