تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شِگاف" کے متعقلہ نتائج

شَقّ

شگاف دار، پھٹا ہوا، شگاف پڑا ہوا

شَقّ کَرْنا

پھاڑنا، درز ڈالنا، ٹکڑے کرنا، چاک کرنا

شَقِّ صَدْر

اس سے مراد وہ واقعہ ہے جب فرشتے نے رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسالم کا سینۂ مبارک چاک کر کے تمام لوث و کدورتِ بشری سے پاک و صاف کیا تھا ، شرح صدر

شَقِّ بَحْر

سمندر کے پانی کو چیرنا، ایک معجزہ جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عنایت ہوا جس کے سبب انھوں نے اللہ کے حکم سے دریا میں اپنا عصا مارا جس کے سبب دریا دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کے لیے راستہ بن گیا لیکن پھر فرعون کے لیے یہی راستہ بند ہو گیا اور فرعون کا تما لشکر دریا میں غرق ہو گیا.

شَقِّ قَمَر

رک: شق القمر

شَقِّ جَفْنی

(طب) آنکھ کے پپوٹے کی باریک اور تن٘گ سی درز

شَقُّ الْبَرْق

(برقیات) ایک آلہ جو برق سازی میں بجلی کی تقسیم کرتا ہے

شَقِّ ذِہْنی

(طب و نفسیات) ایک ذہنی مرض جس میں خیالات ، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض اکثر وہموں میں مبتلا رہتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں شِگاف کے معانیدیکھیے

شِگاف

shigaafशिगाफ़

اصل: فارسی

وزن : 121

موضوعات: کنایۃً خیاطی کیمیا

شِگاف کے اردو معانی

اسم، مذکر، لاحقہ

  • شگاف دیا ہوا، پھٹا ہوا، زخمی، درز، دراڑ، دراز، جھری ، دو چیزوں کا درمیانی تنگ فاصلہ
  • مرکبات میں عموماً جزو آخر کے طور پر، پھاڑنے والا، چیرنے والا کے معنوں میں مستعمل ہے، جیسے خارا شگاف، زہرہ شگاف وغیرہ
  • مانگ، سر کے بالوں کی بالکل وسط یا قدرے ہٹ کر آڑی مانگ کے ذریعہ تقسیم
  • (خیّاطی) مشین کی سوئی کے گرد ایک گول کانٹا جس میں تاگہ گزار کر سوئی میں ڈالا جاتا ہے
  • (کنایۃً) خامی، نقص، کمی
  • (کیمیا) انشقاق، انفلاق، شورہ، نمک وغیرہ یا کسی الکلی کا بیچ سے دو ٹکڑے ہونا، بال پڑنا
  • چِراؤ جو قلم میں دیتے ہیں، وہ خط جو قلم میں ڈالتے ہیں
  • چیرا (جو زخم کو صاف کرنے یا خون نکالنے کے لیے دیا جائے) نشتر لگانے کا عمل
  • زخم
  • قطار میں کھڑے ہونے والوں کے درمیان فاصلہ ، خالی جگہ ، دوری
  • کنگھا یا کنگھی کے دندانوں کا فاصلہ.

شعر

English meaning of shigaaf

Noun, Masculine, Suffix

  • crack, fissure, split, cleft, crevice
  • flaw, slit, rent
  • splitter, one that splits
  • breach
  • surgical cut made in skin or flesh, incision

शिगाफ़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, प्रत्यय

  • दरार, झिरी, क्रैक
  • किसी वस्तु आदि के फटने पर बीच में पड़ने वाली दरार, ख़ाली जगह, दरज़
  • दराज़, दरार, दर्ज़, (प्रत्य.) दरार डालनेवाला, जैसे-‘खाराशिगाफ़' पत्थर में दरार डालनेवाला।
  • मुरक्कबात में उमूमन जुज़ु आख़िर के तौर पर, फाड़ने वाला, चीरने वाला के माअनों में मुस्तामल है, जैसे : ख़ारा शिगाफ़, ज़ुहराशिगाफ़ वग़ैरा
  • शिगाफ़ दिया हुआ, फटा हुआ, ज़ख़मी
  • छिद्र; रंध्र; छेद
  • लेखनी आदि के बीच दिया जाने वाला चीरा
  • (चिकित्सा) उपचार के उद्देश्य से लगाया जाने वाला चीरा।

شِگاف کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شِگاف)

نام

ای-میل

تبصرہ

شِگاف

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone