تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تو بھی" کے متعقلہ نتائج

تو بھی

باوجودیکہ، پھر بھی، تاہم

تَو بھی

پھر بھی، تب بھی، اس کے باوجود.

تُو بھی رانی مَیں بھی رانی ، کَون بَھرے پَن گَھٹ پانی

۔(عو) جہاں سب کے سب کام سے جی چُرائیں وہاں یہ مثل بولتی ہیں۔

تُو بھی رانی ، مَیں بھی رانی ، کَون بَھرے پَن گَھٹ پَر پانی

جب سب کے سب کسی کام سے جی چرائیں یا اس کام کو اپنے مرتبے سے گرا ہوا خیال کریں تو اس موقع پر خصوصاً عورتیں بولتی ہیں.

گَھر کِھیر تو باہَر بھی کِھیر

آسودہ حال کی باہر بھی قدر ہوتی ہے

کَبھی تو ہَمارے بھی کوئی تھے

پرانا تعلق بھلا دیا

تُرۡک ہو ہوئے تو بھی نا

باوجود مذہب بدلنے کے کچھ فائدہ نہ ہوا

دَبے تو چِیونْٹی بھی کاٹْتی ہے

عاجز آکر کمزور بھی حملہ کر بیٹھتا ہے .

غُلام ساٹھ تو وہ بھی ہاٹھ

نکمّے کا عدم وجود برابر ہے .

اُسے تو دھوْنِی بھی نَہِیْں آتی

بیت الخلا یا پاخانہ کے لیے پانی لینا بھی نہیں جانتا

ما مارے تو بھی ما ہی پُکارے

اپنوں کی فریاد اپنوں ہی سے کی جاتی ہے، اپنوں کی سختی بھی بُری نہیں لگتی، جس طرح بچّہ ما سے کیسا ہی پٹے مگر ما، ما کہتا جائے گا.

اَپْنا پیٹ تو کُتّا بھی پالْتا ہے

تن پروری کوئی خوبی نہیں، دوسروں کے کام آنا بڑی بات ہے

یَہاں تو ہَم بھی حَیران ہَیں

اس جگہ تو ہماری عقل بھی کام نہیں کرتی، یہاں سمجھ میں کچھ نہیں آتا

گَھر عِید تو باہر بھی عِید

گھر میں آرام ملے، دل خوش ہو تو ہر چیز اچھی معلوم ہوتی ہے

تِین گُناہ تو خُدا بھی بَخْشْتا ہے

جب کسی سے معافی مان٘گنی ہو تو کہتے ہیں

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِیے

(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِئے

۔ (دہلی) طنزاً۔ ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا۔

مَن کو بھائے تو ڈھیلا بھی سِیپاری ہے

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر گَئے

(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا

مَن کو بھائے تو ڈھیلا بھی سُپاری ہے

بری چیز بھی اگر دل کو پسند آتی ہے تو سب سے اچھی لگتی ہے

یِہ تو کَبِیر بھی کَہہ گئے ہیں

یہ تو مسلمہ بات ہے، یہ بات تو اور سب بزرگوں کی تسلیم کی ہوئی ہے، اسے تو عارف باللہ بھی مانتے ہیں، یہ تو مانی ہوئی اور تسلیم کی ہوئی بات ہے، یہ بات مسلم ہے

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

۔(عو) مثل۔ پھول آنا دیکھو نمبر ۱ پھل آنا۔ بچہ جننا۔ عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلّی کے لئے کہتی ہیں۔

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

ہَزار ہاتھی لُٹا تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا

رک : ہزار ہاتھی لٹے گا الخ ۔

مُجھ کو چاہتے ہو تو میرے کُتّے کو بھی چاہو

اگر مجھ سے محبت ہے تو میری ذریت سے بھی محبت رکھنی ہو گی ۔

موم ہو تو پِگھلے، کَہِیں پَتَّھر بھی پِگھلا ہے

سخت دل آدمی کے متعلق کہتے ہیں

آٹا نَہِیں تو دَلِیا جَب بھی ہو جائے گا

تھوڑا بہت فائدہ ہو رہے گا

اُسے تو دھوتِی بانْدْھنِی بھی نَہِیں آتی

نادان ہے، بڑا بیوقوف ہے

کُتّا بھی بَیٹْھتا ہے تو دُم ہلا کَر بَیٹْھتا ہے

آدمی جہاں رہے وہ مقام صاف رکھنا چاہیے

امانت میں خیانت تو زمیِن بھی نہیں کرتی

خیال یہ ہے کہ سونپ دینے سے زمین بھی لاش میں تصرف نہیں کرتی اس لئے امانت میں خیانت ہوجانے پر یہ مقولہ بطور ملامت کہا جاتا ہے

خُدا سیِنْگ دے تو وہ بھی سَہی

(عور) راضی برضا ہیں - خدا کا دیا سر آنکھوں پر.

سَر پَر آری چَل گَئی تو بھی مَدار ہی مَدار

سخت تکلیف اُٹھائی پِھر بھی اپنی ہٹ پر قائم رہا.

آرے سَر پَر چَل گَئے تو بھی مَدار ہی مَدار

تكالیف و مصائب برداشت كرنے پر بھی اپنے ارادے اور عقیدے سے باز نہیں آئے

دَوا کے لِیے ڈُھونڈو تو بھی نَہِیں مِلْتی

تیرے توڑے تو مَیں بیر بھی نَہ کھاؤُں

(عو) مجھے تجھ سے نفرت ہے یعنی تو اگر بیروں کو چھولے تو میں کھاؤں.

