’’خیاطی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’خیاطی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آڑی گوٹ
اریب تراش گوٹ، ترچھے کاٹ کی گوٹ
اُرِیب سُرِیب
کپڑے کی کلی نما تراش جس کا ایک پہلو سید ھا اور دوسرا تر چھا ہو
اِلاسْٹِک
لیچیلی چیز جو کھینچ کر چھوڑ دینے پر اپنی اصلی جگہ آجائے، ربڑ یا فیتہ
اَلَپْٹی
(خیاطی) سلائی کی چھوٹی موٹی معمولی چیزیں رکھنے کی تھیلی، تلے دانی
اَنْگِیا کی چِڑِیا
انگیا کی وہ سیون جو دونوں کٹوریوں کے بیچ میں ہوتی ہے
اَنْگِیا کی کَٹوری
انگیا کا وہ حصہ جو چھاتیوں کے اوپر رہتا ہے
پاکھا
(خیاطی) اچکن کی چولی میں سامنے کے رخ کا وہ حصہ جس میں بٹن ٹان٘کتے یا کاج بناتے ہیں.
تَھیلا
۰۱ کپڑا ٹاٹ یا چمڑا وغیرہ جو دہرا کر کے سی لیا جائے یہ مختلف قسم کے سامان رکھنے کے لیے کام آتا ہے ، کیسہ .
جالی پڑنا
۰۱ کچے آم کی (کیری) کی گٹھلی کا پک جانا .
جھالَر
(بنائی) ہرقسم کے کپڑے سرگاہوں کے بغیر بنے چھوڑے ہوئے تانے کے تار، معمولی کپڑوں کے پھلوے جو بغیر سر بان٘دھے اصلی حالت میں چھوڑ دیئے جاتے ہیں سرن یا جھالر کہتے ہیں
چُنَّٹ
سلائی میں ڈالی گئی شکن، پلیٹ
چُٹْکی
(کوئی چیز اٹھانے یا پکڑنے کے لیے) ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل انگلی کے ملائے ہوئے سرے نیز ان کی گرفت
چِڑْیا
(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا
خانَہ توڑ
(کشید ہ کاری) خیاطی، کشیدہ، جو جالی یا ململ پر کاڑھا جائے
خَصّی
جس کے خصیے نکال دیے گئے ہوں، بدھیا، آختہ (انسان اور چوپایوں کے لیے مستعمل)
خِیاط
سوئی، کپڑے ٹانکنے کی سوئی
خِیاطَت
سلائی کا کام، سلائی کا پیشہ، درزی کا پیشہ
خَیّاط
درزی، کپڑا سینے والا، سوئی سے کام کرنے والا شخص
دو تَئی
(خیَاطی) رک : دوتہی (الف) معنی نمبر ۲
سَر بَتّی
(خیّاطی) پگڑی ، سیٹھی پگڑی ، پٹلی ، چیرا.
سِلائی
کپڑوں کو سُوئی دھاگے سے جوڑنے کا عمل، ٹان٘کا، سُوئی کا کام، درزی کا کام یا پیشہ
سَنْجاف
ریشم یا گوٹے کی چوڑی گوٹ جو کسی کپڑے پر لگائی جائے، حاشیہ، تلوانا
سُوئی سازی
(خیاطی) سِلائی کا کام اور پیشہ.
سُوفار
تیر کے نچلے سرے پر وہ گہرا نشان یا شگاف جسے کمان کے تار پر رکھ کر چلاتے ہیں، دہان تیر، چٹکی
شِگاف
شگاف دیا ہوا، پھٹا ہوا، زخمی، درز، دراڑ، دراز، جھری ، دو چیزوں کا درمیانی تنگ فاصلہ
قالِبْ
ساںچہ، وہ آلہ جس میں کوئی چیز ڈھالیں، ڈائی
قَلَم
کسی پودے کی ہری شاخ جو نیا پودا پیدا کرنے کے لیے درخت سے کاٹ کو زمین میں لگائی جائے .
گوٹ
مجمع، جمگھٹا، گروہ، منڈلی
کاچْری
(خیّاطی) رک : چولی ، کچوکی
کُلاہ پیچ
(خیاطی) کلاہ کے اوپر پگڑی کی طرح لپیٹنے کا کپڑا .
کَمَر تَھیلی
(خیاطی) نقدی رکھنے کی لمبی تھیلی جو کمر پر باندھ لی جائے ، نیولی ، ہمیانی .
کُھنْڈی سُوئی
(خیاطی) سوئی جس کی نوک کثرتِ استعمال سے گھِس کر یا گِر کر خراب ہوگئی ہو اور کپڑے کو آسانی سے نہ چھیدے ، کھٹل سوئی.