دَوا کے لِیے ڈُھونڈو تو بھی نَہِیں مِلْتا

خُدا دو سِینْگ دے تو وہ بھی بَھلے

راضی برضا ہیں، خدا کا دیا سر آنکھوں پر

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہوتا ہے

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

سَر پَر آرے چَل گَئے تو بھی مَدار ہی مَدار

سخت تکلیف اُٹھائی پِھر بھی اپنی ہٹ پر قائم رہا.

وُہ بِھی کُچھ اَیسا تو نَہ تھا

وہ بھی مضبوط اور حو صلے والا تھا، وہ کوئی ایسا بُرا نہ تھا نیز اتنا اچھا تو نہ تھا

چار باسَن ہوتے ہَیں تو کَھڑْکَتے بھی ہَیں

رک : جہاں چار برتن الخ ، جہاں چار آدمی جمع ہوتے ہیں تکرار بھی ہو جاتی ہے .

سَحَری بھی نَہ کھاؤں تو کافِر نَہ ہو جاؤں

ایک ماما سحری کھا لیتی تھی روزہ نہ رکھتی تھی ، ایک دن مالک نے پوچھا تو یہ جواب دیا ، یعنی دین کی مطلب کی بات مان لی اور تکلیف کی بات چھوڑ دی.

چھاج بولا تو بولا چَھلْنی بھی بولی جِس مَیں بَہَتَّر چھید

لو عیب دار بھی بے عیب کی برابری کرنے لگا ، جب کوئی عیب دار ہو کر صاف لوگوں میں بولتا اور دخل دیتا ہے تو اس کی نسبت کہتے ہیں .

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے

پَڑوسَن کے مینْہ بَرسے گا تو اَپنی بھی اَولتی ٹَپکے گی

ایک دوسرے سے نفع پہن٘چتا ہے یا کسی عزیز رشتہ دار کے مالدار ہوجانے سے نفع ہو ہی جاتا ہے

اپنی تو یہ دیہ بھی نہیں

انسان کا اپنا جسم بھی مالک حقیقی کی ملکیت ہے

ظالِم تیرا ظُلْم کَب تَک رَہے گا ، کَبھی تو خُدا ہماری بھی سُنے گا

مظلوم تن٘گ آ کر کہتا ہے ایک دن مظلوم کی فریاد بھی خدا سنتا ہے اور ظالم کے ظلم سے نجات ملتی ہے.

تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے

اس موقع پر بولتے ہیں جب یہ جتلانا منظور ہو کہ یہ بہت پرانی بات ہے ، تمہارے پیدا ہونے سے پہلے کی بات ہے

سُوپ تو سُوپ چَھلنی بھی بولی جس میں بَہَتَّر چھید

ادنیٰ، پست یا مُبتذل آدمی کے دخل در معقولات کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، بے داغ چال چلن والا اگر شیخی بگھارے تو بجا ہے، عیبی کو زبان کھولنے سے پہلے اپنے عیبوں کو دیکھ لینا چاہیے

ہم تو ڈوبے ہیں صَنَم تُم کو بھی لے ڈوبیں گے

ہم خود تو پھنسے ہیں، تم کو بھی پھنسائیں گے، اس وقت مستعمل جب یہ کہنا ہو کہ کوئی شخص خود تو مصیبت میں مبتلا ہے دوسروں کو بھی اس میں مبتلا کرے گا

سُوپ بولے تو بولے چَھلنی بھی کیا بولے جِس میں بَہَتّر چھید

بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے

خُدا دو سِینْگ دے تو وہ بھی سَہے جاتے

جو مصیبت آئے وہ برداشت کرنی پڑتی ہے، خدا کی رضا پر راضی رہنا بہت اچھی بات ہے

سَوکَن تو چُون کی بھی بُری

سوت چاہے کیسی ہی ناچیر اور کمتر ہو ، بہرحال گوارا نہیں ، نہ جانے کس وقت نقصان پہن٘چا دے ، حریف بہرصورت حریف ہے۔

سَوکَن تو چوُنی کی بھی بُری

سوت چاہے کیسی ہی ناچیر اور کمتر ہو ، بہرحال گوارا نہیں ، نہ جانے کس وقت نقصان پہن٘چا دے ، حریف بہرصورت حریف ہے۔

سانپ کی تو بھاپ بھی بُری

دُشمن گو بہت کمزور ہو پھر بھی بُرا ہے.

کوئی بھی ماں کے پیٹ سے تو لے کَر نَہِیں نِکَلتا ہے

ہر شخص کو سیکھنا پڑتا ہے، پیدائشی عالم کوئی نہیں ہوتا، کام کرنے سے ہی آتا ہے، کوئی ماں کے پیٹ سے سیکھ کر نہیں آتا

بَد بَدی سے نَہ جائے تو نیک نیکی سے بھی نَہ جائے

چاہے برا آدمی اپنی برائی سے باز نہ آئے مگر نیک کو اپنی نیکی نہیں چھوڑنا چاہیے .

اُت بھی تُو مَت بَیٹْھ پیارے جِت بیْٹھے ہوں بَیْری سارے

جہاں دشمن ہوں وہاں ٹھہرنا اچھا نہیں ہے

سَو دِلّی اُجَڑ گَئی تو بھی سَوا لاکھ ہاتھی

باوجود اتنی دفعہ برباد ہونے کے دِلّی میں اب بھی بہت دولت ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں تو بھی کے معانیدیکھیے

تو بھی

to-bhiiतो-भी

وزن : 22

تو بھی کے اردو معانی

  • باوجودیکہ، پھر بھی، تاہم

English meaning of to-bhii

तो-भी के हिंदी अर्थ

  • फिर भी, अभी भी, यहाँ तक, बावजूद-ये-कि, ताहम

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تو بھی)

نام

ای-میل

تبصرہ

تو بھی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words